نبیل بھائی مدد کیجیے

terminator

محفلین
اسلام وعلیکم:۔
مجھے php.iniمیں کچھ تبدیلی کرنی تھیں تاکہ میں اپنے فورم پر 100mbتک فائل اپلوڈ کرسکوں لیکن ویب ھوسٹ نے منع کردیا کہ شئیرڈ ہوسٹنگ میں یہ سروس نہیں ہوتی تو میں کیا کروں کونسی ہوسٹنگ لوں۔
اللہ حافظ۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹرمینیٹر، ہوسٹنگ کے انتخاب کے سلسلے میں تو آپ کی دوسرے دوست ہی رہنمائی کر سکیں گے۔ اس بارے میں میری معلومات کم ہی ہیں۔ میرے خیال میں مشکل ہے کہ کوئی ویب ہوسٹ آپ کو پی ایچ پی کے ذریعے اتنی بڑی فائل اپلوڈ کرنے دے۔ اس سائز کی فائل ایف ٹی پی کے ذریعے ہی اپلوڈ کی جا سکتی ہے۔
 

terminator

محفلین
نبیل بھائی میں ویب سرور پر فائل اپلوڈ نہیں کرنے کا کہہ رہا میں اپنے فورم سے زپ فائل اپلوڈ کررہا ہوں تو فائل اپلوڈ ایرر دے رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم سے فائل اپلوڈ کرنے کا یہی مطلب ہے کہ آپ اسے سکرپٹ‌کے ذریعے اپلوڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس سائز کی فائل اپلوڈ کرنے کی اجازت آپ کو کسی شئیرڈ ہوسٹنگ پر نہیں ملے گی۔
 

terminator

محفلین
تو نبیل بھائی ہم اردو ویب پر اتنی بڑی فائلیں کیسے اپلوڈ کرلیتے ہیں؟اور مجھے ریسیلر ہوسٹنگ میں سہولت ملے گی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پر بھی بڑے سائز کی فائلیں سکرپٹ‌کے ذریعے نہیں بلکہ فائل ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کی گئی ہیں۔ ری سیلر ہوسٹنگ لینے سے بھی میرے خیال میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس مسئلے کا واحد حل اپنا سرور خریدنا ہے جو کہ کافی مہنگا حل ہے۔
 

terminator

محفلین
ارے نبیل بھائی آپ سمجھے نہیں دیکھیں میں ایک تھریڈ بناتا ہوں اور اس میں 10ایم بی کی فائل اٹیچ کرتا ہوں تو یہ ہوجاتی ہے لیکں میرے فورم پر یوزر یہ نہیں کرپارہے حالانکہ میں انھیں 100ایم بی تک کی اجازت دی ہوئی ہے ۔
 

فخرنوید

محفلین
تو جناب آپ گروپ کی سیٹنگز چیک کریں۔
آپ منتظم گروپ میں ہو گے جو زیادہ سائز کی فائل لوڈ کر سکتے ہو۔
اور سادہ رکن کا گروپ اس کی اجازت نہ رکھتا ہو۔
تم کونسا سکرپٹ استعمال کر رہے ہو۔ یعنی
پی ایچ پی بی بی فورمز
آئی پی بی
ایس ایم ایف یا کوئی اور

کھل کر بات کرو سوہنیو
 
، 100 م ب کی اجازت دینا سرور کے لیے خطرناک

اتنی بڑی فائلوں کو لادنے کی سیٹنگ php.ini کے علاوہ اپاچی ویب سرور کی config میں بھی ہوتی ہیں۔

آپ کو نبیل کا مشورہ درست ہے، ایف ٹی پی کا استعمال کریے، 100 م ب کی اجازت دینا سرور کے لیے خطرناک ہے۔ اپنی سائٹ کے کنٹرول پینل کو دیکھیے، وہاں ایف ٹی پی معلومات ہونگی۔ سائٹ کے سپورٹ اسٹاف سے بھی معلوم کی جاسکتی ہیں۔
 
Top