نام نہاد حکومت 'پاکستان' نے پچھلے سال 592 ارب روپے کے نوٹ چھاپے

arifkarim

معطل
وزرات لوٹ مار کے تازہ زرائع کے مطابق نام نہاد حکومت 'پاکستان' نے مالی سال 2011-2012 کے دوران 592 ارب روپے کے نوٹ چھاپ کر عوام کی اجتماعی غربت بذریعہ افراط زر میں اضافہ کر کےایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جیو کی اس رپورٹ میں مزید حقائق کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان نام نہاد حکومت 'پاکستان' کیساتھ ملکر پاک قوم کو لوٹ رہا ہے۔ یعنی پاکستانیوں کو یومیہ ڈیڑھ ارب روپے کا خسارہ ہو رہا ہے جو ہماری آنے والی نسلیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سودی قرضوں کی صورت میں ادا کریں گی۔ پاکستان زندہ باد، پائندہ باد:
اور اتنی اہم اور دلبرداشتہ معاشی رپورٹ پر پاک قوم کا تبصرہ بھی دیکھ لیں۔ اب تک صرف صفر کمنٹ آیا ہے یو ٹیوب پر۔ :)
 
ارے ارے اتنے دلبرداشتہ نہیں ہوتے جناب ، یہ تو وقتی مسئلے ہیں ان سے پاکستان کی ترقی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ۔
بس اچھا وقت آیا ہی چاہتا ہےآپ فکر نہ کریں ۔ایک دن آئے گا لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے ۔
ایک عالم میں پاکستان کی دھوم ہو گی ترقی کے میدان میں دنیا ہمارے پیچھے ہو گی ۔
بس آپ اطمینان رکھیں۔ سکون رکھیں ۔:)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم کو اُن سے وفا کی ہے اُمید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

یہ ہمارے لئے تھا :)

ان کے لئے یہ ہے

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔:evil:
 
Top