ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کو ورلڈ بیسٹ میئرز میں شامل کریں

سید مصطفیٰ کمال ایسےشہر کے میئر ہیں جو کروڑوں کی آبادی والا ہے اورایسے میں اس شہر کو کئی طرح کے بڑے چیلنجز ہیں لیکن نوجوان میئر مصطفیٰ کمال اس صورت حال کو بدلنے اور بہتر بنانے کے لیے بہت پر عزم ہیں اس کے لیے وہ شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں ۔ مخالفین نے بھی ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کے کارناموں کو سراہاہے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے شہریوں کی بلا امتیاز رنگ و نسل و علاقہ خدمت کی اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کر کے شہرکا نقشہ بدل کر رکھ دیا جسکی تعریف قومی و بین الاقوامی برادری بھی کر رہی ہے۔
میرے خیال میں وہ تعریف کے علاوہ ورلڈ بیسٹ میئرایورڈکے بھی مستحق ہیں لہذا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کراچی کے سٹی ناظم سید مصطفیٰ کمال کا نام دنیا کے بہترین مئیرز میں شامل کروائیں۔کیونکہ سید مصطفیٰ کمال تمام پاکستانیوں کا میئر ہے اور اسکی کامیابی تمام پاکستانیوں کی کامیابی ہے۔

سید مصطفیٰ کمال کو ورلڈ بیسٹ میئرز میں شامل کروانے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
http://www.worldmayor.com/contest_2010/world-mayor-2010-nominations.html
 
آفت

محفلین
اس میں شک نہیں کہ کراچی میں تعمیراتی کام کا آغاز نعمت اللہ خان نے کیا لیکن بہرحال مصطفٰی کمال نے ایک بہت اچھا کام کیا ہے کہ نعمت اللہ خان کے جانے کے بعد ان کے کاموں کو روکا نہیں بلکہ ان کی تکمیل کی ہے ۔ اس لیے بھی اور پاکستان کے بہتر امیج کے لیے بھی میں ووٹ مصطفٰی کمال کے حق میں دے رہی ہوں اور باقی سے بھی یہی درخواست کرتی ہوں کہ وہ کم از کم اپنا ووٹ مصطفٰی کمال کے حق میں ضرور دیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین

میں نے بھی اس کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔
 
پاکستانی سمجھ کر زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں، اختلافات محفل میں بیٹھ کر کرتے رہیں گے۔ کوئی تو مثبت اور خوشی کی خبر پاکستان کے حوالے سے میڈیا میں دکھائی دے۔
 
غازی عثمان

محفلین
اس میں شک نہیں کہ کراچی میں تعمیراتی کام کا آغاز نعمت اللہ خان نے کیا لیکن بہرحال مصطفٰی کمال نے ایک بہت اچھا کام کیا ہے کہ نعمت اللہ خان کے جانے کے بعد ان کے کاموں کو روکا نہیں بلکہ ان کی تکمیل کی ہے ۔ اس لیے بھی اور پاکستان کے بہتر امیج کے لیے بھی میں ووٹ مصطفٰی کمال کے حق میں دے رہی ہوں اور باقی سے بھی یہی درخواست کرتی ہوں کہ وہ کم از کم اپنا ووٹ مصطفٰی کمال کے حق میں ضرور دیں ۔

بلکل ہمارے شہر کے ناظم کو بہترین مئیرز میں شامل ہونا چاہیے

میرا ووٹ بھی کراچی کے حق میں ہے
 
میر انیس

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے کہ لوگوں نے اپنے وطن کی سر بلندی کے لیئے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ دیا اور ایسا ہی ہونا بھی چاہیئے ہم میں چاہے جتنے نظریاتی اختلافات ہوں پر جب آئے ملک کی عزت و شان کی بات تو ہم سب کو ایک آواز ہوجانا چاہیئے
 
بالکل جناب آپ ٹھیک فرما رہے ہیں ۔
 
ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کی ورلڈ بیسٹ میئرز میں ریٹنگ

kamal.gif

اگر کسی کو یقین نہ آئے یہاں دیکھ لیں
http://www.citymayors.com/mayor_monitor/karachi-kamal.html#Anchor-How-11481
 
کاشفی

محفلین
سید مصطفی کمال کے نام ایک شعر
نہ ماضی کی فکر مجھ کو ، نہ حال کی پرواہ ہے
جواں ہمت ہوں ،مستقبل درخشاں کر کے چھوڑونگا

(کاشفی)
25_01.gif

سید مصطفی کمال فرماتے ہیں اپنے پیارے شہر ، شہرِ قائدین کرا چی (وہ شہر جس میں پورا ہندوستان سمویا ہوا ہے) کے بار ے میں ۔

اسرار الحق مجاز لکھنؤی مرحوم صاحب کی روح سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔​

کراچی پاکستان
یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں
سر شار نگاہِ نرگس ہوں، پابستہء گیسوئے سنبل ہوں

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں

جو طاق حرم میں روشن ہے، وہ شمع یہاں‌بھی جلتی ہے
اس شہر کے گوشہ گوشہ سے اک جوئے حیا ت ابلتی ہے

یہ شہر جنوں‌دیوانوں کا، یہ بزم وفا پروانوں کی
یہ شہر طرب رومانوں کا، یہ خلد بریں ارمانوں کی

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں

فطرت نے سکھائی ہے ہم کو، افتاد یہاں پرواز یہاں
گائے ہیں وفا کے گیت یہاں، چھیڑا ہے جنوں کا ساز یہاں

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں

ہر شام ہے شام مصر یہاں، ہر شب ہے شب شیراز یہاں
ہے سارے جہاں کا سوز یہاں اور سارے جہاں کا ساز یہاں

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں​
 
Top