نانی اماں کے دیسی ٹوٹکے

فخرنوید

محفلین
ہا تھوں اور چہرے کی پھٹی جلد

ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد کے لئے ایک گلاس
عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں
کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاوں
کی پھٹی جلد پر مل لیں۔جلد نرم ہو جائے گی۔
 
فخرنوید

محفلین
دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو
کھیرے کا رس تھوڑے سے دودھ میں
ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔
پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔​
 
فخرنوید

محفلین
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ

چنبیلی کے تیل کا اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر لگا لیں۔​
 
میر انیس

لائبریرین
دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو
کھیرے کا رس تھوڑے سے دودھ میں
ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔
پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔​

کیا یہ ٹوٹکا اپنے 4 سال کے بیٹے پر بھی استعمال کر سکتا ہوں؟
 
فاتح

لائبریرین
ہا تھوں اور چہرے کی پھٹی جلد

ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد کے لئے ایک گلاس
عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں
کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاوں
کی پھٹی جلد پر مل لیں۔جلد نرم ہو جائے گی۔

دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو
کھیرے کا رس تھوڑے سے دودھ میں
ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔
پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔​

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ
چنبیلی کے تیل کا اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر لگا لیں۔​

اور یہ رہی ان نانی اماں (بلکہ نانا ابا;)) کی اپنی سائٹ جہاں سے یہ نواسے صاحب چرا چرا کر مواد یہاں ارسال کر رہے ہیں:
http://www.allahshafi.com/urdu/tootkay.htm
 
فاتح

لائبریرین
فاتح‌صاحب جمیلی فانٹ بنانے کے لیے بھی حوالہ دینا ضروری ہے یا نہیں;)

میں کچھ سمجھا نہیں قبلہ۔۔۔:idontknow:
کچھ وضاحت سے ارشاد ہو کہ کیا پوچھ رہے ہیں اور پوچھ بھی رہے ہیں یا بتا رہے ہیں کیونکہ جملے کے آخر میں مسکراہٹ سے تو یہی ظاہر ہو رہا ہے لیکن بہرحال مجھے واقعی سمجھ نہیں آیا آپ کا سوال:)
 
الف نظامی

لائبریرین
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ سنا ہے کہ جمیل نستعلیق فانٹ علوی نستعلیق کو چوری کرکے بنایا گیا ہے اور حوالہ ندارد:)
 
فاتح

لائبریرین
شنیدن تو ہے لیکن چونکہ میرا فونٹ سازی سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا لہٰذا سوائے نستعلیق خطوط استعمال کرنے اور ان کے بارے سننے کے کچھ کہہ نہیں سکتا۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ نستعلیقی انقلاب کے تمام بانیوں مثلاً محسن حجازی اور ظہور سولنگی صاحبان سے ملاقاتیں رہی ہیں، امجد علوی صاحب سے فون پر گفتگو رہی ہے اور جمیل نستعلیق کی ٹیم کے ایک دو افراد سے ایم ایس این پر رابطہ رہا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
جی دیکھا وہ دھاگا لیکن یقین کیجیے کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کس نے کس کے ترسیمے (شاید یہی اصطلاح استعمال کرتے ہیں نا) چرائے ہیں۔
اگر میری رائے پوچھی جائے تو سب کے سب نے ان پیج والوں کا مال اڑایا ہے یا شاید مونوٹائپ۔
 
Top