نئی پود ۔۔ پاکستان نے ہمیں‌ دیا کیا ہے؟

زین

لائبریرین
یہی تو ہمارا مسئلہ ہے ،نئی نسل کو اپنے ملک ، زبان اور ثقافت کی بجائے انگریزوں کے ملک ، زبان اور ان کی ثقافت سے دلچسپی ہے ۔
اگر آپ غور سے دیکھیں تو اس ویڈیو میں اردو بولنے پرزور دینے والے نے خود کئی الفاظ انگریزی کے استعمال کیے ہیں‌
 

تعبیر

محفلین
نئی پود کو تو میرے خیال سے اس بندے نے زیادہ خراب کیا ہے

اس کا ایک dare اتنا عجیب تھا کہ کیا بتاؤں
 

جہانزیب

محفلین
یہ بھی تو نئی نسل ہی کا ہے ، اور میں نے یو ٹیوب پر ہی چند ویڈیوز دیکھی ہیں‌ اور یقین نہیں آیا کہ پاکستان میں‌ یہ سب اتنا کھلا ہو رہا ہے ۔
 

زونی

محفلین
ویسے پہلے تو یہ صاحب جو انٹرویو لے رہے ہیں ، خود بہت اہم کیس ہیں :grin: اپنے رویے سے ہی ثابت کر دیا اس نے کہ نئی نسل پاگل ہو چکی ھے :laugh:

ویسے ویڈیو دلچسپ ھے ، کونسا شو ھے ، میں نے نہیں دیکھا :rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
وقار کچھ زیادہ ہی جذباتی ہے۔ کچھ بھی ہو کسی سے بھی اور خاص طور پر خواتین سے اس طرح کا رویہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

وقار ایک میجک شو بھی کرتا ہے۔ ایک پروگرام میں بھی اس کی جذباتیت دیکھنے والی ہے۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=HYc5mBIO-iU"]http://www.youtube.com/watch?v=HYc5mBIO-iU[/ame]
 

عسکری

معطل
ویسے پہلے تو یہ صاحب جو انٹرویو لے رہے ہیں ، خود بہت اہم کیس ہیں :grin: اپنے رویے سے ہی ثابت کر دیا اس نے کہ نئی نسل پاگل ہو چکی ھے :laugh:

ویسے ویڈیو دلچسپ ھے ، کونسا شو ھے ، میں نے نہیں دیکھا :rolleyes:

آپ نے خود کچھ زیادہ انگریزی استمال نھیں کی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:grin::grin::grin:
 

جہانزیب

محفلین
ویڈیو ارسال کرنے کا مقصد انگریزی یا اردو نہیں‌ تھا، بلکہ اس بات پر زور تھا کہ ایک انیس بیس سال کی پاکستانی لڑکی جو کبھی پاکستان سے باہر نہیں‌ گئی، کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے ہمیں‌ دیا کیا ہے اور یو ایس اے بہتر ملک ہے جبکہ یو ایس اے دیکھا تک نہیں‌ ۔
 

عسکری

معطل
باھر جانا چاھیے پھر اس لڑکی کو جب تک امریکی اس کو کالی کہ کر بے عزت نھیں کریں گے اس کو آرام نھیں آے گا
 
وقار کچھ زیادہ ہی جذباتی ہے۔ کچھ بھی ہو کسی سے بھی اور خاص طور پر خواتین سے اس طرح کا رویہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

یہ شاید خواتین و حضرات، دونوں سے برابری کے رویے کا قائل ہوگا۔ :grin: (مذاق)
ویسے دی میوزک پر جو یہ پروگرام کرتا تھا، dare والا، اس میں کافی تو بہت ہی بکواس اور گھناؤنے سے بھی ہوتے تھے۔
 

ماوراء

محفلین
یہ شاید خواتین و حضرات، دونوں سے برابری کے رویے کا قائل ہوگا۔ :grin: (مذاق)
ممکن ہے۔ لیکن کسی سے بھی اس طرح بات کرنا نارمل ہونے کی نشانی نہیں ہے۔:grin:
ویسے یہ واقعی میں آڈیشن لیا گیا ہے یا ساری ڈرامہ بازی ہے؟ :grin:
کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ویسے کون لوگ ہوں گے جو اس سے اپنی بےعزتی کروانے آتے ہوں گے۔:confused:
ماوراء! تمہاری والی ویڈیو میں تو جادوگر بھائی کی اچھی خاصی عزت ہوگئی۔ :p
تو اور کیا۔۔!بےچارے کا رنگ ہی اڑ گیا تھا۔ :grin:
 

arifkarim

معطل
مجھے یہ وقار ہی نیم پاگل لگتا ہے۔ اور اسکو اسٹار کہنے والے بھی!
اسکے ڈیرز کہیں سے بھی اسلامی تو کیا، انسانی بھی نہیں لگتے! ایک ڈیر میں اسنے پارٹسپنٹس کو مردار کھلوایا۔ ایک میں لہسن اور تیسرے میں زندہ کیڑے!
اب بھی اگر کوئی اسے اپنا اسٹار کہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں!
 
واقعی عارف! یہ گھناؤنے ڈیرز کرواکر پتا نہیں کیا ثابت کروانا چاہتا ہے؟ یا تو یہ غیر ملکی شوز سے متاثر ہے؟ اس تھریڈ کی پہلی ویڈیو میں ایک لڑکی کو یہ محبِ وطن ہونے کا درس دے رہا ہے پر اس کی حب الوطنی؟ حب الوطنی تو دور، اس کی انسانیت کہاں ہے؟

تھریڈ کی دوسری ویڈیو جو ماوراء نے لگائی، جس میں وقار ایک جادوگر پر چڑھ دوڑا، وہاں تو یہ غلیظ گالیوں پر اتر آیا تھا۔۔۔ اتنی پبلک کے سامنے۔ یہ ایویں ہی لوگ ہیں، خوامخواہ کی شعبدہ بازی۔
 
Top