انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

شمشاد

لائبریرین
آپ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آپ نے engineering پڑھی ہے، آپ اس کے متعلق سوال کر سکتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
جنگلی حیات پر آپ کی کیا رائے اور کیا تجربہ ہے؟
محترم عزیز امین بھائی
جنگلی حیات بارے میری رائے میں انسان اور جنگلی حیات لازم و ملزوم ہیں ۔ اور یہ رائے کچھ ایسی ہی ہے جیسا کہ اس رپورٹ میں
بیان کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے اس شخص کی کہانی تو پڑھی ہوگی جو درخت کی ایک شاخ پر بیٹھا اسے کاٹ رہاتھا اور وہ یہ سننے کے لیے تیار نہیں تھا کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ ایک عالمی ادارے کی تازہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ آج کا انسان بھی کہانی کے اسی کردار جیسا ہے اور اسے مطلق پروا نہیں ہے اپنے کیے پر مستقبل میں اس پر کیا بیتنے والی ہے۔وسائل کے بے دریغ استعمال سے کرہ ارض کی شکل تبدیل ہورہی ہے اور 1970ء کے عشرے میں زمین پر موجود نباتات اور حیات میں جو تنوع اور رنگارنگی تھی، اس میں اب 30 فی صد تک کمی ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی ہوس کا سب سے زیادہ نشانہ استوائی خطےکی نباتات اور جنگلی حیات بن رہی ہے۔اور اگر انسان نے اپنا رویہ نہ بدلا تو زمین کے قدرتی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے
بشکریہ وائس آف امریکہ
 

تعبیر

محفلین
تعریف سوالات کی کروں یا جوابات کی :) لاجواب ، بہترین ، زبردست اورمنفرد
:D:D:D
جوابات کی شاید انکی وجہ سے سوالات میں جان آگئی ہے۔
ویسے آپکی کڑک پیال کہاں گئی ؟؟؟کیا پتی بہت مہنگی ہو گئی ہے یا کپ ٹوٹ گئے۔:p
سوالات تو آپ بھی اچھے و دلچسپ کرتے ہیں سو شروع ہو جائیں نا :)
 

تعبیر

محفلین
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھتے قلب مطمئنہ کا حامل ٹھہرائے آمین
جزاک اللہ خیر بھائی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھئیے گا

گلاں دا گالڑ ہوں میں تومیری محترم بہنا
:):):)
آپکی گلاں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں


سورہ حشر کی آخری سات آیات
کو بطور جواب اختیار کرتا ہوں جو کہ بیک وقت آپ کے پوچھے گئے سوال میں موجود ہر کیفیت کی عکاس ہیں ۔
اب کی بار میں بھی اسے ترجمے کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرونگی ۔ ان شاءاللہ



اللہ نورالسماوات و الارض

نایاب بھائی اس آیت کو پسند کرنے کی کچھ خاص وجہ؟؟؟ہو سکے تو کچھ تفصیل بتائیں اس بارے میں؟؟؟

ڈرامہ "اندھیرا اجالا" بہت شوق سے دیکھا تھا

اپنے وقت کا مشہور ڈرامہ
ہممم اسکا مطلب ہے کہ آپ کو قانون اور مجرم ٹائپ ٹاپک پسند ہیں
اب آپ ڈرامے نہیں دیکھتے؟؟؟اس بار بھی کچھ اچھے ڈرامے آچکے ہیں کچھ چیلنز پر اور آ بھی رہے ہیں
اگر ہو سکے تو ڈرامہ"در شہوار" ضرور دیکھئے گا
آپ کہیں تو میں آپ کو لنک ذپ کر دوں اگر دیکھنا چاہیں تو بلکہ ایک دو اور بتاؤنگی

اور گانا ؟
پل پل دل کے پاس

نایاب بھائی مجھے کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے اس گانے کو پسند کرنے میں :p

کسی ایک کا انتخاب تو بہت مشکل ہے
آدمی مسافر ہے
چھوڑ دے دنیا کسی کے لیئے
بہت لمبی فہرست ہے پسندیدہ گانوں کی
کشور کمار فلمی گانوں میں
اور اقبال باہو ۔ نصرت ۔ صوفیانہ کلام کی گائیکی میں پسندیدہ ہیں
سو تو ہے کہ ایک کا انتخاب ذرا مشکل ہے
پاکستانی پرانے فلمی گانے کیا پسند نہیں ہیں آپ کو؟؟؟


اور کردار
ابن صفی مرحوم کا تخلیق کردہ
علی عمران
کبھی پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا ہماری باجی بڑے شوق سے پڑھتی تھیں
اس کردار کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ؟؟؟

چاکلیٹ بے انتہا پسند ہے

میٹھے میں آپ کو چاکلیٹ پسند ہے بس
پاکستانی ایک کمرشل ہے چاکلیٹ کی بڑی ہی زبردست وہ دیکھی ہے نے
اس وقت تو مجھے اسکا نام ہی یاد نہیں آ رہا :)

نایاب بھائی آپکا بہت بہت شکریہ
خوش رہیے
 

تعبیر

محفلین
تعبیر بہنا اچھا کام شروع کیا ہے ۔
تم ہمیشہ ہی منفرد کام کرتی ہو :)
جبین بہنا نایاب بھائی بہت کے دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں اور ان سے بات چیت کر کے آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں
ہاہاہا آپ مجھے بگاڑ کر رہیں گی بے جا تعریفیں کر کر کے :)
 

تعبیر

محفلین
جنگلی حیات پر آپ کی کیا رائے اور کیا تجربہ ہے؟

Yahoo_Bang_Head_Emoticon_by_WhiteDragon1983.gif
Yahoo_Bang_Head_Emoticon_by_WhiteDragon1983.gif
Yahoo_Bang_Head_Emoticon_by_WhiteDragon1983.gif
Yahoo_Bang_Head_Emoticon_by_WhiteDragon1983.gif
Yahoo_Bang_Head_Emoticon_by_WhiteDragon1983.gif
 
میں پہلے نایاب آپی کہتا تھا پھر نایاب بھائی کہنا شروع کیا اور اب لازماً نایاب چاچو یا تایا نایاب ہیں کہوں گا۔
آپکو کیا پسند آیا انکل نایاب؟
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ خیر بھائی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھئیے گا​
یہ بہنیں بہت عجیب ہوتی ہیں ۔ مارتی ہیں کان کھینچتی ہیں ، لڑتی ہیں جھگڑتی ہیں ۔
دور چلی جاتی ہیں مگر دعاؤں میں شامل رہتی ہیں ۔ دعاؤں سے نکلتی ہی نہیں ۔
اللہ سبحان و تعالی ہم سب کی بہنوں بیٹیوں کو اچھے نصیب کا حامل فرماتے
ان کی راہ حیات میں سدا اپنی رحمتوں کا سایہ رکھتے ان کو اپنے اپنے گھروں کا مالک فرمائے ۔ آمین
آپکی گلاں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں​
شاید آپ نے پنجابی کی وہ کہاوت نہیں سنی پڑھی کہ
"اجڑیاں باغاں دے گالڑ پٹواری "
دلچسپ ۔؟ کل اچانک آپ کے اک پرانے دھاگے " پر سنالٹی کوئز " پر نظر پڑی تو
"انگلش نایاب " پڑھ کر بہت ہنسا ۔ کیونکہ میری سچی غزل نے مجھے انگلش کے درست ہجوں سے آگاہ کر دیا ہے ۔
انگلش " آئی " سے نہیں بلکہ " ای " سے لکھا جاتا ہے ۔
اب کی بار میں بھی اسے ترجمے کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرونگی ۔ ان شاءاللہ
" رب زدنی علماء" کلام پاک کی تلاوت ترجمہ و تفسیر سے مشرف ہوتے ہوئے اس کلمہ طیبہ کا ورد بہت فائدہ دیتا ہے ۔
نایاب بھائی اس آیت کو پسند کرنے کی کچھ خاص وجہ؟؟؟ہو سکے تو کچھ تفصیل بتائیں اس بارے میں؟؟؟​
بہت بچپن ہی سے آوارہ گرد ی کرتے " ملنگوں درویشوں فقیروں " کا لبادہ اوڑھے بہت سی ہستیوں کی صحبت حاصل رہی ۔
دکھی انسانیت کو ان کو " اللہ والا " سمجھتے ان کے پاس آتے اپنی مشکلوں کو بیان کرتے اور دعا کی التجا کرتے جھڑکیاں کھاتے
بہت بار دیکھا ۔ تجسس ہوا کہ یہ لوگ اس مقام پر کیسے پہنچے ہیں ؟ کیا اسم ہے ان کے پاس ۔ ؟
چونکہ ان سے میرا یاری دوستی والا ناطہ تھا ۔ اور میرا وقت ان کے پاس ہی گزرتا تھا ۔ اس لیئے میں ان کی حقیقت سے بخوبی واقف تھا
اور ان کے پہنے لبادوں کی حقیقت بھی مجھ سے مخفی نہ تھی ۔ ان میں اکثر صرف اس دھندے سے اپنے بال بچوں کا رزق تلاشتے تھے ۔ میری نظر میں یہ سب نشئی دھوکہ باز اور ڈھکوسلے تھے ۔ اور خلق خدا کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے تھے ۔
ان میں اک کاغذ چننے والا بھی تھا جس کی واحد مصروفیت سڑکوں پر موسم سے بے نیاز گھومنا اور پھٹے پرانے اخباری کاغذوں کا
جمع کرنا اور انہیں کسی بلند جگہ اکٹھا کر کے باندھ دینا تھی ۔ میں اسے پاگل سمجھتا تھا ۔ کبھی کبھار میں نے دیکھنا کہ کسی درویش ملنگ کے پاس کوئی مرد یا عورت روتے ہوئے اپنی فریاد بیان کر رہے ہیں ۔ تو اس شخص نے اچانک اس مرد یا عورت کو اک لکڑی سے ضرب لگانی اور اسے مجمع سے دور لے جا کر اسے کچھ کہنا اور مارتے اسے بھگا دینا ۔ جیسے ہی وہ فریادی وہاں سے بھاگتا ۔ سب مجمع اس بات پر اتفاق کرتا کہ اس فریادی کا بیڑا پار ہو گیا ہے ۔ اور یہ حقیقت اپنی جگہ کہ دوبارہ وہ فریادی جب نظر آتا تھا ۔ تو اس کے پاس ان صاحب کے لیئے مٹھائی یا کپڑوں کا جوڑا یا پیسے ہوتے تھے ۔ لیکن یہ صاحب کچھ بھی قبول نہ کرتے تھے ۔ اور کھڑے کھڑے وہ لباس اور وہ مٹھائی وہ پیسے مجمع میں موجود کسی بھی دوسرے کی جانب اچھال دیتے تھے ۔ اور اس فریادی کو کچھ کشمیری پنجابی زبان میں بے ربط سے جملے کہتے تھے ۔ جن کا مفہوم کچھ ایسا ہوتا تھا کہ " اب نہیں بھولنا اور سدا اس کا ذکر کرنا ہے "
میری اس سے بھی دوستی تھی اکثر اسے اپنے پاس بٹھا چائے سگریٹ کھانا کھلاتا تھا ۔ مجھے تجسس تھا کہ یہ کیا تلقین کرتا ہے فریادی کو ؟ اک دن وہ جانے کس موج میں تھے ۔ مجھے اپنی لکڑی سے اک ضرب لگا کہنے لگے کہ ۔
" اٹھ نشئیا ۔ کیوں بزرگاں نوں بدنام کرنا ایں " مجھے بہت حیرت ہوئی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ۔ اٹھ کر ان کے پیچھے گیا ۔ اور پوچھا کہ سائیں جی خیر تو ہے ۔ کہنے لگے پہلے چائے پلا اور کچھ کھلا ۔ بہت بھوک لگی ہے ۔ میں اکیلا ہی ڈیرے پر تھا ۔ سو ناچار ہوٹل پر گیا چائے اور بسکٹ لایا ۔ انہیں کھلایا ۔ کھا پی کر دیوانہ وار ہنسے اور کہنے لگے کہ " سیدا تو تو سردار ہے ۔ مگر تیری عقل نے تجھے گمراہی میں دھکیل دیا ہے ۔ توبہ کر لے ۔ یہ نشے بازی چھوڑ ماں باپ کی اطاعت کر ، ورنہ بہت دھکے کھائے گا پچھتائے گا ۔ لیکن گیا وقت پھر ہاتھ نہ آئے گا ۔ بول کیا چاہتا ہے تو ؟ میں موقع غنیمت سمجھا اور کہا کہ ۔ سائیں جی آپ صرف اتنا بتا دیں کہ آپ کیا اسم بتاتے ہیں کہ پریشان حال لوگ خوشی خوشی آ کر آپ کو مٹھائی کپڑے پیسے دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ؟
یہ سن کر پھر قہقہے لگانے لگے ۔ پھر کچھ دیر خاموش رہ کر کہنے لگے کہ " سید تو بہت شاطر ہے " میں بھی اسی شاطری کا شکار ہوتے اجڑا برباد ہوں ۔ یہ کہہ کر وہ اٹھے اور مجھے نلکہ گیڑنے پر لگا کپڑوں سمیت ہی نہانے لگے ۔ خوب اچھی طرح نہا کر گھٹنوں پر بیٹھ گئے ۔ اور
قران پاک کے بارے ذکر فرمانے لگے ۔ کبھی یہ سورت کبھی وہ سورت ۔ مجھے کچھ اکتاہٹ ہونے لگی تو کہنے لگے کہ ۔ سیدتو جو تجسس میں گمراہ ہو چکا ہے تو بس یہ اک کلمہ یاد کر لے ۔ اس کے ذکر سے تیرا بھی بھلا ہو گا اور ان کا بھی جن تک یہ کلمہ پہنچے گا ۔
"اللہ نورالسماوات و الارض " 1977 میں چودہ سال کی عمر میں سنا یہ کلمہ آج بھی (جبکہ پچاس کے قریب ہوں میں )اسی جوش و جذبے سے روشن ہے ۔ اور بلاشبہ اس کے ذکر کو بہت بابرکت پایا ہے ۔
نماز چاہے گنڈے دار ہی کیوں نہ ہو ئی
آیت الکرسی
سورت الحشر کی آخری سات آیات
یا اللہ یا رحمان یا رحیم یا کریم یا ذوالجلال و الاکرام انی مغلوب فا انتصر
رب زدنی علماء
اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
آوارہ گردی کرتےان ہی کلمات پاکیزہ کو پایا ہے ۔ اور ان ہی کا مبلغ ہوں ۔
اپنے وقت کا مشہور ڈرامہ
ہممم اسکا مطلب ہے کہ آپ کو قانون اور مجرم ٹائپ ٹاپک پسند ہیں
اب آپ ڈرامے نہیں دیکھتے؟؟؟اس بار بھی کچھ اچھے ڈرامے آچکے ہیں کچھ چیلنز پر اور آ بھی رہے ہیں
اگر ہو سکے تو ڈرامہ"در شہوار" ضرور دیکھئے گا
آپ کہیں تو میں آپ کو لنک ذپ کر دوں اگر دیکھنا چاہیں تو بلکہ ایک دو اور بتاؤنگی
حقیقت ہے کہ میں نے کبھی بچپن میں ایسا مجرم بننا چاہا تھا جو قانون کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہے ۔
چور کیسے تالے توڑتے ہیں ۔ ؟
جیب تراش کیسے جیبیں کاٹتے ہیں ؟
منشیات کے سمگلر کیسے سمگلنگ کرتے ہیں ۔ ؟
اس کے بارے تجسس تھا اور ان شعبوں سے منسلک افراد سے گہری دوستی رکھتے ان کو عملی صورت دیکھتے اپنے تجسس کی تسکین کی ۔
لیکن یہ کرم اللہ کا کہ سوائے نشہ کرنے کے کوئی دوسرا جرم میرے ہاتھوں وقوع پذیر نہیں ہوا ۔میرے اللہ نے مجھے محفوظ رکھا ۔
اب تو بائیس سال گزر چکے ان لوگوں سے دور رہتے سعودیہ میں اپنی حماقتوں کی سزا پاتے لیکن شاید
اکثرلاہور و راولپنڈی کے تھانوں میں " مشکوک " افراد کی فہرست میں شاید میرا نام اب بھی موجود ہو ۔
میری محترم بہنا لوگ آتے ہیں اپنے اپنے گھروں میں بیتنے والے ڈرامے مجھے سناتے ہیں ۔
اور آپ جانیں ہی کہ " حقیقت ڈرامے سے زیادہ دل چسپ ہوتی ہے ۔ "
نایاب بھائی مجھے کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے اس گانے کو پسند کرنے میں​
یہ گانا اس ہستی کے بارے اک سچا اعتراف ہے جس نے میری زندگی میں آکر مجھے واقعی انسان بنایا ۔ اور اسم با مسمی " نایاب " ثابت کیا اپنے سسرال و میکے میں ۔۔۔ وہ بلا شبہ " پل پل دل کے پاس رہتی ہے " میں آج جو بھی ہوں یہ سب اس کی مخلصی اور مجھ سے سچے پیار کی بدولت ہے ۔ اس سچی " رضوانہ " نے مجھے میری تمام تر برائیوں سمیت اپنایا اور مجھ سے ایسی راضی رہی ۔ کہ بنا اس کے کہے مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنا آپ بدلنا پڑا ۔ اللہ تعالی مجھے اس کے سنگ سدا آباد رکھے آمین
سو تو ہے کہ ایک کا انتخاب ذرا مشکل ہے​
پاکستانی پرانے فلمی گانے کیا پسند نہیں ہیں آپ کو؟؟؟​
کبھی جب آتش جواں تھا تو بہت سنتا رہا ہوں ۔
کبھی پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا ہماری باجی بڑے شوق سے پڑھتی تھیں​
اس کردار کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ؟؟؟​
علی عمران اک ایسا کردار ہے جو کہ مجھے اپنی شخصیت کا عکاس نظر آتا ہے ۔
احمق ۔ بدھو ۔ ہنسی بکھیرتے انسان کی خدمت کرنے والا ۔
میٹھے میں آپ کو چاکلیٹ پسند ہے بس
پاکستانی ایک کمرشل ہے چاکلیٹ کی بڑی ہی زبردست وہ دیکھی ہے نے​
اس وقت تو مجھے اسکا نام ہی یاد نہیں آ رہا​
چاکلیٹ تو چاکلیٹ ہے کوئی بھی کسی بھی روپ میں ہو ۔ مگر ہو بہت ساری
نایاب بھائی آپکا بہت بہت شکریہ​
خوش رہیے​
محترم بہنا اللہ تعالی سدا آپ سے راضی رہے آمین ۔​
لگتا ہے کہ آپ کے سوالوں کے جواب دیتے دیتے شاید میرے ان چاہنے والوں کی خواہش پوری ہو جائے​
جو کہ مجھے اپنی داستان حیات لکھنے پر اکساتے ہیں ۔​
 

نایاب

لائبریرین
میں پہلے نایاب آپی کہتا تھا پھر نایاب بھائی کہنا شروع کیا اور اب لازماً نایاب چاچو یا تایا نایاب ہیں کہوں گا۔
آپکو کیا پسند آیا انکل نایاب؟
سدا خوش ہنستے مسکراتے رہو گل جانی
" بھتیجوں سے ایسے ہی گفتگو ہوتی ہے "
نایاب چچا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ بھتیجے میرے دوست ہیں اور بھانجے بزرگ سمجھتے ہیں ۔
 

تعبیر

محفلین

محترم بہنا اللہ تعالی سدا آپ سے راضی رہے آمین ۔​
لگتا ہے کہ آپ کے سوالوں کے جواب دیتے دیتے شاید میرے ان چاہنے والوں کی خواہش پوری ہو جائے​
جو کہ مجھے اپنی داستان حیات لکھنے پر اکساتے ہیں ۔​


اف نایاب بھائی اتنی سچی سچی باتیں کون اپنے بارے میں کھل کر بتاتا ہے اتنا کچھ
اللہ آپکی جوڑی سلامت رکھے :)
آپکی داستان کافی حیرت انگیز اور کسی کہانی جیسی ہے ۔اچھی خاصی کتاب لکھ سکتے ہیں آپ :)
 

تعبیر

محفلین
اوکے نایاب بھائی کچھ نئے سوالات :)
× کن لوگوں پر رشک آتا ہے؟؟؟

×کبھی کسی سے حسد محسوس ہوا؟؟؟

×آپکے بچپن سے لیکر اب تک کے زمانے میں ہمارے ملک میں کتنے ہی تاریخی واقعات و حادثات ہوئے ہیں ،حکومتیں بدلیں
اور بہت کچھ تو آپ کو کوئی ایسا تاریخی واقعہ جو اب تک یاد ہو ؟؟؟

×کسی سے اتنا متاثر ہوئے کہ اسی کو فالو کرنے کو دل کیا ہو ؟؟؟

×آپکی سب سے بڑی خوبی؟؟؟

×آپکی سب سے بڑی خامی

×آپکی پسندیدہ تاریخی شخصیت اور کیوں

×گناہ کبیرہ اور صغیرہ کے علاوہ آپ کی نظر میں گناہ کیا ہے؟؟؟

×اگر آپ کو موقع دیا جائے محفل کے تین افراد کے ساتھ ڈنر یا لنچ کا تو آپکا انتخاب کون تین لوگ ہونگے؟؟؟

×پسندیدہ ایجاد اور کیوں؟؟؟

نایاب بھائی ایک ساتھ کافی سوال پوسٹ کر دیے ہیں ۔آپ اپنی سہولت کے مطابق آرام آرام سے جواب دیجیے گا
ایک ساتھ جواب دینے ضروری نہیں ہیں :)
 

نایاب

لائبریرین
اوکے نایاب بھائی کچھ نئے سوالات

اف نایاب بھائی اتنی سچی سچی باتیں کون اپنے بارے میں کھل کر بتاتا ہے اتنا کچھ

سچ تو سچ ہوتا ہے میری محترم بہنا
لاکھ جھوٹ کے پردے ڈالو
اک دن کھل جاتا ہے
سو سچ کہو تاکہ کسی بھی شرمندگی سے بچ سکو

اللہ آپکی جوڑی سلامت رکھے

آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیراء

آپکی داستان کافی حیرت انگیز اور کسی کہانی جیسی ہے ۔اچھی خاصی کتاب لکھ سکتے ہیں آپ

اک زمانہ یہ کہتا ہے اور ہم سو جائیں گے کسی دن اس داستان کو کہتے کہتے
لکھنا نہیں آتا ورنہ لکھ ڈالوں تجسس میں الجھے خود پہ گزرے کرب کی داستان
سوال لازم ٹھہرتا ہے اور جواب میں کھلی کتاب ہوں میں

× کن لوگوں پر رشک آتا ہے؟؟؟

ایسے لوگوں پر جو بظاہر عام سے مسکین صفت سادہ سے لگتے ہوں ۔
عام لوگ انہیں پاگل دیوانہ کے لقب سے پکارتے ہوں ۔
لیکن ان کی محفل میں بیٹھ کر جب ان کی گفتگو سنو تو
ان کا حرف حرف کرن کی طرح اجالا اور لفظ لفط خوشبویں بکھیرتا محسوس ہو۔


×کبھی کسی سے حسد محسوس ہوا؟؟؟

جی اک ہستی ایسی ہے جس سے مجھے حسد ہوا ۔
اور یہ حسد سراسر ذاتی بنیاد پر ہوا ۔
کیونکہ میری من چاہی نے مجھے مسترد کرتے اس کو قبول کیا ۔
دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں شادوآباد رکھے سدا آمین
مزید کچھ لکھنے سے معذرت کہ
وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا

×آپکے بچپن سے لیکر اب تک کے زمانے میں ہمارے ملک میں کتنے ہی تاریخی واقعات و حادثات ہوئے ہیں ،حکومتیں بدلیں
اور بہت کچھ تو آپ کو کوئی ایسا تاریخی واقعہ جو اب تک یاد ہو ؟؟؟

سقوط مشرقی پاکستان
ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
یہ دو واقعات ایسے گزرے ہیں جنہوں نے اک عرصہ ماتمی فضاء طاری رکھی
اور آج کے پاکستان کے بگاڑ میں بہت زیادہ ہاتھ ان واقعات کا لگتا ہے ۔

×کسی سے اتنا متاثر ہوئے کہ اسی کو فالو کرنے کو دل کیا ہو ؟؟؟

جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
جناب علی علیہ السلام
جناب حسین علیہ السلام
جناب زینب علیہ السلام
یہ بلند و پاک ہستیاں تو میری روح میں سمائی ہیں
اور ان کو فالو کرنا میری آخرت کے لیئے نفع بخش ہے ۔
میں ان کی سیرت پاک کو جتنا بھی سمجھ کر فالو کرنا چاہوں
میں عاجز ٹھہرتا ہوں کیونکہ گنہگار ہوں
عام سے وہ انسان جنہوں نے آگہی کے در وا کیے ان میں
بابا بلھے شاہ سرکار
محترم واصف علی واصف
محترم اشفاق احمد
محترم ممتاز مفتی
اک لمبی فہرست ہے کہ جو بھی آگہی کو عام کرے جذبہ انس کو ہمراہ لیئے
اس کا اتباع کرنے پر یہ دل دیوانہ اکساتا ہے ۔
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں
بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں اس کا بندہ بنوں گا
جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہو گا

×آپکی سب سے بڑی خوبی؟؟؟

بنا کسی تفریق مذہب و ملت و مسلک و رنگ و نسل و رشتہ و خاندان
مظلوم کا ساتھ دینا میرا اصول ہے ۔

×آپکی سب سے بڑی خامی

اصولی بات پر اپنے پیاروں سے بھی علمی عملی کھلے طور اختلاف کرنا

×آپکی پسندیدہ تاریخی شخصیت اور کیوں

"" سقراط "" جس نے ہنستے ہنستے زہر کا پیالہ تو پی لیا ۔ لیکن سچ کو جھوٹ نہ کہہ سکا
منصور بن حلاج ۔ جس نے" انا الحق " کا نعرہ مستانہ بلند کیا
اور کہا اگر مجھے دعوی خدائی کرتے پاؤ تو سولی ہی میری سزا
اور یہی نعرہ " انا الحق " کا لگاتے ہاتھ پاؤں کٹواتے سولی چڑھ گیا ۔

×گناہ کبیرہ اور صغیرہ کے علاوہ آپ کی نظر میں گناہ کیا ہے؟؟؟

وہ سچ جس سے کوئی دوسرا انسان مصیبت میں گرفتار ہو جائے

×اگر آپ کو موقع دیا جائے محفل کے تین افراد کے ساتھ ڈنر یا لنچ کا تو آپکا انتخاب کون تین لوگ ہونگے؟؟؟

صرف تین ؟
یہ تو بہت لمبی فہرست ہے محترم بہنا
ڈاکٹر یونس ۔ سیپوزا۔ فاروق سرور خان ۔زیک ۔تفسیر ۔ الف عین ۔ فاتح ۔ ظفری بھائی ۔
محب علوی ۔ سیدہ شگفتہ ۔ ساجد ۔ فرحت کیانی ۔قیصرانی ۔ خوشی ۔ تعبیر ۔ ابن سعید ۔
حجاب ۔ شمشاد ۔سخنور ۔عارف کریم ۔ محمد وارث ۔ محمد احمد۔ میر انیس ۔ نبیل ۔
مہ جبین ۔ فہیم ۔ یوسف ثانی ۔ ناعمہ ۔ عائیشہ۔ مقدس ۔
قریب سب ہی بہن بھائی بھتیجے اور معصوم شریر سی بیٹیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس کس کا نام لکھوں محترم بہنا
محفل اردو کے تمام اراکین میرے لیئے بدرجہ استاد ہیں بلا لحاظ عمر و جنس ۔
ان سب کی صحبت نصیب ہوجائے کسی صورت تو
سبحان اللہ
لیکن ہر اک کے ساتھ اکیلے اکیلے ڈنر یا لنچ
کیسی " خواہش نایاب " ہے نا میری بہنا

×پسندیدہ ایجاد اور کیوں؟؟؟

انٹر نیٹ
کیونکہ مجھے اس ایجاد سے مالی اور علمی فائدہ حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ۔
مالی اس طرح کہ " یاہو " اس سے بات کرنے کا مفت موقع فراہم کرتا ہے جو کہ " پل پل دل کے پاس رہتی ہے "
دوسرے اس انٹرنیٹ پر مجھے " اردو محفل " القلم " اردو لنک " جیسے علمی ادبی فورمز تک رسائی ملی ۔
اور مجھے بہت پیارے مخلص دوست ملے ۔ اور وکی پیڈیا جیسی کتابوں سے بھرا کمرہ ۔

نایاب بھائی ایک ساتھ کافی سوال پوسٹ کر دیے ہیں ۔آپ اپنی سہولت کے مطابق آرام آرام سے جواب دیجیے گا
ایک ساتھ جواب دینے ضروری نہیں ہیں

میری بہنا آج کرے سو ابھی کر
اپنا تو یہ اصول میاں
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ فہیم واؤ یہ تو بڑا دلچسپ زمرہ ہے
شکریہ اسے متعارف کروانے کا
ایک تو اتنے سارے چائے ،لسی اور پتہ نہیں کیا کیا ہیں یہاں کہ بندہ کنفیوز ہو جاتا ہے
فرصت سے پڑھونگی اسے کبھی :)

اب دیکھیں یہ فرصت صاحبہ کی آمد کب ہوتی ہے :)

اور پڑھیں کی فرصت صاحبہ کے ساتھ اور لکھیں گی پھر کب کو :)
 

نایاب

لائبریرین
مجھے دکھ ہے آپ نے اردو لنک کو ووٹ دیا جب کہ اردو لک اس سے بہت میعاری ہے
محترم عزیز امین بھائی
میں نے کسی کو ووٹ نہیں دیا ۔
یہ تو ان فورمز کا ذکر کیا ہے جہاں سے اکتساب بھی ہو اور آپ جیسے دوست بھی ملے
آپ سے پہلی ملاقات بھی تو " اردو لنک " پر ہی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top