نبیل ، ابن سعید سے سوال

اظفر

محفلین
السلام علیکم

یہ جو فوری بات چیت ، چیٹ کا آپشن شامل کیا گیا ہے ۔ میں نے یہ چلانے کی کافی کوشش کی تھی لیکن مجھے یہی سمجھ آیا کہ اس کے کوڈ کو جب ہیڈر میں انجیکٹ کرتا تھا تو ویب سایٹ کا اردو ایڈیٹر چلنا بند ہو جاتا تھا۔ میں نے کافی کوشش کی تھی کہ یہ کلیش ختم ہو جاے لیکن مجھ سے نہیں ہو سکا تھا۔ اسی طرح جہاں پر کوی ٹیکسٹ مینو جاوا میں بنا ہوتا ھے وہاں بھی اس پر اردو ایڈیٹر نہیں چلتا ۔ وہاں بھی اس جاوا سکرپٹ کے ہیڈر والے کوڈ کی موجودگی میں اردو ایڈیٹر نہیں چلتا، ایڈیٹر چل جاے تو دوسرا سکرپٹ نہیں چلتا تھا۔
اس کی ایک وجہ تو شاید ایک ہی لایبریری کا دو بار انشیلایز ہونا تھا۔۔ میرے خیال میں اس کے علاوہ بھی کوی مسئلہ تھا ۔ اسی وجہ سے میں اردو گیلری میں کچھ جگہ پر اردو ایڈیٹر نہیں سیٹ کر پایا تھا۔
اگر ہو سکے تھے تو اس کی تفصیلل لکھ دیں تاکہ کسی نے ویب میں اس اردو چیٹ کو شامل کرنا وہو تو اردو ایڈیٹر کو چھیڑے بغیر اس کو استعمال کیا جا سکے۔
 
حتمی سبب پر تو شاید نبیل بھائی ہی روشنی ڈال سکیں کیوں کہ چیٹ وجٹ اور اردو ایڈیٹر دونوں کی مینٹینینس وہی کرتے ہیں۔ ویسے ہمارا خیال یہ ہے کہ دونوں کوئی مشترکہ لائبریری مثلاً جے کوئری استعمال کرتے ہوں گے اور گالبام آپ اس لائبریری کو دو بار کوڈ میں شامل کر دیتے ہوں گے۔ ایک ایڈیٹر کے ساتھ اور دوسرا چیت وجٹ کے ساتھ۔ اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو اس کانفلکٹ سے نجات دلائیں اس کو۔
 

نورمحمد

محفلین
اردو ایڈیٹر

السلام علیکم

محترم ۔ ۔ ۔میں کئی دنوں سے اپنے بلاگ پر اردو ایڈیٹر انسٹال کرنے کی تگ و دو میں ہوں مگر اب تک ناکام ہوا ہوں ۔ کیا آپ اس سلسلے میں میرے کچھ راہنمائی کر سکتے ہیں ؟ ؟ ؟ ؟

ہو سکے تو آپ میرے ای میل آئی ڈی پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔

آپ کو ہونے والی زحمت کے لئے معذرت ۔ ۔ ۔ ۔ میرا بلاگ ہے ۔ ۔ ۔ http://noon-meem.blogspot.com/
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین
 

اظفر

محفلین
سعود بھائی میں نے اس کا حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کو ایک بار ہی کوڈ میں شامل کیا تھا مگر پھر بھی کوئی رولا تھا۔ کیا یہ ممکن ہے دو لائیبریرز کا آپس میں ایسا کلیش ہو کہ ایک کی موجودگی میں دوسری ٹھیک نہ چلے۔

نور محمد جی آپ کے سوال کے جواب میں محفل پر کئی پوسٹس موجود ہوں گی۔ سرچ کر لیں
 
Top