ناول: تکمیل شدہ عنوانات

الف عین

لائبریرین
عشق کا قاف ابھی کہاں مکمل ہوئ ہے، ایک ہی صفحہ تو پوسٹ ہوا تھا یہاں۔ کتابگھر سے منصور قیصرانی نے داؤن لوڈ کر کے مجھے فائل بھیجی ہے جس کی تدوین کرنی ہے کہ یہ امانت گوہر کے کنورٹر سے کنورٹ کی ہوئ ہے اور کتابگھر والوں نے بغیر تصحیح کے اپ لوڈ کر دی ہے۔
حسن علی کو پھر ای میل کیا ہے کہ ان کی ذیل کی کتابوں کو تصحیح کے بعد پبلش کرنے کی اجازت دیں:
عشق کا قاف: مزاح
لائری کنگ: مزاح، نوخیز اختر
تیرِ نگاہ۔ ایم اسلم
مہجور القرآن: اسلام، مصنف کا نام اس وقت یاد نہیں
توہینِ رسالت: اسلام، مصنف کا نام اس وقت یاد نہیں
اردو کے مشہور افسانے
 

آصف

محفلین
بانو قدسیہ کا "ایک دن" بھی تو مکمل ہے۔ میں نے ابھی پڑھا ہے۔ نہایت عمدہ (مختصر) ناول ہے۔

شمشاد صاحب بہت شکریہ ٹائپ کرنے کا!
 

قیصرانی

لائبریرین
یہی سارا کمال ہے۔ اگر ہم کتاب گھر سے کتب لے کر انہیں اغلاط سے پاک کرکے اپنے نام سے چھاپیں تو سارا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا۔ کیا خیال ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاید یا پھر نہیں ۔ کچھ دوسرے افق دیکھنے ہوں گے ابھی تو یہی لگ رہا ہے ۔ کیا کسی نے اس ذیل میں کوئی کوشش یا رابطہ کیا ہے؟
 
Top