نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع دعا

سیفی

محفلین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جا

1869: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم فرمایاکرتے تھے کہ اے اللہ! میرے دین کو سنوار دے جو کہ میری آخرت کے کام کا حافظ اور نگہبان ہے اور میری دنیا کو سنوار دے کہ جس میں میری روزی اور زندگی ہے۔ اور میری آخرت کو سنوار دے کہ جس میں میری واپسی ہے۔ اور میری زندگی کو میرے لئے ہر بھلائی میں زیادتی اور میری موت کو ہر شر سے میری راحت کا سبب بنا دے۔
(یہ دعا ہر مطلب کی جامع ہے)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی:

پوسٹ کا شکریہ۔ میری گزارش تھی کہ اگر ممکن ہو تو quote کی جانے والی احادیث اور دعاؤں کا عربی متن پیش کر دیا کریں۔
 

منہاجین

محفلین
حوالہ جات

عمدہ رائے ہے، اِسی سے متعلقہ حدیثِ مبارکہ کی ثقاہت کا بہتر اندازہ ہو سکے گا اور وہ لوگوں کے لئے نسبتاً زیادہ قابلِ عمل ہو سکے گی۔
 
Top