نئے ناظمینِ خاص

زیک

مسافر
محفل چونکہ اب کافی پھیل چکی ہے اور اس پر کافی پیغامات پوسٹ ہوتے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ کچھ سپرموڈریٹر مقرر کئے جائیں جو یہاں کے تمام فورمز پر نظر رکھ سکیں اور گفتگو کو محفل کے قواعد و ضوابط کے مطابق رکھنے میں منتظمین کا ہاتھ بٹا سکیں۔

اس کام کے لئے ہم نے محفل کے دو فعال ارکان کا انتخاب کیا ہے: شمشاد اور قیصرانی۔

امید ہے کہ دونوں ناظمینِ خاص کو آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
عہدے کا بہت بہت شکریہ زکریا بھائی

اور پوری کوشش کروں گا کہ عہدہ برآہ ہو سکوں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بھائی منصور(قیصرانی)
بھائی شمشاد
میری طرف سے بہت بہت مبارک بادقبول ہویہ نیاعہدہ ملنے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ آپ اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتے رہیں(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

تفسیر

محفلین
زکریا صاحب کو مبارک ہو۔

اس خبر کو سن کر میں نے حساب لگایا۔ تو اعداد کا شمار اس طرح ہوا۔ :lol:

زکریہ نے کچھ اس طرح سوچا۔:idea:

شمشاد اور قصرانی کو ناظمینِ خاص بنادیا جائے اور اسکے بعد کچھ دنوں بعد ماروا اور بوچھی کو ناظمینِ خاص بنادیا جائےاور اس کے بعد ناظمین کو پیغامات کی گنتی سے نکال دیا جائے۔ تو پیغامات میں نمبر ون کیس کا ہوگا؟
:?:
. شمشاد ( 15699 پیغامات)
. قیصرانی ( 13700 پیغامات)
. ماوراء ( 6321 پیغامات)
. بوچھی ( 4717 پیغامات)
. زکریا ( 4557 پیغامات)

لیکن سوال یہ پیدا ہوا کہ آپ ناظمین میں شامل ہیں اور اگر ناظمین کو پیغامات کاونٹ سے نکالیں تو یہ logic کیسے کام کرے گی-؟
ویسے میں نے انٹرنیٹ پر سنا ہے کہ بعض فورم پر منتظمین خود ہی پیغامات لکھ کر ان کی تعداد بڑھا دیتے ہیں؟ :lol: :roll:

خیر میں نہیں چاہتا کہ میرے پیغامات کو ڈیلیٹ کیا جائے اسلئے میں قیصرانی اور شمشماد کو :congrats: دیتا ہو اور زکریا سے میری logic میں غلطی کی معافی چاہتا ہوں

:aadab:
 

شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی آپ کی مبارک باد کا شکریہ

(۔۔۔۔۔ ویسے میں نے انٹرنیٹ پر سنا ہے کہ بعض فورم پر منتظمین خود ہی پیغامات لکھ کر ان کی تعداد بڑھا دیتے ہیں؟ ۔۔۔۔)


اور تفسیر بھائی سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کیا کریں ۔ :wink:
 

ظفر احمد

محفلین
شمشاد بھائی اور قصرانی بھائی آپلوگوں کو بہت بہت مبارک۔

ہم امید کرتے ہیں کی آپ لوگ ایسے ہی آئندہ بھی محفل میں رونق رکھے گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفر بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ۔
امید کرتا ہوں کہ آپ کا بھی تعاون شاملِ حال رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی صاحب ناظم خاص کے عہدے کی مبارک باد قبول فرمائیں۔

مجھے اصل میں سب سے پہلے آپ کو مبارک دینا چاہیے تھی۔ تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
:D
جانے کیوں ہنسی آگئی ناظمین خاص کو ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے پڑھ کر۔
ساتھ ہی ایک محاورہ بھی تو حاجی بگو و بگویم کرکے ۔یعنی میں تمہیں حاجی کہتا ہوں تم مجھے کہو۔۔
(اگر کوئی اصلا ح بھی کردے تو کرم ہوگا۔۔۔)
 
Top