Jameel Ahmad Siddiqui
محفلین
احباب کرام السلام علیکم!
چند احباب کی پُر زور فرمائشں پر اپنے مشاہدات، تجربات اور نظریات کوپہلی بار کتاب کی شکل دی ہے اور حال ہی میں ایک کتاب ’’ کشورِ جمیل شاد باد‘‘ مکمل کی ہے ۔ کتاب میں عام معا شرتی مسائل پر نہ صرف روشنی ڈالنے کوشش کی ہےبلکہی ان مسائل کے ممکنہ حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔
اس میں مسائل کو میں نے کرداروں اور دلچسپ کہانیوں کی شکل میں پیش کیا اور ہر کہانی کے آخر میں حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ میں یقیناََ اُردو زبان پر عبور نہیں رکھتا نہ ہی کوئی بڑا لکھاری ہوں اس لئے کتاب میں یقیناََ غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ مگر سچ یہ ہے کہ میرا مقصد اپنے مدعا بیان کرنا تھا جو میں نے جس قدر سادہ زبان میں ہو سکتا تھا کیا۔ اس سلسلے میں نے کچھ بڑوں سے اصلاح کی بھی درخواست کی جو بے سود رہی اور دوسری مشکل یہ رہی کہ کوئی پبلشر وقت دینے کیلئے تیارنہیں تھا۔
اس لئے بنیادی پروف ریڈنگ کے بعد میں نے ایک پبلشنگ ویب سائیٹ لیو لیو ڈاٹ کام پر اپ لوڈ کی ہے جہاں سے خریدی جا سکتی ہے
قیمت کے حوالے سے بات کریں تو مجھے کیونکہ مجبورََ یہاں پبلش کرنا پڑی اس لئے اس کی قیمت بھی 5 ڈالر ہے جو شاید پاکستان میں ہوتی تو 200 روپے تک ہوتی۔مگر مشکل یہ تھی کہ پبلشر حضرات وقت دینے کو تیارنہیں تھےیا پھر د وسری راہ پیسےدیکر کسی بھی پڑنٹرے چھپوانے کی تھی۔
اس کتاب کے ذریعے میں صرف اور صرف ایک مثبت پیغام پہنچانا چاہتا ہوں ۔ اس سے نہ تو میرا مقصد پیسہ کمانا ہے نہ ہی شہرت حاصل کرنا (ویسے بھی کوئی بہت بڑا لکھاری نہیں کہ فورََ لوگ ٹوٹ پڑتے )۔ یہاں مقصد صرف ایک اچھا پیغام پہنچانا تھا۔ ای بُک اس لئے شائع نہیں کی کیونکہ ای بُک کی اتنی قدر نہیں کرتے لوگ ۔
بات کی جائے اس کے اندر موضوعات کی تو چند ایک موضوعات یہ ہیں۔
1۔ پروفیسر گھُما پھرا کے۔ 2۔ فرانس کی محبوبہ کا محبت نامہ ، 3۔ علم ہونا اور محسوس کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ 4۔ ڈاس ایڈیشن بابے اور مساجد کی ویرانیاں۔ 5۔ میری بھی کوئی ذاتی زندگی ہے ( ایک نوجوان کا شکوہ) ۔ 6۔ نیکی آسان یا برائی ۔ ایک جائزہ۔ 7۔ امی کی عینک اور معشوقہ کا فون نمبر۔ 8 ۔ آزادی کی حد ہوتی ہے یار۔ 9 مشینوں نے بہت ترقی کر لی ۔ 10۔ انشورنس ایجنٹ ، بوٹ پالش اور سینری لیں گے صاحب؟ ۔
مزید بھی موضوعات ہیں جن میں نے والدین او ر اولاد کے باہمی مسائل ، غلط فہمیوں ، غیر ذمہ داریوں اور فرائض پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمارا ارد گرد کے لوگوں سے برتاؤ اور چند اہم ترین موضوعات کو بھی قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں آپ دوستوں سے امید ہے کہ آپ میری خاطر ایک بار ضرور 5 ڈالر کی یہ کتاب خریدیں گے۔ یقیناََ پاکستان میں کریڈٹ کارڈ کا مسئلہ، زیادہ قیمت اور دیگر مسائل ہیں مگر میری تو ایک درخواست ہے اگر کسی دوست کو پسند آئے تو۔ ۔۔
مزید بزرگوں سے بھی درخواست ہے کہ کیونکہ اس کتاب میں بے شمار غلطیاں ہونگی کیونکہ میں اُردو زبان پر اس قدر دسترس نہیں رکھتا اس لئے یہ ایک کچا ایڈیشن ہے سو اگر بزرگ رہنمائی کریں گے تو ترامیم ضرور کروں گا اور کھلے دل سے کروں گا۔ کتاب خریدنے کا ربط یہ ہے کہ
والسلام جمیل احمد صدیقی۔