نبیل ، بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ ، بھتیجی کو تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک ، نیک ، فرمانبردار اور خدمتگزار بنائے۔
چلو اب تمہاری شکایتیں تمہاری بیٹی سے چند سال بعد کر سکیں گے کہ دیکھو بیٹا تمہارے والد نے بڑی زیادتیاں کی ہم نے برداشت کی اب تم نے بھی ہماری باتیں سننی ہیں۔ یقین نہیں آتا تو گوگل کیشے سے نکال کر دکھا دیتےہیں۔
ویسے نام کی تجاویز کے لیے ایک دھاگہ کھول لو ، بے حساب نام مل جائیں گے اور سب کو خوشی بھی ہوگی کہ وہ بھی اس خوشی میں شریک ہو گئے ہیں۔
جرمنی آنا ہوا تو مٹھائی کی فکر نہ ہوگی ، گلاب جامن مجھے زیادہ پسند ہیں اور برفی بھی ٹھیک ہے باقی اور جو تم مناسب سمجھو اس سے تواضع کر دینا اب مہمان بندہ نخرے کرتا اچھا تو نہیں لگتا نہ۔