مبارکباد نبیل کو سالگرہ مبارک ۔

امن ایمان

محفلین
نبیل آپ دیکھ لیں۔۔۔۔میں نے غلط تو نہیں کہا تھا نا کہ آپ کی سالگرہ تو ماشاءاللہ سے ہر مہینے آنی چاہیے۔۔۔۔آپ نے اچھے بچوں کی طرح سب کو جواب دیے ہیں۔۔:)

آپ کو ایک مزے کی بات بتاؤں۔۔۔میں نے اب ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔۔۔اس لیے جو سوچ رہی ہوتی ہوں وہ اب کہتی ضرور ہوں۔۔کیونکہ کسی حد تک مجھے آپ تینوں منتظمین کی کچھ عادتوں کے بارے میں اندازہ ہوگیا ہے۔ زکریا کو اگر کسی کی بات بری لگے تو وہ بہت کم نظرانداز کرتے ہیں۔۔۔۔وہ بس ٹھنڈے برف لہجے میں اس طرح کا جواب لکھتے ہیں کہ مزید کچھ کہنے کی گنجائش ہی باقی نہیں چھوڑتے۔۔:) جبکہ آپ اور آصف صاحب بہت آرام سکون سے اس رکن سمیت،اس دھاگے،اس تھریڈ کو ایسا نظرانداز کرتے ہیں کہ پھر پلٹ کر نہیں دیکھتے۔:) پتہ نہیں آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا ہے یا نہیں۔۔۔اور ہوسکتا ہے کہ میں نے ہی سمجھنے میں غلطی کی ہو۔

ابھی میرا دل آپ سے کچھ سوال پوچھنے کو چاہ رہا ہے۔۔۔میرا خیال تھا کہ شاید کوئی پرانے ممبر جن سے آپ کچھ بے تکلف ہوں وہ آپ کی سالگرہ کا احوال پوچھیں۔۔۔لیکن لگتا ہے کہ سب ڈرتے ہیں۔۔:grin:


آپ نے اپنا خاص دن کیسے منایا۔۔؟

گھر میں سب کو آپ کا برتھ ڈے یاد تھا۔۔؟

اگر ماوراء کو یاد نہ رہتا۔۔اور محفل پر آپ کے لیے یہ تھریڈ نہ کھلتا تو آپ کو کیسا لگتا۔۔؟ سچ سچ بتایے گا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
زکریا اور آصف کے متعلق آپ کے اندازوں کے بارے میں میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا۔۔

میں نے محفل فورم کو سیٹ اپ ہی نہیں کیا تھا بلکہ اس کو فعال بنانے کے لیے بھی سرگرم رہا ہوں اور شروع میں کافی گپ شپ میں شریک رہتا تھا۔ لیکن اب مختلف وجوہات کے باعث یہ صورتحال کچھ بدل گئی ہے۔

مجھے اپنی سالگرہ یاد نہیں رہتی۔ ایک مرتبہ تو پاکستان سے امی کے فون کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ میری سالگرہ ہے۔

میری بیگم اور میری بڑی بیٹی نے میرے لیے سرپرائز تیار کیا اور میری چھوٹی پانچ سال کی بیٹی کو کہا کہ ابو کو نہیں بتانا۔ اس نے فوراً مجھے آفس فون کرکے کہا۔۔ بابا، پرسوں ایک بات ہے۔۔ میں نے آپ کو نہیں بتانا کہ کونسی بات ہے۔ اور بعد میں وہ اپنی بڑی بہن اور امی سے بہت لڑی کہ آخر یہ کہنے میں کیا ہرج تھا۔ :grin: اور جب میں گھر واپس آیا تو وہ مجھے دیکھتے ہی کہنے لگی۔۔ "میں اتنی خوش ہو رہی ہوں۔۔" :grin:

سالگرہ کا دن کچھ خاص نہیں گزرا۔۔ میری بیگم نے گھر میں ہی دعوت کا انتظام کیا جس میں صرف ہم گھر والے ہی شریک ہوئے۔ باہر کہیں جانے کا پلان نہیں بنایا کیونکہ موسم کچھ اچھا نہیں تھا اور چھوٹی بیٹی کی طبیعیت بھی کچھ ٹھیک نہیں تھی۔
 

رضوان

محفلین
دعوت چاہے چھوٹی ہی کیوں نہ ہو یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہی زندگی میں رنگ بکھیرتی ہیں۔
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
 

تیشہ

محفلین
میری بیگم اور میری بڑی بیٹی نے میرے لیے سرپرائز تیار کیا اور میری چھوٹی پانچ سال کی بیٹی کو کہا کہ ابو کو نہیں بتانا۔ اس نے فوراً مجھے آفس فون کرکے کہا۔۔ بابا، پرسوں ایک بات ہے۔۔ میں نے آپ کو نہیں بتانا کہ کونسی بات ہے۔ اور بعد میں وہ اپنی بڑی بہن اور امی سے بہت لڑی کہ آخر یہ کہنے میں کیا ہرج تھا۔ اور جب میں گھر واپس آیا تو وہ مجھے دیکھتے ہی کہنے لگی۔۔ "میں اتنی خوش ہو رہی ہوں۔۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
zzzbbbbnnnn.gif
 

امن ایمان

محفلین
جواب دینے کے لیے بہت شکریہ۔۔۔: ) میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ یہاں معقول اور سنجیدہ نظر آیا کروں لیکن لکھتے لکھتے پھر گڑبڑ کرجاتی ہوں۔۔۔جس کا اندازہ مجھے یہاں اپنی پوسٹ پڑھ کر ہورہا ہے
embarrassed.gif


آپ پلیزز پہلے کی طرح گپ شپ میں شریک ہوجایا کریں نا۔۔۔ماوراء ، محب اور باقی بھی کافی سارے ارکان سے سن رکھا ہے کہ آپ پہلے اچھا خاصا بولا کرتے تھے۔

آپ کی بیٹی کی بات سن کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔ "میں اتنی خوش ہو رہی ہوں۔۔" بچے کتنے معصوم ہوتے ہیں۔۔۔اور خاص طور پر ایسے بچے جن کے ذمے خاموش رہنے کا کام لگایا جائے۔۔۔۔:grin:
 

ظفری

لائبریرین
نبیل بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ۔
مصروفیت کی وجہ سے فی الوقت آپ کی سالگرہ پر میرا کمنٹس کرنا ابھی محفوظ ہے ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضوان، نوید ملک، بوچھی، ظفری اور کالا پانی آپ سب کا بھی بہت شکریہ۔

رضوان آپ کا بلاگ دیکھ کر خوشی ہوئی، بہت اچھا بلاگ بنایا ہے آپ نے۔۔


ظفری، آپ شوق سے اپنے کمنٹس دیں۔۔

امن، مجھے جب موقع ملتا ہے، میں گپ شپ میں ضرور شریک ہوتا ہوں۔
 
Top