مبارکباد نایاب بھائی نانا بن گئے۔

نایاب

لائبریرین
:happy: مبارکباد قبول کریں نایاب بھیا ۔۔ اور گھر میں بھی سب کو ہماری طرف سے بہت سی مبارک اور دعائیں ، سلام پہنچائیے گا ۔۔ کیا نام سوچا گیا ہے ۔؟

اور میری مٹھائی یاد رکھئیے گا ۔۔ :party:

السلام علیکم
اپیا جی
جزاک اللہ
آپ کی مٹھائی تیار ہے ۔ جیسے ہی کراچی پہنچ کر ڈسکہ کا رخ کریں گی ۔
مل جائے گی ۔
انشااللہ
نام بھی انشااللہ سب سے پہلے آپ کو بتاؤں گا ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو نایاب بھائی
میری طرف سے اپنے لیے مبارک باد کا اچھا سا کارڈ بنائیے گا اپنے لیے
مجھے بھی بوچھی کی طرح انتظار ہے کہ بچے کا کیا نام ہو گا

ویسے میں ناراض ہوں آپ سے کہ مجھے یہ خبر آپ نے خود کیوں نہیں بتائی؟؟؟بس زبانی زبانی بہن کہتے ہیں نا :(

السلام علیکم
تعبیر بہنا
جزاک اللہ
میری بہنا بزرگوں کا حق پہلے ہوتا ہے اور آپ جانیں ہی کہ اپیا جی میرے بزرگوں جیسی ہیں ۔
سو انہیں آگاہ کر دیا ۔ آپ ناراض نہ ہوں ۔ دیکھیں نا بزرگوں کو خبر کرنے سے کتنی دعائیں ملی ہیں ۔
آپ میری حقیقی سچی بہن ہیں ۔ انشااللہ
چھوٹی ہیں سو ڈانٹ کی حقدار ۔
اورناراضگی کا حق ہی نہیں آپ کو ۔
نایاب
 
ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ۔ بہت مبارک ہو نایاب بھائی۔ اعجاز انکل کی طرح مجھے بھی علم نہیں تھا۔۔۔۔ :blushing: اور میں یہ بھی سمجھی تھی کہ آپ کی ایک ہی بیٹی ہے۔
 
تیشہ

محفلین
ماشاءاللہ۔ بہت مبارک ہو نایاب بھائی۔ اعجاز انکل کی طرح مجھے بھی علم نہیں تھا۔۔۔۔ :blushing: اور میں یہ بھی سمجھی تھی کہ آپ کی ایک ہی بیٹی ہے۔

تم کہاں سوئی ہوئی تھی جب نایاب بھیا نے سالگرہ والے تھریڈ پے تمھیں بتایا تھا کہ آپ تو انکی بیٹی سے چھوٹی ہیں / بڑی ہیں ۔۔ :confused: ایسا کچھ لکھا تھا وہاں نایاب بھیا نے :battingeyelashes:
 
ماوراء

محفلین
تم کہاں سوئی ہوئی تھی جب نایاب بھیا نے سالگرہ والے تھریڈ پے تمھیں بتایا تھا کہ آپ تو انکی بیٹی سے چھوٹی ہیں / بڑی ہیں ۔۔ :confused: ایسا کچھ لکھا تھا وہاں نایاب بھیا نے :battingeyelashes:

ایک ہی تو کام مجھے آتا ہے۔۔یعنی سونا۔۔:blushing:
وہ پیغام ابھی دیکھا ہے۔۔پہلے اس کو شاید مِس کر گئی تھی۔:blushing:
 
نایاب

لائبریرین
یہ حقیقی نانا کیسے بنا جاتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :confused:

السلام علیکم
محترمہ زونی بہنا
محترم سخنور جی سے کچھ قرعیبی شناسائی ہے ۔
لیکن یہ خیال نہیں تھا کہ محترم اس شناسائی کو سوالیہ نشان دے دیں گے ۔
اس لیے کچھ عجیب لگا آپ کو یہ تبصرہ شاید
میری بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائیش مجھے نانا کا درجہ عطا کر گئی ۔
نایاب
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم
اپیا جی
ڈسکہ پنجاب میں ہے سیالکوٹ کے قریب
کراچی سے تقریبا 1200 کلومیٹر
ویسے کراچی پہنچ کر اطلاع کریں گی تو مٹھائی وہاں بھی حاضر ہو جائے گی
نایاب

:battingeyelashes:

آپکا دل ہے میں باہر باہر سے ہی مٹھائی لے کر نکل لوں :rollingonthefloor: ڈسکہ سیالکوٹ کا رخُ نا کروں :chatterbox: ؟
کراچی بھلا آپ کیسے پہنچائے گے مٹھائی نایاب بھیا :battingeyelashes: کون ہے اُدھر جو مجھے مٹھائیوں کے ڈبے دلائے گا
 
تیشہ

محفلین
ایک ہی تو کام مجھے آتا ہے۔۔یعنی سونا۔۔:blushing:
وہ پیغام ابھی دیکھا ہے۔۔پہلے اس کو شاید مِس کر گئی تھی۔:blushing:

میں سوچ رہی ہوں آج کتنے دن ہوگئے ہیں ناں تمھیں فون نہیں کیا :confused: ۔
روز سوچکر رہ جاتی ہوں پر رمضان میں ساری روٹین ہی خراب ہوگئی ہے :battingeyelashes: عید کے آس پاس کروں گی اب :party:
 
نایاب

لائبریرین
:battingeyelashes:

آپکا دل ہے میں باہر باہر سے ہی مٹھائی لے کر نکل لوں :rollingonthefloor: ڈسکہ سیالکوٹ کا رخُ نا کروں :chatterbox: ؟
کراچی بھلا آپ کیسے پہنچائے گے مٹھائی نایاب بھیا :battingeyelashes: کون ہے اُدھر جو مجھے مٹھائیوں کے ڈبے دلائے گا
السلام علیکم
اپیا جی
آپ کے اس نکمے بھائی کو اللہ نے بہت فضل سے نوازا ہے ۔
آپ چاہیں تو آپ کو آپ کے گھر مٹھائی پہنچ سکتی ہے ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
تعبیر بہنا
جزاک اللہ
میری بہنا بزرگوں کا حق پہلے ہوتا ہے اور آپ جانیں ہی کہ اپیا جی میرے بزرگوں جیسی ہیں ۔
سو انہیں آگاہ کر دیا ۔ آپ ناراض نہ ہوں ۔ دیکھیں نا بزرگوں کو خبر کرنے سے کتنی دعائیں ملی ہیں ۔
آپ میری حقیقی سچی بہن ہیں ۔ انشااللہ
چھوٹی ہیں سو ڈانٹ کی حقدار ۔
اورناراضگی کا حق ہی نہیں آپ کو ۔
نایاب

اپیا کوں نایاب بھائی؟؟؟
ایک طرف بہن بھی کہ رہے ہیں اور دوسری طرف کہ رہے ہیں کہ ناراضگی کا حق ہی نہیں :eek: یہ کیا بات ہوئی اچھا لیں نخرے تو دکھا سکتی ہوں نا :)
 
نایاب

لائبریرین
اپیا کوں نایاب بھائی؟؟؟
ایک طرف بہن بھی کہ رہے ہیں اور دوسری طرف کہ رہے ہیں کہ ناراضگی کا حق ہی نہیں :eek: یہ کیا بات ہوئی اچھا لیں نخرے تو دکھا سکتی ہوں نا :)

السلام علیکم
تعبیر بہنا
اصل میں اس دن محفل پر آتے ہی اپیا جی سے ملاقات ہو گئی ۔
اور ان سے اپنی خوشی شئیر کر لی ۔ انہوں نے دعاؤں بھری مبارکباد سے نوازا ۔
اور ان دعاؤں کی بدولت جملہ احباب محفل نے دعاؤں بھری مبارک باد کے خزانے لٹا دیے ۔
چھوٹی بہن کو کب یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ
وہ بڑے بھائی سے ناراض ہو سکے ۔
رہی بات نخرے والی تو
یہ بہن بیٹیاں بہت نازک مزاج ہوتی ہیں ۔
گر نخرہ کرنے پر آ جائیں تو ان کو منانا جوئے شیر لانا ہوتا ہے ۔
لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کا نخرہ اچھا لگتا ہے ۔
نخرے اور ناراضگی میں بہت فرق ہوتا ہے نا ۔ ؟
نایاب
 
Top