نور وجدان
لائبریرین
نبی نبی بس پکارتا ہوں
زباں پہ جب درود آئے
تلاطموں میں وجود آئے
لہو میں کشتی اتارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
جب انکی یادوں کا آئے ریلا
لگے ہرے گنبدوں کا میلا
میں اپنے اندر ہجوم بن کر
طواف کرتا رہا اکیلا
حرم سے نکلے حضور عالی
میں ان کے ہمراہ چلنے والی
ہواؤں کا روپ دھارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
عجیب ہے عشق مصطفی بھی
بقاکی معراج ہے فنا بھی
کسی کو چاہے کون اتنا
میں ان کا عاشق میرا خدا بھی
برسنے لگتا ہے بس نور ان کا
ہو غائبانہ ظہور ان کا
میں جب اپنی آنکھیں پسارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
نگاہ میں جسم کو چھپا کر
میں دیکھوں جب روزنوں سے جا کر
زمین کے نیچے ہیں جلوہ فرما
میرے نبی عرش کبریا پر
میں لامکاں کی بلندیوں کو
خدا کی سب حلقہ بندیوں کو
حرم کے اوپر سے وارتا ہوں
نظر جب ان کا جمال لوٹے
تو ایک پل کو نہ ربط ٹوٹے
کھلیں تسلسل کی وادیوں میں
وہ مستقل رنگ پھول بوٹے
ہری بھری ہو حیات ساری
مہک اٹھے کائنات ساری
افق افق ہاتھ مارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
تڑپ کے صدقے ،
وفا کے صدقے
طلب کے صدقے
پڑا ہو مصطفی کے در پر
تصور مصطفی کے صدقے
پروؤں دل درد کی لڑی میں
کسے خبر اک اک گھڑی میں
میں کتنی صدیاں گزارتا ہوں
غم ٖقیامت ہو کیا مظفر
سنے گا نعتیں خدا مظفر
میں کیا کروں کچھ مجھے نہ سوجھے
نبی نبی کے سوا مظفر
فراق ہی جب وصال ٹھہرے
سکوت ہی جب دھمال ٹھہرے
تو دل تو دل جاں بھی ہارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
http://tune.pk/video/3123707/urdu-naatnabi-nabi-bas-pukarta-hontasleem-sabriby-visaal
http://tune.pk/video/3123707/urdu-naatnabi-nabi-bas-pukarta-hontasleem-sabriby-visaal
زباں پہ جب درود آئے
تلاطموں میں وجود آئے
لہو میں کشتی اتارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
جب انکی یادوں کا آئے ریلا
لگے ہرے گنبدوں کا میلا
میں اپنے اندر ہجوم بن کر
طواف کرتا رہا اکیلا
حرم سے نکلے حضور عالی
میں ان کے ہمراہ چلنے والی
ہواؤں کا روپ دھارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
عجیب ہے عشق مصطفی بھی
بقاکی معراج ہے فنا بھی
کسی کو چاہے کون اتنا
میں ان کا عاشق میرا خدا بھی
برسنے لگتا ہے بس نور ان کا
ہو غائبانہ ظہور ان کا
میں جب اپنی آنکھیں پسارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
نگاہ میں جسم کو چھپا کر
میں دیکھوں جب روزنوں سے جا کر
زمین کے نیچے ہیں جلوہ فرما
میرے نبی عرش کبریا پر
میں لامکاں کی بلندیوں کو
خدا کی سب حلقہ بندیوں کو
حرم کے اوپر سے وارتا ہوں
نظر جب ان کا جمال لوٹے
تو ایک پل کو نہ ربط ٹوٹے
کھلیں تسلسل کی وادیوں میں
وہ مستقل رنگ پھول بوٹے
ہری بھری ہو حیات ساری
مہک اٹھے کائنات ساری
افق افق ہاتھ مارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
تڑپ کے صدقے ،
وفا کے صدقے
طلب کے صدقے
پڑا ہو مصطفی کے در پر
تصور مصطفی کے صدقے
پروؤں دل درد کی لڑی میں
کسے خبر اک اک گھڑی میں
میں کتنی صدیاں گزارتا ہوں
غم ٖقیامت ہو کیا مظفر
سنے گا نعتیں خدا مظفر
میں کیا کروں کچھ مجھے نہ سوجھے
نبی نبی کے سوا مظفر
فراق ہی جب وصال ٹھہرے
سکوت ہی جب دھمال ٹھہرے
تو دل تو دل جاں بھی ہارتا ہوں
نبی نبی بس پکارتا ہوں
http://tune.pk/video/3123707/urdu-naatnabi-nabi-bas-pukarta-hontasleem-sabriby-visaal
http://tune.pk/video/3123707/urdu-naatnabi-nabi-bas-pukarta-hontasleem-sabriby-visaal