نبیل
تکنیکی معاون
اب سے کچھ دیر میں خلائی سفر کی تحریر رقم ہونے والی ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ناسا امریکہ کی سرزمین سے خلا کی جانب مشن بھیجے گا جس میں دو خلا باز بھی سفر کریں گے۔ گزشتہ قریبا ایک دہائی سے ناسا خلائی سفر کے لیے روسی راکٹوں کا استعمال کرتا آیا ہے۔ یہ مشن اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ پہلی بار ناسا خلائی مشن کے لیے کسی پرائیویٹ کمپنی کا کمرشل راکٹ استعمال کرے گا۔ اس طرح یہ مشن ناسا اور سپیس ایکس دونوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور کامیاب ہونے کی صورت میں یہ دونوں کے مستقبل کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ پوسٹ کے لکھنے کے وقت مشن کے سٹارٹ میں ڈیڑھ گھنٹا باقی ہے۔ اس کی لائیو سٹریم ذیل کے لنک پر دیکھی جا سکتی ہے۔