نان

ماوراء

محفلین
نان

اجزاء

میدہ : ایک کلو
نمک : آدھی چائے کی چمچ
خشک خمیر : ایک پیکٹ (50 گرام)
نیم گرم دودھ : آدھا کپ
دہی : آدھا کپ
پھینٹے ہوئے انڈے : دو عدد
پگھلا ہوا مکھن: 1/4 کپ

زیرہ (اگر آپ کو پسند ہے تو): ایک چمچ
نیم گرم پانی : حسبِ ضرورت گوندھنے کے لیے۔

ترکیب:

* میدے میں نمک اور خمیر ڈال کر مکس کر لیں۔
* دودھ، دہی، انڈے اور مکھن کو ایک پیالے میں ڈال کر پھینٹ لیں۔
* دودھ والا آمیزہ میدے میں ڈال کر گوندھ لیں۔
* آٹے کو مزید گوندھنے کے لیے پانی ضرورت کے مطابق ڈال لیں۔
* آٹا جب تک خمیرہ ہو جائے، تب تک پڑا رہنے دیں۔ جلدی خمیرہ کرنے کے لیے گرم جگہ پر رکھیں۔
* خمیر ہو جانے کے بعد نان کو روٹی کی طرح بیل لیں۔
* اور گرم اوون میں پکا لیں۔

dsc01138vj9.jpg
 
سارا

محفلین
تصویر میں ماشا اللہ بہت اچھے لگ رہے ہیں بس مسئلہ یہ ہے کہ کھا نہیں سکتے :(میں جو بناتی ہوں اس میں مکھن کی بجائے آئل استعمال کرتی ہوں اور دہی نہیں ڈالتی۔۔باقی ترکیب یہی ہوتی ہے۔۔۔
ماوراء نان بنائے کس میں ہیں۔۔اوون میں یا توے پر؟؟
 
ماوراء

محفلین
سارا، مکھن، آئل ایک ہی بات ہے۔ اگر کبھی گھر میں مکھن نہ ہو تو آئل ہی ڈال لیتی ہوں۔
اور دیکھو۔۔ یہ لکھا ہی نہیں کہ کیسے بنانے ہیں۔:mad:
اوون میں ہی بنانے ہوتے ہیں۔ لیکن میرے پاس پیزا بنانے کی مشین ہے۔ اسی میں میں نان بھی بنا لیتی ہوں۔ اس میں زیادہ اچھے بن جاتے ہیں۔ لیکن شروع شروع میں اوون میں ہی بناتی تھی۔
 
ماشاء اللہ۔۔۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ توے پر بنانے ہوں گے یا اوون میں۔۔۔ امی کو پڑھوائی ترکیب تو کہنے لگیں، کیسے بنیں گے؟ میں نے یہ نہیں بتایا کہ باورچن صاحبہ جلدی میں یہ وضاحت کرنا بھول گئی ہیں۔ :lll:
 
تعبیر

محفلین
شکریہ ماوارء

آپ اب پچھتائیں گی تو نہیں یہ ترکیب پوسٹ کر کے جو اگر میں بھی ایک سوال پوچھ لوں

روٹیوں کو تو بیلا جاتا ہے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے یہ تو بتایا ہی نہیں
 
شکریہ ماوارء

آپ اب پچھتائیں گی تو نہیں یہ ترکیب پوسٹ کر کے جو اگر میں بھی ایک سوال پوچھ لوں

روٹیوں کو تو بیلا جاتا ہے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے یہ تو بتایا ہی نہیں
اس میں پیڑے پر توا رکھ کے دبانا ہے پھیلانے کے لیے :lll:
 
ماوراء

محفلین
بچو، اب مجھے کیا پتہ تھا کہ آپ کو اتنا بھی نہیں پتہ ہو گا کہ نان توے پر بنتے ہیں یا اوون میں۔ توے پر تو میں نے کبھی بناتے نہیں دیکھا کسی کو۔ :p

تعبیر، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کی بات کا جواب کیا دوں۔ :grin:
 
ماوراء

محفلین
ہاں جہانزیب، توے پر بھی بناتے ہیں، میں نے ابھی یوٹیوب پر ہی دیکھا ہے۔ اس سے پہلے نہیں پتہ تھا۔ :p
لیکن تندور یا اوون میں ہی اچھے بنتے ہیں۔
ماہ رخ تو میرے پیچھے ہیں کہ میں ان کو اپنی لکھی ہوئی تراکیب دوں۔ لیکن ماہ رخ کے بلاگ پر میں بھی رجسٹرر ہوں آخری دو تراکیب میں نے لکھی ہے۔ بے شک نام دیکھ لیں۔
 
تعبیر

محفلین
تعبیر، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کی بات کا جواب کیا دوں۔ :grin:

وہ کیا ہے نا میری پچھلی ساتھ پیڑھیوں میں سے کبھی کسی نے یہ کام نہیں کیا ۔ میں ہی اسے شروع کرنے والی ہون اس لیے قسمے مجھے بالکل نہیں پتہ کہ پیڑے بنا کر کیا کرنا ہے۔ اب یہ نا ہو کہ مین اپنی طرف سے نان بناؤں اور وہ بن بن جائے :blush:
 
:):):):):):):):):):):):):):):):):):)

تو کیا کبھی سات پیڑھیوں میں کسی نے نان کھائے بھی نہیں ہیں؟
ویسے میری امی نے بھی مجھ سے ہی نان بنانا سیکھے ہیں۔

خیر۔۔۔پیڑہ بنا کر روٹی کی طرح ہی بیلنا ہے۔ گول گول۔۔ایسے۔۔۔۔
naan_roll.jpg

تصویر یہاں سے لی گئی ہے۔
 
نان

اجزاء

میدہ : ایک کلو
نمک : آدھی چائے کی چمچ
خشک خمیر : ایک پیکٹ (50 گرام)
نیم گرم دودھ : آدھا کپ
دہی : آدھا کپ
پھینٹے ہوئے انڈے : دو عدد
پگھلا ہوا مکھن: 1/4 کپ

زیرہ (اگر آپ کو پسند ہے تو): ایک چمچ
نیم گرم پانی : حسبِ ضرورت گوندھنے کے لیے۔

ترکیب:

* میدے میں نمک اور خمیر ڈال کر مکس کر لیں۔
* دودھ، دہی، انڈے اور مکھن کو ایک پیالے میں ڈال کر پھینٹ لیں۔
* دودھ والا آمیزہ میدے میں ڈال کر گوندھ لیں۔
* آٹے کو مزید گوندھنے کے لیے پانی ضرورت کے مطابق ڈال لیں۔
* آٹا جب تک خمیرہ ہو جائے، تب تک پڑا رہنے دیں۔ جلدی خمیرہ کرنے کے لیے گرم جگہ پر رکھیں۔
* خمیر ہو جانے کے بعد نان کو روٹی کی طرح بیل لیں۔
* اور گرم اوون میں پکا لیں۔

dsc01138vj9.jpg
مداخلت معاف
یہ خشک خمیر جو استعمال کیا ہے اسکا کیا سورس ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ یہ خمیر پروٹین میں پرورش پایا ہے یا نہیں۔ میرے طرف جو خمیر تیار ہوتا ہے اور اس میں‌جو پروٹین اور کاربن سورس استعمال ہوتا ہے اور پورک میٹ کی ویسٹ پروڈکٹ ہوتا ہے۔ کیا وہاں بھی خمیر ایسے ہی بنتا ہے۔ اگر کوئی دوسرا پروٹین و کاربن سورس ہے تو اس خمیر کو خریدنے کی کیا نشانی ہے؟
 
ہمت بھائی، نہیں یہاں ایسے نہیں بنتا۔:grin:
خمیر خریدتے وقت اس کے ڈبے پر دیکھ لیا کریں کہ کس سے بنا ہوا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
ایشین شاپ سے بھی خمیر حلال مل جاتی ہے

ماوراء نان والی تصویر دیکھ کر تو میں ڈر گئی کہ ماوراء کو کیا ہو گیا ۔ مذاق کر رہی ہوں میں سمجھی کہ آپ کے گھر میں کک بھی ہے کیونکہ آپ ہمیشہ اپنی ہی کھینچی ہوئی تصویریں پوسٹ کرتی ہیں نا تبھی
 
شکریہ مگر یہاں‌حلال فوڈ کی دکان میں‌بھی نہیں ہے۔
میرا خیال ہے کہ پاکستان میں بھی یہی پگ میٹ پر پرورش کردہ خشک خمیر ہی ملتی ہے۔
ایک عرصہ تک اجی نو موتو چائنا سے اتا تھا جو پگ میٹ پر تیار کردہو ہوتا تھا اب شاید چائنا نے معذرت کرلی ہے کیونکہ پچھلی مرتبہ اجی نو موتو کے ڈبے پر حلال لکھا دیکھا تھا جب حال ہی میں‌پاکستان گیا تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
گلگلے وغیرہ بنانے کے لیے خمیر کی ضرورت پڑتی ہے۔
تو یہاں لوگ یہ کرتے ہیں کہ آٹے کو ہی خمیرہ کرکے گلگلوں کے آٹے میں ملالیتے ہیں۔

وہ یوں کے آٹے کو گوندھ کر رکھ دیا جاتا ہے۔
وہ 2 سے 3 دن میں خمیرہ ہوجاتا ہے۔
اسی خمیرے ہوئے آٹے سے خمیر کا کام لیا جاتا ہے۔

میرا خیال ہے کہ یہی طریقہ نان کے ساتھ بھی آزمایا جاسکتا ہے۔
 
شکریہ کوشش کرلیتے ہیں
ویسے کراچی کا درجہ حرارت اس طرح کے خمیرہ میں مدد گار ہے کم درجہ حرارت میں شاید وہ Yeast کی وہ strain ڈیولپ نہ ہوسکے جو مطلوبہ خمیرہ بناتی ہے۔
 
Top