انٹرویو نبیل صاحب

حسن نظامی

لائبریرین
ایک سوال میں بھی نبیل بھائی سے کہ انہیں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس دنیا میں کون سا شخص سب سے زیادہ پسند ہے

نبیل بھائی اگر بتانا چاہیں تو سچی سچی ورنہ کوئی بات نہیں
 

پی کے ٹن

محفلین
نبیل شاہ جی میرے بھی دو چار سوالات کے جوابات ارسال کریں
سوال نمبر : اگر غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
سوال نمبر 2 : اگر راستے میں کیلے کے چھلکے سے پھسل کر گر جائیں تو کیا کریں گے ؟
سوال نمبر 3 : اگر دنیا میں موبائل فون نا ہوتا تو کیا ہوتا ؟
سوال نمبر 4 : آپ کے کنے بچے ہیں ؟
برائے مہربانی جلدی جوابات ارسال کریں پھر چار مزید سوالات کریں گے آپ سے
 

مغزل

محفلین
1۔ آپکا پورا نام؟
محمد نبیل حسن نقوی
2- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
یہ آپ نے کیا پوچھ لیا۔ میرا ایک زنانہ سا نک نیم ہے، وہ بھی ہندی میں۔ دراصل میری پھپھو جان نے مجھے بچپن میں کہیں پونم کہہ دیا، بس یہی میرا نام پڑ گیا۔
3۔ عمر کتنی ہے؟
اس سال جولائی میں عمر عزیز 36 سال ہو گئی۔
4۔جائے پیدائیش ؟
لاہور، پاکستان
5- حاضر مقام؟
ارلینگن (Erlangen)، جرمنی
6۔مصروفیت کیا ہے؟
بس جی ایک کمپنی میں آئی ٹی سپیشلیسٹ کے طور پر کام کرتا ہوں۔
7۔تعلیمی قابلیت؟
انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ
یونیورسٹی آف ارلنگن، جرمنی سے ماسٹرز ان کمپیوٹیشنل انجینیرنگ (Masters in Computational Engineering)
8۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
ایک شادی شدہ آدمی کے فیملی کے علاوہ کیا مشاغل ہو سکتے ہیں۔ مجھے مطالعہ کتب کا بے حد شوق ہے اور عزیز دوستوں سے ملنا اور ان گپ لگانا میری زندگی کا حاصل ہے۔
9۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو، انگریزی اور جرمن۔ اس کے علاوہ فرانسیسی اور فارسی میں کچھ شد بد رکھتا ہوں۔ وہ اس طرح کہ میں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈپارٹمنٹ آف فرنچ سے کافی عرصہ تک فرانسیسی سیکھی جبکہ میرے والد صاحب جو کہ فارسی کے استاد رہے ہیں نے مجھے گلستان فارسی کے چند ابواب پڑھائے تھے۔ اس کے علاوہ عربی سیکھنے کی حد درجہ خواہش رکھتا ہوں۔
10۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
بلحاظ عمر تو میں ابھی بھی بڑا ہی ہوں، یہ اور بات ہے کہ زندگی کی سمجھ اور اس میں کامیابیوں کی تعداد کچھ کم ہی ہے۔ جو کچھ بھی ہے اللہ کا فضل و کرم ہے، اتنا کہ شکر ادا نہیں کرپاؤں گا۔

شکریہ نبیل بھائی ، آپ کے توسط سے اس لڑی تک رسائی حاصل ہوئی ، :)
ویسے کیا ہم آپ کو ’’ پونم ‘‘ کہہ سکتے ہیں :biggrin:
 

مغزل

محفلین
آج عتیق الرحمن صاحب کی پوسٹ پڑھ کر یاد آیا کہ ڈاکٹر صاحب نے یہ سوال مجھ سے بھی کیے ہوئے تھے۔ میں باقی دوستوں کی طرح حاضر جواب تو نہیں ہوں اور یہ بات ان جوابات کو ارسال کرنے میں تاخیر سے بھی عیاں ہوتی ہے۔۔ پھر بھی کچھ نہ کچھ پیش کیے دیتا ہوں۔


11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
میری کیا مرضی ہے جناب یہ تو بس عناصر میں ظہور ترتیب ہے
12-اور کب تک؟
بس جناب جب بھی یہ اجزا پریشاں ہو جائیں گے ہمارا وقت بھی پورا ہو جائے گا
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
جنون والے علی عظمت کی دستار بندی کے لیے۔۔ کلام اقبال کی اس سے اچھی درگت کسی نے نہیں بنائی
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
وہی جو کچھوے اور مینڈک میں فرق ہے
15-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
فلوریڈا میں، میامی کی طرح
16 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ گینڈے کو فال نکالنی نہیں آتی
17- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
بیل مجھ جیسے جاہلوں کو لفٹ نہیں کراتے
18- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
میرا بھی دوستوں والا جواب ہے۔۔کوئی آخری کتاب ہو تو بتاؤں
19۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
میں اس کے جواب سے لاعلم ہوں
20۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
ٹرانسفر کرا کر واپس آئی ایم ایف میں چلا جاؤں گا
21۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
مجھے کتاب کی ورق گردانی کرکے کچھ اندازہ ہو جاتا ہے کہ میں یہ پڑھ سکوں گا یا نہیں، اسی لیے ناپسندیدہ کتاب نہیں پڑھتا
22۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
آپ ہزار لیرا کو روپوں میں کنورٹ کر کے دیکھیں، بس اتنی ہی رقم

ہممم ۔۔ بہت خوب جواب ہیں‌واہ ۔ مگر آپ اس لڑی پر دوبارہ کیوں نہ آئے سوال تشنہ ہیں‌ابھی بہت سارے

ایک سوال مزید
ہپو پوٹیمس کی مادہ کو کیا کہتے ہیں؟:

بابا جانی کوئی آسان سوال کرلیں ، اس سوال کے بعد تو نبیل بھائی یہاں آئے ہی نہیں :notlistening:
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں آئے تو بلا لاتے ہیں۔ ویسے میرے خیال میں خود ہی آ جائیں گے نہیں تو ذاتی پیغام بھیج کر بلوا لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پونم میرا مطلب ہے نبیل بھائی آپ کا کچھ ادھار اس دھاگے پر باقی ہے۔ وہ آ کر چکا جائیں۔
 
آج تو میں نے نبیل بھائی کو خواب میں دیکھا اور خوب گفتگو رہی۔ پر اب تک شکل اور گفتگو سب کچھ بھول چکا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر سے اگر ان کو خواب میں دیکھیں تو جو جواب ان پر ادھار ہیں، ان کے متعلق ضرور پوچھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پونم میرا مطلب ہے نبیل بھائی آپ کا کچھ ادھار اس دھاگے پر باقی ہے۔ وہ آ کر چکا جائیں۔

جی فرمائیے شمشاد بھائی، کونسا ادھار باقی ہے؟

آج تو میں نے نبیل بھائی کو خواب میں دیکھا اور خوب گفتگو رہی۔ پر اب تک شکل اور گفتگو سب کچھ بھول چکا ہوں۔

ابن سعید، یہ تو بتانا آپ بھول ہی گئے کہ مجھے دیکھنے کے بعد آپ کی آنکھ کھل گئی تھی اور آپ پسینے میں شرابور تھے۔ :rollingonthefloor:
 

تیشہ

محفلین
شاید بے رونقی دورُ کرنے کو آپ کو لے آئے ہیں اُوپر ، کبھی کبھی دے جایا کریں سوالوں کے جوابات بھی ۔ ۔آپ لوگ تو ایسے ہوجاتے ہیں جیسے روزے سے ہیں :chatterbox:
بولنے سے روزہ نہیں ٹوٹا کرتے ۔ ۔
:party:
 
جی فرمائیے شمشاد بھائی، کونسا ادھار باقی ہے؟



ابن سعید، یہ تو بتانا آپ بھول ہی گئے کہ مجھے دیکھنے کے بعد آپ کی آنکھ کھل گئی تھی اور آپ پسینے میں شرابور تھے۔ :rollingonthefloor:

نہیں مجھے واقعی کچھ کچھ یاد آ رہا ہے۔ شاید کاٹن کی لائننگ والی شرٹ پہن رکھی تھی آپ نے۔
 
Top