نئے محفلین اور اُردو محفل

محمداحمد

لائبریرین
سوال : نئی پوسٹ کیسے لکھی جائے؟
یا
سوال: نیا دھاگہ / لڑی کیسے بنایا / بنائی جائے؟


مضامین اور نوعیت کے اعتبار سے محفل کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ محفلین کو اپنی پسند کے موضوعات دیکھنے میں آسانی ہو۔

1- سب سے پہلے اپنی پوسٹ کی نوعیت طے کیجے۔
2- فرض کیجے آپ زمرہ "گپ شپ" میں اپنی پوسٹ ارسال کرنا چاہتے ہیں۔
3- محفل فورم پر جا کر گپ شپ کے زمرے پر کلک کیجے۔
4-ہرزمرے میں بائیں ہاتھ پر اوپر کی طرف ایک نیلے رنگ کا بٹن ہے جس پر "نئی لڑی ارسال کریں" لکھا ہے۔ اس بٹن پر کلک کیجے۔
5- نئی لڑی کا صفحہ کھلنے پر بالترتیب لڑی کا عنوان اور متن لکھیے۔ اضافی آپشنز بھی موجود ہیں۔
6- پوسٹ لکھنے کے بعد نیچے دیا گیا بٹن بہ عنوان "نئی لڑی بنائیں" پر کلک کریں۔
یوں آپ کی پوسٹ مکمل ہو جائے گی۔

---

اس میں کچھ کمی بیشی ہو یا بہتری ہو سکے تو نشاندہی کی جا سکتی ہے۔
 
یہ تو کسی بچے کو بھی آسکتا ہے میں تو بڑی ہوگئی ہوں ویسے:heehee:
مگر اس فورم کو سمجھنے میں ابھی ٹائم لگے گا
محفل میں آپ کو خوش آمدید ہے محفل فورم میں تعارف کا ایک زمرہ ہے وہاں اپنا تعارف بھی پیش کر دیجیئے تا کہ آپ کو محفل میں آپ کو آفیشلی خوش آمدید کہا جا سکے۔
 

نوشاب

محفلین
اچھا !!!!!
تو یہاں چپکے چپکے سوالوں کے جوابات ڈھونڈے جارہیں ہے۔اور ہمیں بتایا بھی نہیں۔بہر حال ہم بھی یاد ماضی تازہ کیے دیتے ہیں۔ہمارا اردو ویب پر پہلا تجربہ مکالمہ تھا جس پر ہم نے سوال کیا تھا کہ
">مجھے اردو ویب ہی سیکھنے میں کافی مشکلات ہیں
">مثلا دھاگہ کیا ہئ ،مراسلہ کیا ہوتا ہے
">کوائف نامہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟​
اور پھر ہمیں الف عین صاحب نے جواب دیا تھا کہ
خوش آمدید نوشاب
دھاگہ یا مراسلہ وہی ہوتا ہے جو لوگ بلکہ اراکین پوسٹ کرتے ہیں۔
کوئی ایک رکن نیا دھاگہ بناتا ہے، اور دوسرے جواب دیتے ہیں۔
جواب تو وہی ہے جو نیچے ایک کھلے باکس میں ٹائپ کرنا ہوتا ہے۔ البتہ نیا موضوع ارسال کرنے کے لئے وہ فورم منتخب کرنا پڑتا ہے جس موضوع میں وہ پیغام ہو جس کو پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔
اس فورم کے صفحہ اول پر ہی ’نیا دھاگہ‘ کا بٹن ہوتا ہے۔

کوائف نامہ رکن کی پروفائل ہوتی ہے۔ مظلاً میرے اوتار پر کلک کرو تو ایک باکس کھلتا ہے۔ اس میں کچھ معلومات ہوتی ہے
لیکن کوائف نامہ پر کلک کر کے دیکھیں تو بہت سی معلومات ملتی ہے۔ بلکہ وہاں ہی اس فرد کو پیغام بھی دیا جا سکتا ہے۔
">
">اور جناب ہم مکالمہ کرتے ہوئے پوچھ رہے تھے کہ پی ایم کیا ہوتا ہے تب پھر پردیسی بھائی
">نے ہے مکالمہ کا جوا ب دے کر بتایا کہ مکالمہ کیا ہوتا ہے۔​
 

نوشاب

محفلین
اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم بار بار ہونے والے سوالات کی تکرار سے کیسے بچیں
کیونکہ یہ سوالات ہوتے رہیں گے اور ہر نئے آنے والے کو لازم یہ سوالات پوچھنے ہوں گے
ان کے لیے ہمارے پاس ایک جامع دھاگہ ہونا چاہیے جس میں ان تمام سوالات کاجواب تفصیل سے ہوں اور جواب کے لنک ہوں۔
میں نے تو شروع میں جو سوالات کیے ان کے لنک اور سوالات کو لکھ دیا ہے
لیکن اس طرح یہ لڑی پھر اپنے موضوع سے دور ہٹتی جائے گی۔
 

ہادیہ

محفلین
یہ 'ویسے' بڑا کیسے ہوا جاتا ہے۔:thinking:

محنت میں عظمت ہے۔ خوب وقت دیں:battingeyelashes:
یہ ویسے ہی بڑا ہوا جاتا ہے جیسے سب ہوتے ہیں میرا بڑا ہونے کا عمل کوئی انوکھا تو ہے نہیں:p
آہو واقعی محنت میں عظمت ہے اب میں محنت تو کروں گی مگر عظمت کے معیار تک دیکھتے ہیں کب پہنچتی ہوں:bashful:
 

محمداحمد

لائبریرین
سوال : مجھے اردو لکھنی نہیں آتی۔ کیا کروں؟
(اس طرح کے سوال عموماً رومن خط میں پوچھے جاتے ہیں۔)

جواب : اردو لکھنا مشکل نہیں ہے۔ اردو محفل میں صوتی کلیدی تختہ (Phonetic Keyboard) نصب ہے۔ یعنی یہاں آوازوں سے مماثل کلید (keys) استعمال ہوا کرتی ہیں۔ مثلا پ لکھنے کے لئے p، ب لکھنے کے لئے b, اور ج لکھنے کے لئے j, اسی طرح باقی حروف بھی لکھے جاتے ہیں، سوائے چند حروف کے استثنا کے۔

مزید جاننے کے لئے یہاں کی بورڈ لے آؤٹ دیکھا جا سکتا ہے۔

ابن سعید بھائی کیا محفل میں کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہے؟

یہ تمام سوال جواب پہلے قدم (رف ڈرافٹ) کی حیثیت رکھتے ہیں، احباب یا انتظامیہ چاہیں تو ان میں ہر ممکن قطع برید کرسکتے ہیں۔ مکمل حذف کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
سوال : مجھے اردو لکھنی نہیں آتی۔ کیا کروں؟
(اس طرح کے سوال عموماً رومن خط میں پوچھے جاتے ہیں۔)

جواب : اردو لکھنا مشکل نہیں ہے۔ اردو محفل میں صوتی کلیدی تختہ (Phonetic Keyboard) نصب ہے۔ یعنی یہاں آوازوں سے مماثل کلید (keys) استعمال ہوا کرتی ہیں۔ مثلا پ لکھنے کے لئے p، ب لکھنے کے لئے b, اور ج لکھنے کے لئے j, اسی طرح باقی حروف بھی لکھے جاتے ہیں، سوائے چند حروف کے استثنا کے۔

مزید جاننے کے لئے یہاں کی بورڈ لے آؤٹ دیکھا جا سکتا ہے۔

ابن سعید بھائی کیا محفل میں کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہے؟

یہ تمام سوال جواب پہلے قدم (رف ڈرافٹ) کی حیثیت رکھتے ہیں، احباب یا انتظامیہ چاہیں تو ان میں ہر ممکن قطع برید کرسکتے ہیں۔ مکمل حذف کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
شکر ہے مجھے تو لکھنی آتی ہے اتنے بڑے تو ہو ہی گئے ہیں کہ اردو لکھ سکیں۔شکریہ
 
Top