نانگا پربت؟

زیک

مسافر
آج کل جہاں بھی دیکھو اردو میں ہمالیہ کے اس پہاڑ کا نام “نانگا پربت” لکھا جاتا ہے۔

کہتے ہیں کہ اس کا مطلب برہنہ پہاڑ ہے۔

لیکن اردو، ہندی، سنسکرت اور کشمیری لغات میں کہیں بھی مجھے “نانگا” کا لفظ نہیں ملا۔

دوسری طرف “ننگا” کے معنی ہی برہنہ کے ہیں۔

تو کیا اس کا نام ننگا پربت ہے؟ یا نانگا پربت؟

انگریزی میں تو دونوں صورتوں میں Nanga Parbat ہی لکھا جائے گا۔ مریم ویبسٹر لغت کے مطابق اس کا تلفظ “ننگا پربت” ہے۔

علما کا اس بارے کیا خیال ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ کی بولی یعنی رچنا دو آب کی پنجابی میں، نانگا بمعنی ننگا استعمال ہوتے میں نے سُنا ہے جیسے کہ 'نانگا پیر' اور یہ ایسے مجذوب کو کہا جاتا تھا جو بلکہ برہنہ یعنی الف ننگا ہوتا تھا۔ ذاتی نوٹ پر یہ کہ ایک ایسے مجذوب کی زیارت کا شرف اس خاکسار کو بھی حاصل ہو چکا ہے، دہائیاں پہلے کی بات ہے اب اُن کے مزار پر عرس ہوتے ہیں۔ :)
 
ہی ہی وارث بھائی آپ نے واقعی اس پیر کو دیکھا؟
 
فہد اشرف

محفلین

جین مت کے مذہبی گرو جو ہوتے ہیں وہ بھی بے لباس ہی رہتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
ہی ہی وارث بھائی آپ نے واقعی اس پیر کو دیکھا؟
جی بالکل، ایک بار نہیں کئی بار۔ ہمارے اسکول کے صحن مطلب کھلے سے جہاں ہم چھوٹی کلاس والے بیٹھتے تھے وہاں سے آستانہ اور مجذوب دونوں ہی نظر آتے تھے۔ ماسٹر بڑے تنگ تھے کہ لڑکے سبق سے زیادہ اس کو دیکھتے تھے! :)
 
فرقان احمد

محفلین
سنی سنائی بات ہے کہ اس پہاڑ کے سامنے کے رُخ پر یا چوٹی پر ایک ایسا مقام ہے جہاں برف ٹکتی نہیں ہے اور پہاڑ صاف دکھائی دیتا ہے، اس لیے اسے اِس نام سے پکارا جاتا ہے۔ واللہ اعلم!
 
محمد وارث

لائبریرین
موضوع نانگا پربت سے "ننگا پیر" ہوتا جا رہا ہے۔ خوب است:)
ادبیات و لسانیات کے موضوع کو بھٹکانا مقصود نہیں تھا بلکہ مذکورہ لفظ کے مطلب کی تائید میں ایک اور لفظ پیش کرنا مقصود تھا انہی معنوں میں۔اب خلق ِخدا بھٹکنے پہ آئے تو بے ہوش و حواس کے "نانگے پیروں" سے بھی بھٹک جائے! :)
 
زیک

مسافر
سیالکوٹ کی بولی یعنی رچنا دو آب کی پنجابی میں، نانگا بمعنی ننگا استعمال ہوتے میں نے سُنا ہے جیسے کہ 'نانگا پیر' اور یہ ایسے مجذوب کو کہا جاتا تھا جو بلکہ برہنہ یعنی الف ننگا ہوتا تھا۔ ذاتی نوٹ پر یہ کہ ایک ایسے مجذوب کی زیارت کا شرف اس خاکسار کو بھی حاصل ہو چکا ہے، دہائیاں پہلے کی بات ہے اب اُن کے مزار پر عرس ہوتے ہیں۔ :)
دلچسپ! میرا پنجابی کا انتہائی معمولی علم سیالکوٹی لہجے ہی کا ہے لیکن اس میں واقعی نکما نکلا۔

ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دیامیر میں واقع پہاڑ کا نام اس بولی میں کیوں ہو گا؟
 
مجھے یہ علم نہیں کہ مقامی لہجے میں اس پہاڑ کو کیا کہتے ہیں، لیکن لفظ "نانگا" شاید پنجابی کے دیگر لہجوں میں بھی مستعمل ہے۔ گوگل کرنے پر قصور سے ایک سید عرفان احمد شاہ صاحب عرف نانگا مست پر بلاگ بھی ملے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ نانگا لفظ پنجاب میں استعمال ہوتا ہے۔ پہاڑی لوگوں اور پنجابیوں کے تعلقات بھی شاید رہے ہیں،پہاڑوں سے لوگ سردیوں میں پنجاب کے میدانوں کی طرف اترتے رہے ہیں۔
 
Top