تعارف ناظم رضا مصباحی

حسان خان

لائبریرین
خوش آمدید جنابِ عالی!
کیا آپ اس بات سے مختصراً آگاہ کر سکتے ہیں کہ درسِ نظامی میں بوستانِ سعدی شیرازی کی تدریس کس انداز میں کی جاتی ہے؟
 
خوش آمدید جنابِ عالی!
کیا آپ اس بات سے مختصراً آگاہ کر سکتے ہیں کہ درسِ نظامی میں بوستانِ سعدی شیرازی کی تدریس کس انداز میں کی جاتی ہے؟
شکریہ برادرم۔

★ حل لغات
★ افعال ان کے صیغوں اور مصادر کی وضاحت
★ لفظی ترجمہ
★ مختصر تشریح

مدارس کے علاوہ درسگاہوں میں طریقۂ تدریس کیا ہے؟ اس پر کچھ روشنی ڈالیے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
شکریہ برادرم۔

★ حل لغات
★ افعال ان کے صیغوں اور مصادر کی وضاحت
★ لفظی ترجمہ
★ مختصر تشریح

مدارس کے علاوہ درسگاہوں میں طریقۂ تدریس کیا ہے؟ اس پر کچھ روشنی ڈالیے۔۔۔۔
بہت خوب جناب! فارسی و عربی جیسی متمدن اور عظیم زبانوں کی تدریس پر اللہ آپ کو جزائے خیر دے! میں آپ کےفارسی و عربی کے حلقۂ تدریس میں شامل ہونا ضرور پسند کرتا۔
میرا کسی ایسی درسگاہ سے تعلق نہیں رہا جہاں پر فارسی متون کی باضابطہ تدریس ہوتی ہو، اس لیے میں بدقسمتی سے آپ کے سوال کا جواب دینے سے قاصر ہوں۔
 
بھائی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ علم نافع عطا فرمائے اور عمل کی توفیق دے۔
میں خود آپ سے اکتساب فیض کا خواہش مند ہوں ..۔۔۔۔۔
 
بہت بہت محبت اور دعائیں۔

عربی زبان کے ام الاسنا ہونے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
اس سلسلے میں سید سلیمان اشرف بہاری کی ایک معرکة الآراء کتاب "المبین" کا میں نے مطالعہ کیا تھا۔ اس میں انہوں اس بات کو ثابت کیا ہے۔ سنسکرت کی قدامت کی بھی خبر لی ہے۔۔۔۔۔۔
 
Top