نئے ان پیج میں اعداد کا مسئلہ

سویدا

محفلین
میں نے نئے ان پیج یعنی 3۔3 میں اپنے پرانے ان پیج کی فائلز اوپن کی تو جہاں
کہیں‌اعداد تھے وہ سب کے سب الٹے ہوگئے
اب اس فائل میں‌صفحات تو کافی سارے ہیں‌اب ہر ہر صفحے پہ جاکر تاریخ کو
یا کسی بھی مرکب عدد کو ٹھیک کرنا یہ تو بہت دشوار لگ رہا ہے
کیا اس کا کوئی حل ہے
از راہ کرم رہنمائی فرمائیں‌
شکریہ
 
اگر ان پیج نے اپنی اتنی بڑی اور اتنی پرانی بھول سدھارنے کی کوشش کی ہے تو انھوں نے پرانی فائلوں میں ایسی تبدیلیاں کرنے کا نظام بھی سافٹوئیر میں ہی دے رکھا ہوگا۔ اور اگر ایسا نہیں کیا ہے یا اس کام کے لئے کوئی پلگ ان دستیاب نہیں کرایا ہے تو ان سے زیادہ غیر پروفیشنل اور کون ہو سکتا ہے؟
 
نعیم سعید

محفلین
فواد بھائی! پہلے ذرا اس نئے ان پیج کا کچھ تعارف تو کروائیں، یہاں مناسب نہ سمجھیں تو ذپ کردیں۔
 
نعیم سعید

محفلین
ایک حل یہ ہوسکتا ہے کہ آپ پرانے ان پیج والی فائل کو ابرار حسین بھائی کے بنائے ہوئے ’’پاک ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر‘‘ کے ذریعے پہلے یونی کوڈ بنالیں پھر نئے ان پیج میں لائیں، کیونکہ کنورٹر میں نمبروں کا ربط درست کرنے کی سہولت موجود ہے۔ مگر اس طرح آپ کی فارمیٹنگ ختم ہوجائے گی۔
 
سویدا

محفلین
پاک ان پیج تو یونی کوڈ کنورٹر کا آخری اپ ڈیٹ ڈاون لوڈ لنک کیا ہے
از راہ کرم مرحمت فرمائیں‌شکریہ
 
سویدا

محفلین
ویسے میں‌نے معلومات کی ہیں‌! ان پیج اپ ڈیٹ کردیا گیا یعنی
4۔3
اس میں‌یہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے
 
جیہ

لائبریرین
جس دن فواد بھائی یعنی سویدا کے کمپیٹری مسئلے حل ہوں گے اس دن میں شکرانے کی نفل پڑھوں گی 100 رکعت:grin:

عربی کی بورڈ بنایا کہ نہیں فواد بھائی۔
 
سویدا

محفلین
جس دن فواد بھائی یعنی سویدا کے کمپیٹری مسئلے حل ہوں گے اس دن میں شکرانے کی نفل پڑھوں گی 100 رکعت:grin:

عربی کی بورڈ بنایا کہ نہیں فواد بھائی۔

بالکل صحیح کہا آپ نے :battingeyelashes:
عربی کی بورڈ کا مسئلہ داستان حمزہ سے کم نہیں‌
اصل میں‌کچھ الفاظ ایسے ہیں‌جن کی قدریں عربی میں‌الگ ہیں اور اردو میں‌الگ ہیں
لیکن بہرحال کافی تگ ودو اور کوششوں‌کے بعد کامیاب ہوگیا ہوں ، الحمدللہ
میں گذشتہ دس سال سے کمپیوٹر سے منسلک ضرور ہوں لیکن اردو محفل سے وابستہ ہوئے تین یا چار ماہ گذرے
نیٹ کی دنیا سے بہت دور تھا پہلی دفعہ کسی فورم پر شریک ہوا ہوں
اس کے نتیجے میں‌کام کم اور فورم سے دلچسپی زیادہ ہوگئی :)
اردو محفل کا مجھ پر بہت احسان ہے جس پر میں‌تمام اراکین کا شکر گذار ہوں۔
پانچ یا چھ سال کا سفر اگر چھ ماہ میں‌بھی طے ہوجائے تو غنیمت ہے
 
arifkarim

معطل
بالآخر یونیکوڈ سے بھاگ کر آپنے انپیج 3 میں‌پناہ لے لی۔ امید ہے آپکا مستقبل کا سفر انپیج کے مسائل دور کرتے نہیں گزرے گا۔۔۔ :)
 
سویدا

محفلین
بالآخر یونیکوڈ سے بھاگ کر آپنے انپیج 3 میں‌پناہ لے لی۔ امید ہے آپکا مستقبل کا سفر انپیج کے مسائل دور کرتے نہیں گزرے گا۔۔۔ :)

ہاہاہاہاہاہا :rollingonthefloor:
بہت خوب ، صحیح کہا آپ نے
اب میرے پاس آپ کے جیسے عقلی اور فلسفیانہ جواب تو ہے نہیں‌
بہرحال ان پیج کا اپنا ایک نشہ ہے
شاید میرے لیے ان پیج پہلی محبت سے کم نہیں‌ :)
 
جس دن فواد بھائی یعنی سویدا کے کمپیٹری مسئلے حل ہوں گے اس دن میں شکرانے کی نفل پڑھوں گی 100 رکعت:grin:

عربی کی بورڈ بنایا کہ نہیں فواد بھائی۔

بٹیا ہمارے یہاں منت ماننے سے پرہیز کیا جاتا ہے اور اگر مان لی جائے تو کام پورا ہو یا نہ ہو منت ضرور پوری کی جاتی ہے۔ خیر آپ کا اپنا مسلک جانے کیا ہو۔ :)
 
neo_hacksus

محفلین
منت کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ اگر کام ہوا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر پوری نہ ہو تو آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں

یہ بلکل ایسا ہی ہے کہ آپ نے اپنے بیٹے کو کہا کے امتحان میں اول پوزیشن لائو گے تو تم کو فلاں چیز دلائوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر وہ نہیں لایا تب بھی دلائیں گے؟

دین بہت آسان ہے اس کو مشکل ہم نے بنایا ہے
 
راقم

محفلین
السلام علیکم اہلِ محفل
ان پیج کے شائقین اس پتے سے نیا ان پیج ڈاؤن لوڈ کریں اور بغیر کسی کنورٹر کے اردو ٹیکسٹ کو ان پیج سے کسی بھی پروگرام میں پیسٹ کریں یا کہیں سے بھی یونی کوڈ ٹیکسٹ کو ان پیج میں پیسٹ کریں۔ فائل کو پی ڈی ایف کی صورت میں بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے دو تین دن پہلے ڈاؤن لوڈ کیا تھا ۔ اچھا لگا اس لیے آپ کے لیے لنک حاضر ہے۔ سائز ساٹھ ایم بھی سے کچھ زیادہ ہے اور زپ فائل کی صورت میں ہے۔
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے
 
سلیم احمد

محفلین
محفل کے قوانین کی خلاف ورزی

درج بالا پوسٹ محفل کے قوانین کے خلاف ہے اس لئے میرے خیال میں اسے حذف کردیا جائے گا۔ کچھ عرصہ قبل یہ غلطی مجھ سے بھی ہوئی تھی۔
 
Top