انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ان کی وفات کے موقع پر ایک واقعہ یاد آگیا، جسے بیان کرنے سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ مرحومہ ہماری دور کی رشتے دار تھیں۔ اب آئیے واقعے کی طرف، ہوا کچھ یوں کہ ایک بار ہمارے ایک بزرگ، جن کا رضیہ بٹ کی فیملی سے ملنا جلنا تھا اور جنہوں نے شاید زندگی میں کبھی بھی کوئی کتاب نہیں پڑھی ہوگی، نے کہا، "لو جی، ناول لکھن والے تے بڑے بڑے ہندے نیں پر رضیہ بٹ تے کوئی کوئی ہندا اے ناں!"