نا قابلِ یقین

الف عین

لائبریرین
حیدر آباد کے ایک مولانا نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پری کا نظارہ کیا ہے۔

http://mgshah.com/fairy.htm

مکمل تصویر بھی دستیاب ہے اس سائٹ پر۔ ڈائل اپ والے ہوم پیج پر جانے کی کوشش نہ کریں، فلیش انیمیشن کی وجہ سے میرے براڈ بینڈ پر بھی انتظار کرنا پڑا صفحہ کھلنے میں۔
 

تفسیر

محفلین
ننھی مننی کہاں‌ہو تم ۔
منع کیا تھا کہ پرستان کا دروازہ بند کرنا۔:grin:
اب دیکھو ایک اڑ گئی نا:confused:
 

فاتح

لائبریرین
مولانا اس دفعہ صرف تصویر قید کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ممکن ہے اگلی بار پری بھی قید ہو ہی جائے۔
 

حسن علوی

محفلین
اعجاز صاحب یہ تصویر مجھے کسی پری کی کم اور ایک ڈینگی وائرس کے مچھر سے زیادہ مشابہہ لگتی ھے۔ کیا آپ پریوں کے وجود پر یقین رکھتے ہیں؟
 

ظفری

لائبریرین
یہ مولانا صاحب کس کام میں لگ گئے ۔ :eek:

کہیں یہ بھی غالب کی طرح " جنت کی حقیقت تو نہیں جان گئے ۔ کہ سیدھا حور سے پری پر آگئے ۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
نوجوان مولانا ہیں بلکہ پیر صاحب غالبآ۔ اس پری کو قید کرنے کے چکر میں ہوں گے۔
اخبار میں ایک جگہ انھوں نے حدیث کے حوالے سے کہا ہے کہ انسان بھی فرشتوں کو دیکھ سکتا ہے۔ اور اب اس کو فرشتہ سمجھا جا رہا ہے!!
 

ساجد

محفلین
مولوی صاحب کے پاس ڈیجیٹل کیمرہ تھا؟؟؟ :eek:
کیمرے اور تصویر کے جواز کا فتویٰ؟ :)
دوستو ، پہلے مولانا صاحب سے پوچھ لینا چاہئیے​
کہ وہ پری کہہ کس کو رہے ہیں۔
کہیں اس پری کے ساتھ "چہرہ" کا لاحقہ تو نہیں لگا ہوا؟:)
نہ جانے کون سا "چاند" دیکھ کر عید منانے کا اعلان بھی کر دیں یہ حضرت!!:)
اپنی رویت ہلال کمیٹی کو ان سے استفادہ کرنا چاہئیے۔
 

حسن علوی

محفلین
ساتھیو!!! مزاق ایک جانب مگر
ذرا دیر کو غور کیجیئے کہ اس طرح کی خبروں سے آج ہمیں کیا باور کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں؟؟؟
 

Dilkash

محفلین
ھندوستان بڑا ملک ھے جھان لوگ بندروں ،ھاتھیوں اور گائے کی عبادت(پوجا پاٹ) کرتے ھیں۔
وھاں اگر کوئی پری دیکھ لے تو کوئی مزائقہ نھیں۔
ویسے حضرت کیا یہ سچ ھےِ؟ کہ اکثر ھندو حلوائی مٹھائی پر گائے کی پیشاب کا چھڑکاؤ کرتے ھیں۔؟
 

ماوراء

محفلین
مولانا اس دفعہ صرف تصویر قید کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ممکن ہے اگلی بار پری بھی قید ہو ہی جائے۔
lol۔ بالکل ایسا ہی ہو گا۔

ویسے مولانا تو مجھ سے بھی پہنچے ہوئے نکلے۔ جب میں چھوٹی تھی تب میں نے بھی ایک پری پکڑی تھی۔:grin: لیکن مولانا کی پری مجھے کم بڑا سا مچھر زیادہ لگ رہا ہے۔ اگر پریاں ایسی ہوتی ہیں تو پھر اللہ ہی حافظ۔ :eek:
miraclesil1.jpg
 
Top