نامعلوم سے معلوم تک کا سفر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یاقوت

محفلین
السلام علیکم اللہ پاک کی رحمت سے امید واثق ہے کہ تمام احباب بخیروعافیت ہوں گے۔۔۔۔۔۔
پنجابی میری ددھیالی اور ننھیالی زبان جس پر الحمدلللہ پوری دسترس ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو میرا شوق کا سفر ہے ۔جو بچپن سےشروع ہوا لیکن اسمیں کافی ساری (بلکہ کافی سے بھی زیادہ) اصلاح و معاونت کی ضرورت ہے ۔
جی ہاں اس کامطلب یہ نہیں کہ میں اردومیں اظہار مدعا نہیں کر سکتا یا مجھے اسمیں دقت آتی ہے نہ جی بالکل نہ ہرگز نہیں۔
اس لڑی کے اجراء کا مقصد یہ ہے کہ میں اور میرے جیسے کئی اور بہن بھائی جنہیں یہ مشکل درپیش آتی ہے (مشکل کا ذکر نیچے ہے سر مت کھجائیں) وہ یہاں اساتذہ اور اردو دان حضرات یا جنکی مادری ،پدری زبان اردو ہے ان سے مدد حاصل کر پائیں۔
معزز اراکین محفل۔۔۔۔۔
اردو ہماری قومی زبان ہے جو کہ دنیا کی ایک کثیر آبادی کے ذریعے بولی جاتی ہے۔لیکن میرے جیسے غیر زبان لوگ جو اردو کو بعد میں اپنی کوشش سے سیکھتے ہیں انہیں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں جن میں سے ایک مشکل کیلئے اس لڑی کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ہوتا یوں ہے کہ محفلی اور معاشرتی اردو تو سیکھ لی جاتی ہے لیکن اہم اور بنیادی ذخیرہ الفاظ تشنہ رہ جاتا ہے۔جسکی اردو تک پہنچے کیلئے بہت زیادہ تگ و دو کرنی پڑتی اور پھر بھی بعض اوقات رسائی نہیں ہو پاتی۔مثال کے طور پر رفیدہ (رومال میں لپٹا تنکوں کا وہ باترتیب مجموعہ جس پر روٹی رکھ کر نانبائی روٹی کو تنور میں لگاتاہے) اسی طرح کے دیگر کافی سارے الفاظ ہیں جن کے بارے میں طالب علم نے محسوس کیا ہے کہ انکی صحیح اردو بہت سارے حضرات کو معلوم نہیں ہے۔اسی لیے اس لڑی کا اجراء کیا ہے۔ تاکہ جس صاحب یاصاحبہ کو اسی طرح کی کوئی دقت پیش آتی ہے تو وہ یہاں اسی لڑی میں اس لفظ کی صحیح اردو معلوم کر سکے اگر کسی کو معلوم نہ ہوتو یہاں بحث کی جاسکتی ہے اور لغات کے مصادر یہاں بطور ثبوت پیش کیے سکتے ہیں۔

اردو جاننے والے حضرات کیلئے راہنمائی
قوانین۔۔۔۔(غور کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ لفظ پوچھنے کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے وہی یہاں پیش خدمت ہے)
1۔سب سے پہلے وہ لفظ لکھا جائے جسکی آپ اردو جاننا چاہتے ہیں (مطلب کہ اسے آپ کی مادری زبان میں کیا بولا جاتا ہے)
2۔اس چیز،شے (جوکہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ) کی ایک عدد تصویر لگائی جائے ساتھ میں تاکہ اگرکوئی لفظ سے نہ جان سکے تو تصویر سے مدد لی جاسکے
3۔آپکے خیال میں اس لفظ کی ممکنہ اردو بھی تحریر کریں اور اسکی وجہ بھی بتائیں۔
(اسکے علاوہ بھی کافی سارے راہنما اصول ہو سکتے ہیں جن کی طرف اساتذہ راہنمائی فرمائیں گے انہیں شکریہ کے ساتھ شامل کیا جاتارہےگا)

اردو بتانے والے حضرات کیلئے ممکنہ کارآمد باتیں
1۔لفظ کی اردو کے ممکنہ تما م مطالب بتائیں (اگر کوئی اور بھی مطلب ہوں تو)
2۔لفظ کی اردو کا ماخذ بتائیں۔
3۔اگر ممکن ہو سکتے تو بطور سند لفظ کے حوالے کی کسی کتاب (اگر لغت یا کسی سند ایسے ادیب کی تحریر ہو تو کیا کہنا)سے تصویر لگادیں تو کیا بات ہو۔

یہ تھے چند پریشان الفاظ جو آپ حضرات کی خدمت میں پیش کیے ہیں امید ہے خطا پر درگزر سے کام لیا جائے گا۔
 
یاقوت

محفلین
میری مادری زبان میں اسے "کھاڈا"کہتے ہیں
یہ سیمنٹ سے بنا گھر کا ایک مخصوص گوشہ ہوتا ہے جہاں خواتیں گھر کے برتن اورکپڑے دھوتی ہیں منڈے وی لاہوری کرنے پہلی فرصت میں وہیں جاتے ہیں۔
تصویر میرے پاس نہیں ہے کوشش کروں گا اپلوڈ کرنے کی کیونکہ میرے پاس کیمرہ (کسی بھی طرح) دستیاب نہیں ہے۔اسی لیے اوپر تھوڑی وضاحت لکھی ہے۔
میں عام طور پر اس کیلئے حوض یا حوضی کا لفظ استعمال کرتا ہوں( یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ کسی بھی طرح اسکی ممکنہ اردو نہیں ہے کیونکہ حوض پانی کے گھاٹ کو کہتے ہیں)
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
عدنان عمر بھائی نے ہمارے پچھلے مراسلے پر مزاحیہ کا ٹیگ عطا فرمایا ہے حالانکہ یاقوت بھائی کے مراسلے میں قرینے سے یہی پتہ چلتا ہے کہ ’’لاہوری‘‘ بمعنی ’’دل پشوری‘‘ ہی استعمال کی اگیا ہے۔
سر، ٹیگ کو پسپا کر رہا ہوں لیکن یاقوت بھائی کی رائے آپ سے مختلف نکلی تو ٹیگ کی واپسی ہو جائے گی۔:)
ویسے میں نے مزاحیہ کا ٹیگ غیر متفق ہونے پر نہیں 'لاہوری' کی تشریح 'پشوری' منکشف ہونے پر دیا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ 'کھاڈا' سیمنٹ کا چبوترا ہوتا ہے یا پھر حوض نما، جس میں پانی بھرا ہو؟

منڈے لاہوری کرتے ہیں؟ 'لاہوری' سے کیا مراد ہے؟
سیاق و سباق سے لگ رہا ہے کہ یہاں "لاہوری" کرنے سے مراد پیشاب کرنا ہے۔ باقی صاحبِ لڑی تصحیح فرمائیں۔ اور دوسرے یہ کہ اب بحث ان کے اصل مدعے سے نکل کر "لاہوری" کی طرف مڑ گئی ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میری مادری زبان میں اسے "کھاڈا"کہتے ہیں
یہ سیمنٹ سے بنا گھر کا ایک مخصوص گوشہ ہوتا ہے جہاں خواتیں گھر کے برتن اورکپڑے دھوتی ہیں منڈے وی لاہوری کرنے پہلی فرصت میں وہیں جاتے ہیں۔
تصویر میرے پاس نہیں ہے کوشش کروں گا اپلوڈ کرنے کی کیونکہ میرے پاس کیمرہ (کسی بھی طرح) دستیاب نہیں ہے۔اسی لیے اوپر تھوڑی وضاحت لکھی ہے۔
میں عام طور پر اس کیلئے حوض یا حوضی کا لفظ استعمال کرتا ہوں( یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ کسی بھی طرح اسکی ممکنہ اردو نہیں ہے کیونکہ حوض پانی کے گھاٹ کو کہتے ہیں)
ہم اس جگہ کو "کُھرا" کہتے ہیں۔ اس پر ایک بار تفصیلی بحث پہلے بھی ہو چکی ہے، اردو متبادل ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔ :)
 
عدنان عمر

محفلین
سیاق و سباق سے لگ رہا ہے کہ یہاں "لاہوری" کرنے سے مراد پیشاب کرنا ہے۔ باقی صاحبِ لڑی تصحیح فرمائیں۔ اور دوسرے یہ کہ اب بحث ان کے اصل مدعے سے نکل کر "لاہوری" کی طرف مڑ گئی ہے۔ :)
اوہو! 'لاہوری' کا یہ مطلب تو اہلِ لاہور کے لیے کسی تازیانے سے کم نہیں۔ اس سے پہلے کہ تختِ لاہور اور جنوبی پنجاب والوں میں ٹھن جائے، میں اِدھر اُدھر ہو جاتا ہوں۔:)
 
یاقوت

محفلین
یہ 'کھاڈا' سیمنٹ کا چبوترا ہوتا ہے یا پھر حوض نما، جس میں پانی بھرا ہو؟

منڈے لاہوری کرتے ہیں؟ 'لاہوری' سے کیا مراد ہے؟
سیاق و سباق سے لگ رہا ہے کہ یہاں "لاہوری" کرنے سے مراد پیشاب کرنا ہے۔ باقی صاحبِ لڑی تصحیح فرمائیں۔ اور دوسرے یہ کہ اب بحث ان کے اصل مدعے سے نکل کر "لاہوری" کی طرف مڑ گئی ہے۔ :)

جب نہانے کا وقت نہ ہو (سردی بھی شامل سمجھیں)اور کسی نے جلدی میں کسی تقریب میں یا کہیں اورجانا ہو تو لڑکے (لڑکیاں بھی شامل ہیں) نہانے کی بجائے صابن سے سر دھولیتے ہیں اور(نمبر پلیٹ مطلب چہرہ) نئے تازے ہو جاتے ہیں اس عمل کو ہمارے یہاں لاہوری کہتے ہیں۔:p:p:p
 
آخری تدوین:

یاقوت

محفلین
یہ 'کھاڈا' سیمنٹ کا چبوترا ہوتا ہے یا پھر حوض نما، جس میں پانی بھرا ہو؟
مطلب کہ یہ سیمنٹ کا چبوترا (اس کا انحصار آپ کے نظام نکاسی پر منحصر ہے) بھی ہو سکتا ہےیا صحن میں یک خشتی باڑ بنا کر بھی بنا یا جاتا ہے۔یہ زیادہ بڑا نہیں ہوتا اور اسکی گہرائی ایک اینٹ جتنی ہوتی ہے جس کے لیے اسے کھودنا نہیں پڑتا بلکہ یک خشتی باڑ بناتے ہی اسکی گہرائی صحن رونما ہو جاتی ہے۔
 
جزاک اللہ، میں سمجھ گیا۔ 'کھاڈا' یا 'کھُرا' ہمارے واہ کینٹ والے سرکاری کوارٹر میں بھی تھا۔ ایک باورچی خانے میں اور ایک آنگن میں۔ البتہ یہ فرش سے آدھی یا ایک اینٹ گہرا تھا۔ اور اس کا پھیلاؤ بہت زیادہ نہیں تھا۔
دونوں کے اوپر دیوار سے جڑے نلکے لگے ہوئے تھے۔ باورچی خانے والا کھاڈا برتن دھونے اور سردی کے دنوں میں ہم بچوں کے نہانے کے کام آتا تھا، کیونکہ نہلانے اور کپڑے بدلوانے کے بعد ہمیں چولہے کے قریب بٹھا دیا جاتا تھا اور ابلے انڈے سے تواضع کی جاتی تھی۔
آنگن والا کھُرا کپڑے دھونے، کھنگالنے اورگرمیوں میں کبھی ہم بچوں کے نہانے کے کام آتا تھا۔
 
Top