پانچویں سالگرہ نتائج محفلِ ادب ایوارڈز 2010

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

جیسا کہ آپ احباب کے علم میں ہے کہ ہر سال محفل کی سالگرہ پر مختلف زمرہ جات، کیٹیگرییز اور موضوعات کے متعلق احباب کو اردو محفل فورم کی طرف سے ایوارڈز دیے جاتے ہیں اور عموماً یہ ایوارڈز رائے شماری کے نتیجے میں دیے جاتے ہیں اور اس سال کے ایوارڈز کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

لیکن "محفلِ ادب" کے ایوراڈز انکی اہمیت کے پیشِ نظر بجائے رائے شماری کے، ایک پینل کے فیصلے کے ذریعے دیے جاتے ہیں۔ اس سال چونکہ اردو محفل کے عہدے دار کسی بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں تھے لہذا اردو محفل کے موڈیٹرز اور ناظمین نے ہی اس پینل کے فرائض انجام دیے۔

اور اس پینل کی متفقہ رائے کے نتیجے میں، محفلِ ادب ایوارڈز 2010 کا اعلان کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے، نتائج درج ذیل ہیں:

ایوارڈ: 2010 بہترین شاعر

نامزد امیدوار:
خاور چودھری
زھرا علوی
سلیمان جاذب
عمران شناور
فاتح الدین بشیر
محمود احمد غزنوی
کامیاب امیدوار: فاتح الدین بشیر

ایوارڈ: 2010 پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹ کرنے والا

نامزد امیدوار:
پیاسا صحرا
علی فاروقی
فاتح
کاشفی
محمد احمد
کامیاب امیدوار: کاشفی

ایوارڈ: 2010 بہترین رکن برائے اصلاح، سخن (یعنی بہترین ابھرتا ہوا شاعر)

نامزد امیدوار:
راقم
عمران نیازی
محمد اظہر نذیر
کامیاب امیدوار: محمد اظہر نذیر

والسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
میری طرف سے جناب فاتح الدین بشیر، جناب کاشفی اور جناب محمد اظہر نذیر کو بہت مبارک ہو۔

اور جو احباب نامزد ہوئے تھے ان سب کو بھی بہت مبارک، میرے بس میں ہوتا تو سب کو ایوارڈ دے دیتا :) کیونکہ آپ سب احباب اردو ادب کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ خاکسار آپ سب کی کاوشوں کا اسیر ہے۔

امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ سب اسی طرح اردو محفل کی "محفلِ ادب" کو پذیرائی بخشتے رہیں گے۔

والسلام
 
رانا

محفلین
میری طرف سے بھی فاتح الدین بشیر، کاشفی اور محمد اظہر نذیرصاحب کو یہ اعزاز بہت بہت مبارک ہو۔ اورجن کے نام پیش ہوئے وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ہر ایک اس قابل نہیں ہوتا کہ اسے اکھاڑے میں اتارا جائے یہ بھی کسی کسی کے نصیب ہوتا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میری طرف سے فاتح الدین بشیر صاحب، کاشفی صاحب اور محمد اظہر نذیر صاحب کو بہت مبارک باد اور اس دوڑ میں حصہ لینے والوں کو بھی تہ دل سے مبارک باد ۔
 
کاشفی

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
میری طرف سے بھی فاتح الدین بشیر صاحب اور محمد اظہر نذیر صاحب کو بہت بہت مبارکباد۔۔۔خوش رہیں۔
محمد وارث صاحب، ابن سعید صاحب، رانا صاحب، محمد صابر صاحب، سخنور صاحب ، الف عین صاحب، اراکین اردو محفل ، ناظمین اردو محفل،مو ڈیٹرز اور پینل کا بیحد شکریہ۔۔۔
پینل کا بیحد شکریہ کہ انہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے قابل سمجھا جس کے میں قابل نہیں۔
پینل کے فیصلے کو دل سے تسلیم سے کرتا ہوں۔۔ لیکن 2010 پسندیدہ کلام میں بہترین پوسٹ کرنے والا کے متعلق نظر ثانی کی گذارش کرنا چاہونگا کہ اس میں متنازعہ رکن کو شامل کرنا اور پھر ایوارڈ کا حقدار قرار دینا میری نظر میں ٹھیک نہیں۔۔ اس فیصلے سےبہت سارے اراکین محفل کی دل شکنی ہوگی۔۔ پینل کو نظر ثانی کرتے ہوئے ایک عمدہ روایت قائم کرنی چاہیئے کہ وہ ایوارڈ کے لیئے کسی بھی متنازعہ (مطلب وارنگ اور بین سے رہائی پانے والے) رکن کو لسٹ میں شامل نہ کریں۔۔۔
مجھے قوی اُمید ہے اس گذارش کے لیئے مجھے وارنگ نہیں دی جائے گی اور نہ بین کیا جائے گا۔۔۔۔بلکہ دور اندیشی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی اس سے بہتر اور اچھا فیصلہ کیا جائےگا ۔۔
مجھے پینل کا ہر فیصلہ منظور ہوگا۔۔۔
ایک مرتبہ پھر تمام اراکینِ محفل اور پینل کا شکریہ۔۔۔سب خوش و خرم رہیں ۔۔ہنستے مسکراتے۔۔آمین

بزم سے میں نہ سبک ہو کے کہیں اُٹھ جاؤں
بوجھ احسان کا سر پہ مرے بھاری رکھنا

شکریہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
کاشفی صاحب۔ جناب آپ کو بین سیاست میں متنازعہ پوسٹنگز کرنے پر کیا گیا تھا لیکن محفلِ ادب میں آپ نے جو بہترین پوسٹنگز کی ہیں یہ اس کا انعام ہے۔ یہ ایوارڈ آپ کی ادبی کاوشوں پر دیا گیا ہے اور محفلِ ادب میں آپ ایک غیر متنازع رکن ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین

پینل کو نظر ثانی کرتے ہوئے ایک عمدہ روایت قائم کرنی چاہیئے کہ وہ ایوارڈ کے لیئے کسی بھی متنازعہ (مطلب وارنگ اور بین سے رہائی پانے والے) رکن کو لسٹ میں شامل نہ کریں۔۔۔
مجھے قوی اُمید ہے اس گذارش کے لیئے مجھے وارنگ نہیں دی جائے گی اور نہ بین کیا جائے گا۔۔۔۔بلکہ دور اندیشی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی اس سے بہتر اور اچھا فیصلہ کیا جائےگا ۔۔
مجھے پینل کا ہر فیصلہ منظور ہوگا۔۔۔
ایک مرتبہ پھر تمام اراکینِ محفل اور پینل کا شکریہ۔۔۔سب خوش و خرم رہیں ۔۔ہنستے مسکراتے۔۔آمین

بزم سے میں نہ سبک ہو کے کہیں اُٹھ جاؤں
بوجھ احسان کا سر پہ مرے بھاری رکھنا

شکریہ

افسوس کہ ایک بار پھر آپ غلط مطلب سمجھے!

انگریزی محاورے کے مطابق اب آپ نے "گندے کپڑے" چوک میں دھونے ہی شروع کر دیئے ہیں تو وہی عرض کرونگا جو فرخ صاحب نے لکھا، وارننگز اور بین آپ کو سیاسی اور مذہبی "ہارڈ کور ازم" اور "فانیٹکسزم" کیلیے گیا تھا، اور اگر آپ نے اس سلسلے میں محفل کے قواعد کی پابندی نہ کی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ کی بات میں وزن ہے کہ اگر کوئی رکن کسی ایک یا زیادہ ذیلی فورمز میں "متنازعہ" ہے تو کیا اسے کسی اور زمرے کے ایوراڈ کیلیے نامزد کیا جانا چاہیئے یا نہیں؟ اس بات پر انشاءاللہ اگلے سال ایوارڈز کے موقعے پر ناظمین و موڈریٹرز میں "ٖڈسکس" کریں گے، فی الحال تو کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ یہ سارا سلسلہ پھر سے دہرا کر ایک نیا "پینڈورا'ز باکس" کھولے۔

ایوارڈ آپ کو "پسندیدہ کلام" میں بہترین کلام پوسٹ کرنے پر دیا گیا ہے اور یہاں تک مجھے یاد ہے آپ نے نامزدگیوں کے وقت ایسی کسی رائے کا اظہار نہیں کیا تھا کہ آپ اس میں حصہ نہیں لینا چاہتے جبکہ "بین" آپ اس سے پہلے ہی ہو چکے تھے، وگرنہ آپ کی خواہش کا احترام کیا جاتا۔سو جو بہتر تھا اس کام کی قدر کرتے ہوئے اس کو بہتر کہا گیا۔

اور یہ اس موضوع پر میری طرف سے حرفِ آخر ہے، اب آپ جو چاہیئے لکھیئے اور کہیئے اور "کریئے"، میں نے جو کہنا تھا کہہ چکا۔

تم اپنے شکوے کی باتیں نہ کھود کھود کے پوچھو
حذر کرو مرے دل سے کہ اس میں آگ دبی ہے

والسلام
 
کاشفی

محفلین
افسوس کہ ایک بار پھر آپ غلط مطلب سمجھے!

انگریزی محاورے کے مطابق اب آپ نے "گندے کپڑے" چوک میں دھونے ہی شروع کر دیئے ہیں تو وہی عرض کرونگا جو فرخ صاحب نے لکھا، وارننگز اور بین آپ کو سیاسی اور مذہبی "ہارڈ کور ازم" اور "فانیٹک ازم" کیلیے گیا تھا، اور اگر آپ نے اس سلسلے میں محفل کے قواعد کی پابندی نہ کی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ کی بات میں وزن ہے کہ اگر کوئی رکن کسی ایک یا زیادہ ذیلی فورمز میں "متنازعہ" ہے تو کیا اسے کسی اور زمرے کے ایوراڈ کیلیے نامزد کیا جانا چاہیئے یا نہیں؟ اس بات پر انشاءاللہ اگلے سال ایوارڈز کے موقعے پر ناظمین و موڈریٹرز میں "ٖڈسکس" کریں گے، فی الحال تو کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ یہ سارا سلسلہ پھر سے دہرا کر ایک نیا "پینڈورا'ز باکس" کھولے۔

ایوارڈ آپ کو "پسندیدہ کلام" میں بہترین کلام پوسٹ کرنے پر دیا گیا ہے اور یہاں تک مجھے یاد ہے آپ نے نامزدگیوں کے وقت ایسی کسی رائے کا اظہار نہیں کیا تھا کہ آپ اس میں حصہ نہیں لینا چاہتے جبکہ "بین" آپ اس سے پہلے ہی ہو چکے تھے، وگرنہ آپ کی خواہش کا احترام کیا جاتا۔سو جو بہتر تھا اس کام کی قدر کرتے ہوئے اس کو بہتر کہا گیا۔

اور یہ اس موضوع پر میری طرف سے حرفِ آخر ہے، اب آپ جو چاہیئے لکھیئے اور کہیئے اور "کریئے"، میں نے جو کہنا تھا کہہ چکا۔

تم اپنے شکوے کی باتیں نہ کھود کھود کے پوچھو
حذر کرو مرے دل سے کہ اس میں آگ دبی ہے

والسلام

شکریہ حرف آخر درج کرنے کے لیئے۔۔۔
 
السلام و علیکم،
جناب فاتح الدین بشیر اور جناب کاشفی صاحبان کو دلی مبارکباد نیک تمناؤں کے ساتھ
محفل کے سبھی اساتذہ، اراکین اور احباء، مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا یہ سچ ہے؟ لیکن چونکہ انتہائی قابل لوگوں کا فیصلہ ہے اس لئیے مجھے بھی کچھ کچھ یقین آ رہا ہے کہ مجھے لکھنا آ گیا ہے
میں انتہائی شکر گذارانتظامیہ کا اور اراکین پینل کا
دعا گو
اظہر
 
Top