نبیل بھائی: میڈیا وکی پر کرنے والے کام

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
صفحہ اول سے فارغ ہونے کے بعد اس میں بہتری لانے کے لیے لیے ذیل کی ایکسٹنشنز کو دیکھئیے گا:

Extension: Hierarchy

یہ بالکل ویسے ہی ٹیبل آف کانٹینٹ بنائے گی جیسا کہ آپ کی خواہش تھی۔

2۔ Integration of FCK Editon on Media Wiki

http://mediawiki.fckeditor.net/index.php/Main_Page

یہ بہت ضروری ہے کیونکہ یوزرز کے لیے وکی ڈیفالٹ ایڈیٹر ایک ڈراونا خواب ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ مہوش بہن۔
میڈیا وکی کی ایکسٹینش انسٹال کرنا شاید کچھ آسان ہوگا لیکن وزی وگ ایڈیٹر میں اردو کی سپورٹ شامل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ بہت مزے کی ایکسٹنشن ہے۔ لیکن ٹیبل وغیرہ بنانا ایک نئے یوزر کے لئے بالکل بھی آسان نہیں‌ ہے۔ بس تھوڑے وقت کے بعد ہاتھ سیدھا ہوتا ہے :)
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

یہ ایف سی کے ایڈیٹر بہت مزے کی ایکسٹنشن ہے اور مجھے پہلی مرتبہ وکی پر کام کرتے ہوئے مزہ آیا [ورنہ ڈیفالٹ ایڈیٹر بہت بورنگ ہے]۔ ٹائم لیجئے مگر یہ کام مکمل کر لیجئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، میں اس کو ضرور وقت ملنے پر چیک کروں گا لیکن میرے خیال میں یہ کام احتیاط سے کرنا پڑے گا۔ ایف سی کے ایڈیٹر انٹگریشن کے لیے میڈیا وکی کا ورژن اس سے قدرے مختلف ہے جو کہ لائبریری سائٹ پر استعمال ہو رہا ہے۔ اس لیے پہلے سائٹ کو میڈیا وکی کے نئے ورژن پر اپگریڈ کرنا ضروری ہوگا۔ جہاں تک ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو ایڈیٹنگ کی سپورٹ شامل کرنا ہے تو یہ کام قدرے دقت سے ہی سہی لیکن ممکن ضرور ہے۔ لیکن اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو سپورٹ فائرفاکس میں ٹھیک نہیں چلتی۔ ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر دونوں میں یہ معاملہ ہے۔ ابھی تک مجھے اس مسئلے کا حل نہیں ملا ہے۔

ذاتی طور پر میں وکی مارک اپ کے استعمال کے حق میں ہی ہوں کیونکہ اس سے کم از کم ایک نظم کے تحت مواد پبلشن کیا جاتا ہے۔ وزی وگ ایڈیٹر کی دستیابی کے بعد یہ امکان پیدا ہو جاتا ہے کہ یوزر ٹیکسٹ پر طرح طرح کی فارمیٹنگ اپلائی کرکے سائٹ کی یونیفارم لک اینڈ فیل میں گڑبڑ کر دیں گے۔ اس لیے وزی وگ ایڈیٹر کی کئی فیچرز جیسے فونٹ فیس، پوائنٹ سائز، کلر وغیرہ آف کر دینا بہتر ہوتا ہے۔ بہرحال یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے۔

آپ ایک اور چیز کی تحقیق کریں کہ میڈیا وکی میں ایڈیٹر ٹول بار میں اضافی آپشن فراہم کیسے کی جا سکتی ہیں؟
 
ایف سی کے ایڈیٹر ایکسٹنشن ہرگز ایچ ٹی ایم ایل استعمال نہیں کر رہی، بلکہ یہ سارا کام وکی مارک اپ میں ہو گا اور اسکا کوڈ آپ ایف سی کے ایڈیٹر میں دیکھ سکتے ہیں [اوپر والے لنک میں جا کر آپ یہ ڈیمو سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں]
 
Top