محمد یعقوب آسی
محفلین
ابھی کچھ دیر پہلے فیس بک پر ناعمہ عزیز کا اپنا پیغام دیکھا۔ موصوفہ کے ہاتھ پیلے ہو گئے۔ مبارک ہو ناعمہ عزیز ، کہ آپ عزیزتر ہو گئیں، بلکہ تر بتر۔
اور ہاں! یہ بڑی بوڑھیاں ہاتھ ’’پیلے ہونا‘‘ ہی کیوں کہتی ہیں حالانکہ وہ تو حنائی ہوتے ہیں، اور ہم نے کبھی پیلی مہندی نہ دیکھی نہ سنی۔ ہماری بیگم نے بھی کبھی ’’پیلی مہندی‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔ خیر، اس سے کیا فرق پڑنا ہے، ہاتھ پیلے ہوں کہ سرخ ہوں۔ بات تو ہونے کی ہے ، ہاتھ ہو گیا، جس سے بھی ہو گیا ۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ زوجین میں محبت اور مؤدت جو اُس نے پیدا فرمائی ہے، دو خاندانوں کے مابین مضبوط اور صالح تعلقات کا سامان بنا دے۔ اور اس میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ اضافے سے تو بہت کچھ مراد لیا جا سکتا ہے۔ کیا کچھ؟ یہ ہم خواتینِ ’’اردومحفل‘‘ پر چھوڑتے ہیں۔ اور اپنی پرخلوص دعاؤں پر اس مراسلے کا اختتام کرتے ہیں۔