حجاب
محفلین
نان
اجزاء
میدہ : ایک کلو
نمک : آدھی چائے کی چمچ
خشک خمیر : ایک پیکٹ (50 گرام)
نیم گرم دودھ : آدھا کپ
دہی : آدھا کپ
پھینٹے ہوئے انڈے : دو عدد
پگھلا ہوا مکھن: 1/4 کپ
زیرہ (اگر آپ کو پسند ہے تو): ایک چمچ
نیم گرم پانی : حسبِ ضرورت گوندھنے کے لیے۔
ترکیب:
* میدے میں نمک اور خمیر ڈال کر مکس کر لیں۔
* دودھ، دہی، انڈے اور مکھن کو ایک پیالے میں ڈال کر پھینٹ لیں۔
* دودھ والا آمیزہ میدے میں ڈال کر گوندھ لیں۔
* آٹے کو مزید گوندھنے کے لیے پانی ضرورت کے مطابق ڈال لیں۔
* آٹا جب تک خمیرہ ہو جائے، تب تک پڑا رہنے دیں۔ جلدی خمیرہ کرنے کے لیے گرم جگہ پر رکھیں۔
* خمیر ہو جانے کے بعد نان کو روٹی کی طرح بیل لیں۔
* اور گرم اوون میں پکا لیں۔
شکل سے تو بہت خوبصورت نان لگ رہے ہیں ماوراء بناؤں گی میں بھی پھر بتاؤں گی نان بنے یا پاپڑ