نازنینوں کی شکل دیکھ کہاں تک پہنچے ۔ ۔۔۔ نیرنگ خیال (اقبال عظیم سے معذرت کے بغیر)

محمداحمد

لائبریرین
نین بھائی نے اقبال عظیم کی غزل کا نیا ورژن تخلیق کیا ہے۔ ہم اسے بصد مسرت اور بلا معذرت× محفلین کے حوالے کر رہے ہیں۔ :)

غزل

نازنینوں کی شکل دیکھ کہاں تک پہنچے
کوئی ٹھرکی نہ پہنچ پایا وہاں تک پہنچے

تیری مسکان میں پنہاں ہے فتور اور ہی کچھ
یہ شرارت کی کتھا دیکھیں کہاں تک پہنچے

"بے کہے بات سمجھ لو تو مناسب ہوگا"
اس سے پہلے کہ یہ دشنام زباں تک پہنچے

نئے عشاق کی یہ سہل پسندی !کہ سدا
گوگلی نقشے سے لیلیٰ کے مکاں تک پہنچے

تم نے ہم جیسے فلرٹی بھی نہ دیکھے ہوں گے
جو وحیدہ سے چلےنور جہاں تک پہنچے

چائے پر اُن کو بلایا تو کہا کھانا کھلا
اور بھی کئی گلے نوکِ زباں تک پہنچے

ذوالقرنین سرور (المعروف نیرنگ خیال)
× چونکہ ہمیں کہیں معذرت خواہانہ لہجہ نظر نہیں آیا تو اپنے طور پر معذرت کا تکلف نہیں کیا۔ :)
 
لاجواب۔
سچ کہا ہے بزرگوں نے، کہ تجربہ کا کوئی نعم البدل نہیں۔
ایک ایک شعر، بلکہ ایک ایک مصرع، بلکہ ایک ایک لفظ، بلکہ۔۔۔ (اچھا یہیں تک ٹھیک ہے) سے فکری پختگی نمایاں ہو رہی ہے۔ ماشاء اللہ
 
جاسمن

لائبریرین
نازنینوں کی شکل دیکھ کہاں تک پہنچے
کوئی ٹھرکی نہ پہنچ پایا وہاں تک پہنچے
ہاہاہاہا۔:D
ابھی چند دن پہلے محفل پہ ہی شاید پڑھا تھا کہ شاعری میں شاعر اپنے ذاتی محسوسات بیان کرتا ہے۔ کچھ اسی سے ملتی جلتی بات تھی۔ تو میں کہنا چاہتی تھی کہ ضروری نہیں کہ ایسا ہو۔ شاعر جگ بیتی بھی بیان کرتا ہے۔
اور یہاں ہم یہ دیکھ سکتے ہیں۔
ہمارے وہ محفلین کہ جن کی موجودگی سے محفل کاماحول بہت مثبت اورخوشگوار رہتا ہے، نیرنگ اُن میں سے ایک ہیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ انھیں ہمیشہ شاد وآباد رکھے۔ آمین!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ ،
زبردست شراکت ،بہت عمدہ ۔
شکریہ عدنان بھائی۔۔۔

جنااب

بہت خوب نیرنگ بھائی اور شکریہ محمد احمد بھائی
شکریہ فہد۔۔ کہاں اور کیسے ہو۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہا۔:D
ابھی چند دن پہلے محفل پہ ہی شاید پڑھا تھا کہ شاعری میں شاعر اپنے ذاتی محسوسات بیان کرتا ہے۔ کچھ اسی سے ملتی جلتی بات تھی۔ تو میں کہنا چاہتی تھی کہ ضروری نہیں کہ ایسا ہو۔ شاعر جگ بیتی بھی بیان کرتا ہے۔
اور یہاں ہم یہ دیکھ سکتے ہیں۔
ہمارے وہ محفلین کہ جن کی موجودگی سے محفل کاماحول بہت مثبت اورخوشگوار رہتا ہے، نیرنگ اُن میں سے ایک ہیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ انھیں ہمیشہ شاد وآباد رکھے۔ آمین!
میں شاعری کے مضامین کے بارے میں آپ کے خیالات سے متفق ہوں۔
باقی میرے بارے میں جو آپ نے کہا۔ وہ آپ کا حسن ظن ہے اور اللہ سے دعا ہے مجھے ایسا بنا دے۔ آمین

بہت مزیدار پیروڈی۔
زبردست شراکت۔
بلے بلے۔
دونوں کے لیے۔
بڑے عرصے بعد بلے بلے سنا ہے اور وہ بھی دن میں دو بار۔۔۔ آج اسکول سے آتے ہوئے زین کہتا۔۔۔ اوئے بلے بلے۔۔۔ اور اب آپ کہہ رہی ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
تم نے ہم جیسے فلرٹی بھی نہ دیکھے ہوں گے
جو وحیدہ سے چلےنور جہاں تک پہنچے

چائے پر اُن کو بلایا تو کہا کھانا کھلا
اور بھی کئی گلے نوکِ زباں تک پہنچے
بہت زبردست
بے حد مزیدار
بہت ڈھیر ساری دعائیں ۔لطف آگیا !!ایسے تھوڑی ہم چاند کہتے ہیں !!!جیتے رہیے 🥰🥰🥰🥰🥰
 
سیما علی

لائبریرین
یہ تو اپیا کی محبت ہے۔۔۔ ورنہ بڑا ہی گہنا ہوا چاند ہے آپ کا بھائی۔۔۔۔
ہمیں پتہ ہے ہمارا بھائی کیسا ہے اور بہنوں کی محبت کا آپ کو اندازہ ہے یہ ہمیں پتہ ہے بہت ساری دعائیں اللہ پاک اپنی امان میں رکھے آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیں پتہ ہے ہمارا بھائی کیسا ہے اور بہنوں کی محبت کا آپ کو اندازہ ہے یہ ہمیں پتہ ہے بہت ساری دعائیں اللہ پاک اپنی امان میں رکھے آمین
انہی دعاؤں پر چل پھر رہا ہوں۔ اللہ پاک ہمیشہ میرے لیے یہ دعائیں کرنے والی بہنیں سلامت رکھے۔
 
Top