اول تو یہ کہ کسی فورم یا کم از کم اردو محفل کا منتظم یا مدیر ہونا اعزاز نہیں بلکہ خالص ذمہ داری ہے۔ اس کے لئے منتخب محفلین میں کچھ خواص پائے جانے ضروری ہیں مثلاً مستقل بنیادوں پر حاضری، تحمل مزاجی، انصاف پسندی اور غیر جانبداری وغیرہ۔ نیز یہ کہ کسی کو یہ ذمہ داری دینے سے پہلے کئی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے مثلاً ان کی اہلیت، کسی زمرے مین ان کی ضرورت، ان کی رضا مندی اور محفل کے فروغ کو لیکر ان کے عزائم وغیرہ۔
محفل کے ذمہ داران کی ٹیم اب تنظیم نو کی متقاضی ہے۔ ہم نے بعض احباب کو بہت عرصہ سے شارٹ لسٹ کر رکھا ہے۔ لیکن بعض انتظامی مجبوریوں کہ باعث ابھی اس پر عملدر آمد ملتوی رکھا گیا ہے۔