نادان ۔۔۔۔ (از فصیح احمد)

سید فصیح احمد

لائبریرین
میں نے کہا " میں ہر قیمت مسکراؤں گا "
اس نے میرا چہرا مسخ کر دیا، میرے گال چھید ڈالے ، ہونٹ جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔۔۔ پھر میرے ماندہ جبڑے گرم سلائی سے سی دیئے!!
میں پھر بھی مسکرا رہا تھا! ۔۔۔ اور سوچ رہا تھا ۔۔۔ ( کتنا نادان ہے نا !! )
 
آخری تدوین:
بہت خوب تحریر
ایک بات کی وضاحت چاہوں گا
میرے ناقص علم کے مطابق دیا سلائی ماچس کی تیلی کو کہتے ہیں
پھر درج ذیل فقرے کی سمجھ نہیں آئی
پھر میرے ماندہ جبڑے دیا سلائی سے سی دیئے
مقطع میں آ پڑی ہے سخن گسترانہ بات
مقصود اس سے قطعِ محبت نہیں مجھے
سلامت رہیں
 
ارے صاحب !! ہمارے عزیز بھائی جان ! میں انتہائی کشادہ طبع رکھتا ہوں ،، خاص طور اصلاح کے مضمون پر ! :)
جی بالکل آپ کی بات صد فیصد درست ہے ،، یہ ایک اچانک در آنے والا خیال تھا جیسا بھی خام حالت میں تھاباندھ ڈالا ۔۔۔ لیکن غلطی مجھی سے ہوئی ،، کہنا کچھ اور چاہ رہا تھا مگر جلد بازی میں دھیان نہ دیا :) ۔۔۔ آپ کی راہنمائی پر تدوین کر دی ۔۔ نظرِ ثانی کا طلب گار ہوں :)
 
عمر سیف

محفلین
میں نے کہا " میں ہر قیمت مسکراؤں گا "
اس نے میرا چہرا مسخ کر دیا، میرے گال چھید ڈالے ، ہونٹ جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔۔۔ پھر میرے ماندہ جبڑے گرم سلائی سے سی دیئے!!
میں پھر بھی مسکرا رہا تھا! ۔۔۔ اور سوچ رہا تھا ۔۔۔ ( کتنا نادان ہے نا !! )
اتنا کچھ ہونے کے باوجود آپ زندہ کیسے رہے ؟؟ اور اگر رہے تو ڈھٹائی کی انتہا ہے ۔۔۔ (مذاق) :D
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے کہا " میں ہر قیمت مسکراؤں گا "
اس نے میرا چہرا مسخ کر دیا، میرے گال چھید ڈالے ، ہونٹ جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔۔۔ پھر میرے ماندہ جبڑے گرم سلائی سے سی دیئے!!
میں پھر بھی مسکرا رہا تھا! ۔۔۔ اور سوچ رہا تھا ۔۔۔ ( کتنا نادان ہے نا !! )

واہ، بہت عمدہ!
لیکن فصیح بھائی یہ

اتنا ڈراؤنا کیونکر :)
 
نایاب

لائبریرین
بہت گہری بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔ میں تو سمجھ نہ پایا ۔۔۔۔۔۔۔
خطاب کس سے ؟
بہت دعائیں
 
Top