تعارف ناظم رضا مصباحی

میرا نام محمد ناظم رضا ہے، بھارت کے صوبہ اتر پردیس کے ضلع پیلی بھیت جو کہ بریلی کا پڑوسی ضلع ہے میں رہتا ہوں۔ یہیں ایک دارالعلوم کے شعبہ درس نظامی میں تدریس کی خدمات انجام دیتا ہوں. گرافک ڈیزائننگ کا بھی شوق ہے، اردو فونٹس اور خطوط میں بھی دلچسپی ہے۔ اسی شوق کی بدولت القلم اور اردو محفل جیسی سائٹوں سے متعارف ہوا۔ کئی ماہ سے ذہنی و جسمانی دقتوں سے دوچار ہوں تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 
السلام علیکم۔
خوش آمدید
ایک گزارش ہے کہ جب کبھی بریلی شریف سے آپ کا گزر ہو اور وقت اور موقع ملے تو اعلیحضرت رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر میرا سلام پیش کر دیجئے گا۔
 
لئیق احمد نے کہا:
السلام علیکم۔
خوش آمدید
ایک گزارش ہے کہ جب کبھی بریلی شریف سے آپ کا گزر ہو اور وقت اور موقع ملے تو اعلیحضرت رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر میرا سلام پیش کر دیجئے گا۔
ضرور میرے بھائی۔ جلد ہی جانے والا ہوں اور آپ کا سلام بھی پیش کر دوں گا۔
 
آپ دارالعلوم میں کیا کیا پڑھاتے ہیں؟
درس نظامی میں عالمیت یعنی درجہ سادسہ تک کی کتابیں۔ ہمارے یہاں سادسہ تک ہی تعلیم ہے۔ ویسے ان دنوں میں بوستان سعدی، نحو میر، پنج گنج، کافیه، شرح تہذیب، شرح عقائد اور معلم الانشاء وغیرہ کا درس دیتا ہوں۔
 
میں ایک مشکل سوال کے جواب کی تلاش میں ہوں امید ہے آپ میری مدد کرینگے۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ ماتریدی اور عقائد میں کیا فرق ہے۔ یہ تو علم ہے کہ دونوں کے عقائد ایک جیسے ہیں صرف فروعات میں فرق ہے مگر وہ فروعات کا معمولی فرق کیا ہے؟
 
میں ایک مشکل سوال کے جواب کی تلاش میں ہوں امید ہے آپ میری مدد کرینگے۔ مجھے یہ جاننا ہےماتریدی اور عقائد میں کیا فرق ہے۔ یہ تو علم ہے کہ دونوں کے عقائد ایک جیسے ہیں صرف فروعات میں فرق ہے مگر وہ فروعات کا معمولی فرق کیا ہے؟
یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ عقائد کے دو امام ہیں۔ ۱۔ امام ابو منصور ماتریدیہ جن کے متبعین کو ماتریدیہ کہا جاتا ہے۔ عموما احناف ماتریدی ہیں۔
۲۔ امام ابو موسی اشعری جن کے متبعین کو اشاعرہ کہا جاتا ہے۔ عموما شوافع اشعری ہیں۔
شاید آپ کا یہی سوال ہے کہ ماتریدیہ اور اشاعرہ میں کیا اختلاف ہے۔۔۔ دونوں کے درمیان کچھ عقائد میں اختلاف ہے وہ بھی اس نوعیت کے ہیں کہ ان پر مدار کفر و ایمان نہیں۔ اکثر مسائل کا اختلاف محض لفظی ہے۔
مندرجہ ذیل ربط پر آپ ان کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔ موقع ملا تو اردو میں نئے موضوع کے ساتھ ایک گفتگو شروع کروں گا۔
http://www.dorar.net/enc/firq/438
 
یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ عقائد کے دو امام ہیں۔ ۱۔ امام ابو منصور ماتریدیہ جن کے متبعین کو ماتریدیہ کہا جاتا ہے۔ عموما احناف ماتریدی ہیں۔
۲۔ امام ابو موسی اشعری جن کے متبعین کو اشاعرہ کہا جاتا ہے۔ عموما شوافع اشعری ہیں۔
شاید آپ کا یہی سوال ہے کہ ماتریدیہ اور اشاعرہ میں کیا اختلاف ہے۔۔۔ دونوں کے درمیان کچھ عقائد میں اختلاف ہے وہ بھی اس نوعیت کے ہیں کہ ان پر مدار کفر و ایمان نہیں۔ اکثر مسائل کا اختلاف محض لفظی ہے۔
ان باتوں کو تو میں جانتا ہوں۔ :) دونوں کے درمیان جو معمولی اختلاف وہی جاننا چاہتا ہوں۔ آپ نے جو ربط دیا ہے وہ تو عربی میں ہے مگر مجھے اردو میں چاہئے۔
 
Top