حمزہ کو اسمایلیز لگانی ہوتی ہیں ہر پوسٹ میں اور بڑی محنت سے پوسٹ پیج پر اسمایلز شامل کرنے کے بعد پوسٹ کرتے وقت پتہ چلتا ہے کہ یہ تو جا ہی نہیں سکتیں کہ تعداد زیادہ ہے ۔
اور میرے ناقص خیال میں حمزہ کو پوسٹ میں اسمایلیز کی تعداد کم کرنا ایسا لگتا ہے جیسے محبت میں کمی ہو رہی ہو !
دلی شکریہ شاکر اس پیغام کے لئے !
حمزہ کو آپ کا پیغام سن کر خوشی ہوگی۔
حمزہ ابھی ہجے کرنے کے مرحلہ میں ہے اور آہستہ آہستہ الفاظ سے شناسائی بڑھتی جا رہی ہے ۔ ابھی بھی کچھ تحریر (ٹائپ) کرنے کے لئے اسے میری مدد چاہیے ہوتی ہے ۔ البتہ اسمائلیز لگانے میں مدد درکار نہیں ہوتی اور اس طرح اس کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ حمزہ کی یہ پوسٹس اس کے اندر خود انحصاری اجاگر کرنے کے لحاظ سے اہم کردار ادا کر رہی تھیں ۔