سید فصیح احمد
لائبریرین
السلام علیکم دوستو!
محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر مسرت پر یہ اعلان تو ہو نہیں چکا؟ جی جناب! بالکل ہو چکا، لیکن گزشتہ ایام میں گردشِ دوراں کا اِک ایسا ریلا آیا کہ سب دوست ہی بہت مصروف ہو گئے اور ایک ایوارڈ جو باقی تھا وہ کہیں وقت کے دھارے میں معلق رہ گیا۔ خیر! ہم سب (تمام دوست جو اس کاوش میں شریک تھے) نے اس ایوارڈ کو ہمارے محترم اساتذہ کرام جناب الف عین اور محترم محمد یعقوب آسی کی زیرِ نگرانی پھر سے ترتیب دیا اور ہم سب کی پیاری بلی عائشہ عزیز کی شروع کردہ اعلانیہ لڑی سے سلسلہ دوبارہ جوڑا۔ پس! یہاں بھی ایوارڈ یافتگان سے التماس ہے کہ وہ عائشہ عزیز کی درج کردہ تاکید پر عمل کرنے کے پابند ہیں
اساتذہ کرام کے فیصلہ کے مطابق، شاعر محفل برائے سال 2014 - 2013 ء کے حقدار قرار پائے جناب ثامر شعور صاحب!
تمام جیتنے والوں کو ہم اردو محفل کی انتظامیہ اور یارانِ محفِل کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ بستی یوں ہی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ، ان شاء اللہ !!

نوٹ :سٹیج پر آنے اور اپنا ایوارڈ وصول کرنے سے پہلے کچھ باتیں نوٹ کر لیں۔
1۔ سٹیج پر آتے ہوئے اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں اور نروس بالکل نہ ہوں، کہیں لوگ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کو ایوارڈ زبردستی دیا جا رہا ہے اور آپ اس کے حق دار نہیں ہیں۔
2۔ بیج وصول کرنے کے لیے تھوڑا جھک جائیں کیونکہ میرے سے اتنا اوپر نہیں ہوا جائے گا۔
3۔ سند وصول کرنے کے لیے دایاں ہاتھ پہلے بڑھائیں پھر بایاں۔۔
4۔ سٹیج سے اترتے ہوئے مسکرانا مت بھولیں!
اساتذہ کرام کے فیصلہ کے مطابق، شاعر محفل برائے سال 2014 - 2013 ء کے حقدار قرار پائے جناب ثامر شعور صاحب!
اور یہ رہی آپ کی اعزازی سند،
آپ کو بہت مبارک ہو!
آپ کو بہت مبارک ہو!
کیوں کہ اس کیٹگری میں ہمارے پاس ایک سے زائد فعال اور اہل نام موجود تھے تو ہم نے صرف دیار سُخن کے ایوارڈ میں کچھ اور دوستوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا جن کے نام بالترتیب یوں ہیں؛
اول: ثامر شعور
دوم: مشترکہ، بشارت گیلانی اور سید اجلال حسین
سوم: محمد ارتضیٰ آسی
کنسولیشن: شاہد شاہنواز، مہدی نقوی حجاز، بلال اعظم، مانی عباسی اور منیب احمد فاتح

آخری تدوین: