ناطقہ سر بگریباں ہے۔۔۔۔

الف عین

لائبریرین
آج معلوم ہوا کہ ہماری مسجد کے مؤذّن ساحب مسجد کی تجوری سے چار ہزار روپیے کی رقم لے کر فرار ہو گئے۔ یہ صاحب نئے ہی تھے ابھی دو ماہ سے ہی ملازمت شروع کی تھی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

افسوسناک بات ہے ۔ ویسے کیا خبر اعجاز صاحب شاید وہ صاحب اپنی کسی شدید ضرورت کے ہاتھوں ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور ہوئے ہوں ۔ دلوں کے بھید تو اللہ ہی جانتا ہے !
 
جناب یہ تو کچھ بھی نہیں غیر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہم نے حضرت ملا کو وہ کچھ کرتے دیکھا ہے کہ اگر یہاں میں نے اس کے متعلق لکھا تو سنسر کے زد میں آجائے گا۔ اس لیے جناب اعجاز صاحب خاطر جمع رکھیے ہندوستان کے مسلمان ابھی اتنے گئے گزرے نہیں۔ ہمارے ہاں کے مولویوں کو دیکھ کر آپ کو اپنے آپ سے شرم محسوس ہوگی۔ بس میری برداشت کی حد ختم اس سے آگے سنسر۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جو لوگ خدا کی ہیں عبادت کرتے
کیوں اہل خطا کی ہیں حقارت کرتے​
بندے جو گنہگار ہیں وہ کس کے ہیں
کچھ دیر اسے ہوتی ہے رحمت کرتے​
 

قیصرانی

لائبریرین
جی استادٍ‌محترم، اور وہاب، آپ کی بات سے بھی میں کلی اتفاق کروں‌گا، بہت کچھ بتانے کو تو ہے، لیکن اخلاقیات اس کی اجازت نہیں دیتے
قیصرانی
 

پاکستانی

محفلین
بلکل جناب میں بھی ان باتوں سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ ہمارے گلی محلوں اور خاص دیہاتوں کی مسجدوں کے جو واقعات سامنے آتے ہیں ان سے تو بندہ اللہ کی پناہ مانگتا ہے۔
 
Top