مبارکباد نایاب بھائی نانا بن گئے۔

فہیم

لائبریرین
شاید یہ خبر سب لوگوں کی نظروں میں‌ نہ آسکی ہو اس لیے اس کے لیے الگ سے تھریڈ شروع کیا جارہا ہے۔


ہماری محفل کے ہردلعزیز رکن محترم جناب نایاب بھائی کو اللہ پاک نے رمضان مبارک کے بابرکت مہینے میں ایک ننھا منا معصوم سا فرشتہ، نواسے کی صورت میں عطاء فرمایا ہے:party:


میری جانب سے ایک بار پھر مبارک باد قبول کیجئے۔
نانا بننا مبارک ہو نایاب بھائی:)
 

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی میری طرف سے دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ منے میاں آپ سب کے لیے باعثِ رحمت و برکت ہوں۔
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم نایاب بھائی۔۔۔۔میری طرف سے بھی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔ اللہ رب العزت آپ کے نواسے کو صحت و تندرسی کے ساتھ ماں باپ نانا نانی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے اور دین و دنیا و آخرت میں قدم قدم پر کامیابیاں اور کامرانیاں عطا کرے۔۔آمین ثم آمین۔۔
 

فاتح

لائبریرین
نایاب صاحب مبارک ہو!
اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ نو مولود کو والدین کے لیے قرۃ العین بنائے اور دین و دنیا کی بھلائی عطا فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو نایاب۔۔ میں اتنی عمر تو نہیں سمجھتا تھا۔
اللہ بچے کو ماں باپ اور نانا نانی کی آنکھوں کا نور بنائے۔
 

تیشہ

محفلین
:happy: مبارکباد قبول کریں نایاب بھیا ۔۔ اور گھر میں بھی سب کو ہماری طرف سے بہت سی مبارک اور دعائیں ، سلام پہنچائیے گا ۔۔ کیا نام سوچا گیا ہے ۔؟

اور میری مٹھائی یاد رکھئیے گا ۔۔ :party:
 

تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو نایاب بھائی
میری طرف سے اپنے لیے مبارک باد کا اچھا سا کارڈ بنائیے گا اپنے لیے
مجھے بھی بوچھی کی طرح انتظار ہے کہ بچے کا کیا نام ہو گا

ویسے میں ناراض ہوں آپ سے کہ مجھے یہ خبر آپ نے خود کیوں نہیں بتائی؟؟؟بس زبانی زبانی بہن کہتے ہیں نا :(
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل
میں آپ سب بہن بھائیوں کا ممنون ہوں کہ
آپ نے میری خوشی کو اپنی سمجھ کر میری خوشی کو دوبالا کر دیا ۔
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ پرخلوص محفل اردو ۔
آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو نایاب صاحب! لیکن آپ حقیقی نانا بنے ہیں یا مجازی؟ :)

السلام علیکم
محترم سخنور بھائی
جزاک اللہ
علامہ اقبال جی کی " حقیقت منتظر کا لباس مجاز میں دیکھنے کی خواہش کرنا "
یہ آگہی دیتا ہے کہ مجاز حقیقت کو سمجھنے پانے کے لیے ضروری ہے ۔
اک اور صاحب دل فرما گئے ہیں کہ
رانجھا میں وچ ، میں رانجھے وچ ، غیر خیال نہ کوئی
میں نہیں اوہ آپ ہے اپنی آپ کرے دل جوئی

جو کجھ ساڈے اندر وسّے ، ذات اساڈی سو ای
جس دے نال میں نیونہہ لگایا ، اوہو جیسی ہوئی

اب حقیقت کو مجاز سے الگ کرنا آپ کے ذمے ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
مبارک ہو نایاب۔۔ میں اتنی عمر تو نہیں سمجھتا تھا۔
اللہ بچے کو ماں باپ اور نانا نانی کی آنکھوں کا نور بنائے۔

السلام علیکم
محترم الف عین جی
جزاک اللہ
زندگی کی شام چل رہی ہے اب تو
ہوش سنبھالتے ہی جوانی آئی اپنے ساتھ بڑھاپا لیے ہوئے
پانچویں دہائی مکمل ہونے کے قریب ہے ۔
مگر
ابھی میں جوان ہوں ۔ اور سدا جوان ہی رہوں گا ۔
انشااللہ
نایاب
 
Top