نارویجن زبان سیکھیں!

arifkarim

معطل
اردو محفل پر اردو کے علاوہ دیگر زبانوں جیسے فارسی، عبرانی، مالے، جاپانی وغیرہ کی تدریس کا کام بھی ہوتا ہے۔ اس ضمن میں نارویجن زبان کے کچھ خواص سکھانا چاہوں گا۔ یہ زبان انگریزی سے کافی ملتی جلتی ہے۔ اسلئے جنہیں انگریزی سے شغف حاصل ہو وہ با آسانی کچھ ماہ میں سیکھ سکتے ہیں۔ الفابیٹس کے حساب سے انگریزی کے علاوہ تین زائد ہیں:
  • æ
  • ø
  • å
æ کی آواز' اَے ' کی طرح ہے۔ جب ہم پنجابی میں غصہ سے کہتےہیں 'اے کی کِتا'۔
ø کی آوازمنہ گول کر کے حلق سے نکلتی ہے۔ اردو و انگریزی دانوں کو یہ الفابیٹ بولنا سب سے مشکل لگے گا کیونکہ اسکا کوئی متبادل ان زبانوں میں موجود نہیں ہے۔
å کی آواز انگریزی o والی آواز ہی ہے کیونکہ نارویجن میں o کو 'اُو' پڑھا جاتا ہے۔ اسی طرح eکو 'اے'، i کو'ای' اور j کی آواز 'y' ہے۔ باقی حروف کی آوازیں انگریزی والی ہی ہیں۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ناروے کے کچھ علاقوں میں اگر l الفاظ کے درمیان یا آخر میں آئے تو اسکی آواز اردو 'ڑ' والی بن جاتی ہے۔ جیسے سورج sol کو سُول کی بجائے سُوڑ پڑھتے ہیں۔ اسی طرح اگر r الفاظ کے درمیان یا آخر میں آجائے تو ر کی آواز غ بن جاتی ہے۔ جیسے شہر bergen برگن سے برغن۔ ہمارے شہر drammen کو درمن کہتے ہیں۔ البتہ برگن والے اسے دغامن پڑھتے ہیں۔
اس وجہ سے ہمارے نارویجن دوست کافی پریشان ہیں کہ یہ پاکستانی کیسے انکی زبان کے تمام آوازیں بول رہے ہیں۔ انہیں کیا پتا کہ اردو میں کیسی کیسی آوازیں ہیں جو خود ہم آج تک نہیں بول سکے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
e بولتے وقت منہ زیادہ نہیں کھلتا۔ æ بولتے وقت سارا کھولنا پڑتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈینش اور نارویجن میں یہ الفابیٹ مختلف انداز میں ادا کیا جاتا ہے۔
کیا نارویجن e کی آواز فرنچ e جیسی اور نارویجن æ کی آواز فرنچ é جیسی ہے؟
 

arifkarim

معطل
نارویجن میں الفابیٹس c,q,w,x استعمال نہیں ہوتے۔ اسی طرح sh ش کی آواز skj اور kj لکھ کر نکالتے ہیں۔
D کی آواز د اور T کی آواز ت ہونے کی وجہ سے مقامی نارویجنوں کو انگریزی بولنے میں دشواری ہوتی ہے۔
 
Top