ناریل کا پانی پیئں اورحاصل کیجئے بے شمار طبی فوائد

294316-coco-1412957039-151-640x480.jpg


روزانہ ناریل کا پانی پینے سے نہ صرف آ پ خوبصورت نظرآئیں گے بلکہ یہ چاک چوبند رکھنے میں بھی مددگارثابت ہوتا ہے۔
ناریل کے پانی سے متعلق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے اور ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں یہی نہیں ناریل کا پانی بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا کہ ناریل کا پانی وزن کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے موزوں ہے، اکثر ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو ناریل کا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو قبض کی صورت میں حاملہ خواتین کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے، ناریل کے پانی میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے استعمال سے انسان کے پیشاب کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور خاص طور پر گردوں کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
اگرآپ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کا مساج کریں جو چہرے پر پھنسیوں کے خاتمے کے لئے بھی مفید ہے یہی نہیں ناریل کا پانی ہاتھوں کو نرم اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ۔ ویسے یہ بتا دوں کہ ایک بار میں سروائیول ٹریننگ کا پروگرام دیکھ رہا تھا۔ اس میں بتایا گیا کہ ایک دن میں 6 سے زیادہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں الیکٹرو لائٹس کا توازن خراب ہو جاتا ہےا ور اس سے موت تک بھی واقع ہو سکتی ہے۔ تاہم ایک یا دو ناریل کا پانی بہت مفید رہتا ہے :)
 
دیکھیں جی اللہ کی نعمتیں ہیں سب مگر ان تما م چیزوں کا استعمال ایک حد تک کرنا چاہئے اور طبیب کے مشورہ کے بغیر کوئی بھی چیز مسلسل استعمال نہ کرنی چاہئے خواہ کتنی ہی مفید کیوں نہ ہو۔ تجویز کرتے وقت یا فوائد بتاتے وقت بتانے والے کا مقصد تو اچھا ہوتا ہے مگر کچھ چیزیں کچھ کو مفید ہوتی ہیں کچھ نقصان دہ، اب انڈہ بہت مفید چیز ہے مگر یہی چیز ہائی بلڈ پریشر کیلئے نقصان دہ ہے۔ تو بہتر ہے کہ طبیب سے مشورہ کیجئے پھر کچھ مسلسل استعمال کیجئے۔
 

x boy

محفلین
بہت شکریہ
ناریل پانی تو گرمیوں میں بہت اچھا لگتا پر سردیوں میں مسئلہ کرتا ہے جیسے گھڑی گھڑی بیت الخلاء کا چکر۔
 
Top