پانچویں سالگرہ نتیجہ رائے شماری محفل ایوارڈ 2010

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے تمام اراکین کو بہت بہت مبارک

جیتنا یا نہ جیتنا ایک طرف، اردو محفل کا رکن ہونا ہی بڑی بات ہے۔
 

راقم

محفلین
راقم کی طرف سے اردو محفل کے تمام ارکان و منتظمین کو کافی عرصے کی غیر حاضری کے بعد بہت بہت السلام علیکم۔
اسی کے ساتھ ساتھ رائے شماری میں جیتنے اور ہارنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔
ہارنے والوں کو مبارک باد اس لیے کہ " مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا"۔ اور ناکامی ہی تو کامیابی کا زینہ ہوتی ہے۔ " گرتے ہیں شہ سوار ہی میدانِ جنگ میں"۔ اللہ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے خیال میں یہاں ہار جیت کا ذکر درست نہیں ہے۔ آپ سب دوست اردو کی ترویج و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور آپ سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 

طالوت

محفلین
میری رائے میں بھی یہ کسی قسم کا مقابلہ ہرگز نہیں مگر زیادہ اور بہتر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی مقصود ہے۔ حالانکہ اکثر زیادہ کام کرنے والے اس بار اس حوصلہ افزائی میں شامل ہی نہیں۔
 

خوشی

محفلین
حیرت ہوئی ہارنے جیتنے والوں کے ذکر پہ ، کیا یہ کوئی مقابلہ تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ امتحان تھا ؟؟؟؟؟؟؟ میرے خیال میں تو یہ محض حوصلہ افزائی تھی جو محفل کی جانب سے کی گئی ورنہ مجھے نہیں لگتا یہاں کوئی کسی سے کم یا زیادہ ھے کسی بھی لحاظ سے

میری طرف سے ایک بار پھر مبارکباد
 
Top