زیک
مسافر
مجھے یہ بات پسند نہ آئی کہ اردو میں اسم رکن صرف دس حروف یا کم کا ہونا چاہیئے۔ لہذا میں نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی ٹھانی۔ کچھ محنت کے بعد پتہ چلا کہ localization اور internationalization اتنی آسان نہیں۔ بہت سے مسائل ہیں پی ایچ پی کے فنکشنز اور پروگرامرز کی عادات میں۔ یہاں یہ مسئلہ تھا کہ includes/functions.php میں ایک فنکشن ہے phpbb_clean_username جو لاگ ان کے وقت اسم رکن کو صحیح کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس فنکشن میں substr استعمال ہوا ہے جو unicode پر کام نہیں کرتا کیونکہ وہ bytes پر کام کرتا ہے نہ کہ characters پر۔ یہ غلطی عام ہے۔ سو وہ ہمارے اسم رکن کی پہلی 25 بائٹ output کر رہا تھا جو عموما 12 یا 13 حروف بنتے ہیں۔ میں نے substr کی بجائے mb_substr ڈال دیا ہے جو یونیکوڈ جیسے multibyte character codes سے واقف ہے۔
اب آپ شوق سے 25 حروف تک کا نام رکھ سکتے ہیں۔
نبیل: آپ رجسٹریشن کے صفحے سے وارننگ کو گول کر سکتے ہیں۔
اب آپ شوق سے 25 حروف تک کا نام رکھ سکتے ہیں۔
نبیل: آپ رجسٹریشن کے صفحے سے وارننگ کو گول کر سکتے ہیں۔