نئے فورمز کی پرمیشن سیٹنگز

ابنِ آدم

محفلین
پی ایچ پی کو پہلی بار استعمال کر رہا ہوں

ایک چیز جو میں نے نوٹ کی ہے کہ ایڈمن سیکشن میں تمام کے تمام اختیارات اردو طرز تحریرپہ صفحے کی دائیں طرف ہیں مگر الفاظ ہیں انگلش میں جس کی وجہ سے اختیارات کو منتخب کرنے میں مغالطہ لگتا ہے مثلا Lock and Unlock کے ریڈیو بٹن
پہ اگر آپ ان لاک کو کلک کریں تو بھی متعلقہ فورمزکو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اسی طرح کچھ نئے فورمز تشکیل دیئے تھے اور وہ بیچارے صرف ناظم اعلٰی کو ہی دِکھتے ہیں مگر عام قاری ان کے دیدار سے تا حال محروم ہے۔ بہت کوشش کی پرمیشن سیٹ کرنے کی مگر باوجود ہر طرح سے فورم ایڈمین کی تمام ذیلی کنفیگریشن کو چینج کرنے کے معاملہ جوں کا توں ہے

صرف یہ پوچھنا ہے کہ کیا قارئین کی پرمیشنز کو سیٹ کرنے کا کوئی اور طریقہ بھی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

دراصل ایڈمن سیکشن ابھی تک انگریزی میں ہی ہے اور اسی وجہ سے اس کے استعمال میں بعض اوقات دقت پیش آتی ہے کیونکہ ریڈیو بٹنز پر ہاں اور نہیں منتخب کرتے ہوئے غلطی کا امکان رہتا ہے۔ اس کے لیے آپ رائٹ کلک کرکے Left to right document سلیکٹ کر لیں۔ اس سے صورتحال کچھ بہتر ہعجائے گی۔

سی ایچ موڈ فورم میں پرمیشنز کا انتظام کچھ پیچیدہ ہے۔ ہر نئی فورم کے رجسٹرڈ ارکان اور گیسٹ یوزرز کے لیے علیحدہ سے پرمیشن سیٹ کرنے پڑتے ہیں۔ آپ کو یہ معلومات سی ایچ موڈ فورم کی یوزرز گائیڈ میں مل جائیں گی۔

والسلام
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی، اتنی جلد جواب دینے کاشکریہ

پاکستانی صاحب، آپ کا بھی شکریہ میں ان تمام لنکس کو چیک کرلوں گا۔
اور گستاخی پہ اس مبتدی کو معاف کیجیئے گا یہ اپنے دستخطوں میں اگر دین کے ستون ہی یاد دلانے ہیں توحج کے بارے میں یاد دلا دیں، کیا خیال ہے؟
مجھ ایسے کافر کو ترے عشق نے یوں شرمایا
دل تجھے دیکھ کے دھڑکا تو خدا یاد آیا

کیوں سب کو شرمندہ کرنے پہ تُلے ہوئے ہیں؟ :roll:
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی،

آپ کی موڈ کی یوزر گائیڈ کا لِنک ڈاؤن لوڈ فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ ازراہِ مہربانی چیک کر لیں
 
Top