نبیل
تکنیکی معاون
میں نے قاری سعد الغامدی کا ناظرہ قران اتفاقا سنا جب میں قران آڈیو سائٹ پر کچھ سورہ کی ایم پی تھری تلاش کر رہا تھا۔ میں نے یونہی سعد الغامدی کی آواز میں سورۃ شمس سننا شروع کر دی اور مسحور ہو کر رہ گیا۔ یہ باقاعدہ تجوید کے ساتھ قرات نہیں ہے بلکہ ناظرہ ہے، لیکن اس قدر خوبصورت انداز میں پڑھا گیا ہے کہ میں اسے تقریباً روزانہ سنتا ہوں اور کبھی میری آنکھیں نم بھی ہو جاتی ہیں۔ قاری سعد الغامدی نے جس انداز میں سورہ شمس پڑھی ہے، اسی انداز میں انہوں نے تمام قران مجید کا ناظرہ نہیں پڑھا ہے، بلکہ کچھ ہی سورہ کا ناظرہ اس طرح پڑھا ہے۔ میں ان سب سورہ کی آڈیو یہاں شئیر کرنے کی کوشش کروں گا۔
آخری تدوین: