نت نئے وائرسز سے پریشان

میرے کمپوٹرپر آئے دن
Win32/Chir.B
Win32/Chir.C
Win32/Virut.NCS
وائرسزحملہ کر رہے ہیں۔ مییرے پاس نوڈ اینٹی وائرس انسٹال ہے مگر وہ "Unable to clean " کہہ کرجان چھوڑا لیتا ہے۔ کوئی بہترین، مفت اوررجسٹرڈ اینٹی وائرس ہے جو ان وائرسز سے جان چھوڑا سکے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اینٹی وائرس تب ہی کام کرتا ہے جب تک وائرس کمپیوٹر میں موجود نہ ہو یعنی وائرس کو کمپیوٹر میں آنے سے روکتا ہے۔ ایک بار وائرس آگیا تو اینٹی وائرس بھی سمجھو ٹائی ٹائی فِش۔ نیا اینٹی وائرس انسٹال کرنے کے دوران ہی وائرس نئے اینٹی وائرس کی کارکردگی کو بھی متاثر کر دے گا۔ آپ سی ڈرائیو فارمیٹ کریں اور نئی ونڈوز انسٹال کرتے ہی سب سے پہلے کوئی اینٹی وائرس انسٹال کر کے اپنی ہارڈ ڈسک کو کلین کر لیں یا ونڈوز نہیں کرنی تو اپنی ہارڈ ڈسک کسی اور صاف کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک سے اٹیچ کر کے اپنی ہارڈ ڈسک کو اس کمپیوٹر کے اینٹی وائرس سے کلین کر لیں۔
وائرس زیادہ تر فلیش ڈرائیو کے استعمال سے آتا ہے۔ جونہی فلیش ڈرائیو پر ڈبل کلک کیا فوری طور پر وائرس فائل رن ہو جاتی ہیں وجہ ہے کہ وائرس فائل کے ساتھ آٹو رن نامی ایک ایسی فائل بھی فلیش ڈرائیو میں چھپی ہوتی ہے جو فلیش ڈرائیو پر ڈبل کلک کرنے یا اوپن کرنے پر وائرس فائل کو رن ہونے میں مدد دیتی ہے۔ آسان حل یہ ہے کہ فلیش ڈرائیو کو ڈبل کر کے اوپن نہ کیا کریں بلکہ ونڈوز ایکسپلورر سے براؤز کر لیا کریں یا اوپر ایڈرس بار کی ڈراپ ڈاؤن لسٹ سے فلیش ڈرائیو کی ڈرائیو سلیکٹ کر لیا کریں۔ وائرس روز نئے سے نئے بنتے رہتے ہیں کچھ واقعی ایسے ہوتے ہیں جو اینٹی وائرس کی پکڑ میں نہیں آتے تو حل یہی ہے کہ کم از کم ہم ان وائرس فائلز کو خود ہی ڈبل کلک کر اوپن نہ کر دیں۔ فلیش ڈرائیو میں پڑے کسی بھی فولڈر کو بھی اوپن کرنے سے پہلے اس کی پراپٹیز چیک کر لیں کہ آیا یہ فولڈز ہی ہے یا کوئی وائرس فائل ہے جس نے فولڈر کر بھیس بدلا ہوا ہے۔ وائرس فائل تب تک نقصان دہ نہیں ہے جب تک وہ Run نہیں ہو جاتی۔ میں کئی وائرس سے بھری پڑی فلیش ڈرائیوز روزانہ اپنے کمپیوٹر پر چلاتا ہوں لیکن کبھی کچھ نہیں ہوا۔ بس تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہے آپ خود اینٹی وائرس ہیں۔ :)
 

ijaz1976

محفلین
ونڈوز ایکس پی میں گروپ پالیسی ایڈیٹر کے ذریعے ایسی سیٹنگز کی جاسکتی ہیں کہ وائرس زدہ فائل کسی بھی ڈرائیو (صرف فلیش ڈرائیو ہی نہیں) سے اوپن نہ ہوسکے یا یہ کہ آپ کے کمپیوٹر پر صرف مخصوص پروگرامز ہی چل سکیں اور اس کے علاوہ کوئی نیا پروگرام نہ چلے۔
 

arifkarim

معطل
مائکروسافٹ کا اپنا اینٹی وائرس بالکل مفت موجود ہے۔ نہ جانے کیوں لوگ اینٹی وائرسز کو جان کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ سسٹم ری اسٹور جو کہ فری ونڈوز یوٹیلٹی ہے میں سسٹم کو اس تاریخ تک لیجانے کی صلاحیت موجود ہے جب ابھی وائرس نہیں آیا تھا۔
 

میم نون

محفلین
مائکروسافٹ کا اپنا اینٹی وائرس بالکل مفت موجود ہے۔ نہ جانے کیوں لوگ اینٹی وائرسز کو جان کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ سسٹم ری اسٹور جو کہ فری ونڈوز یوٹیلٹی ہے میں سسٹم کو اس تاریخ تک لیجانے کی صلاحیت موجود ہے جب ابھی وائرس نہیں آیا تھا۔

:laugh:

آپکا پیغام پڑھ کر ہنسی آ گئی :grin:
بھائی جی ونڈو کے اینٹی وائرس کے استعمال کرنے سے تو نہ کرنا بہتر ہے، کم از کم آپ اس بات کے لئیے تیار تو ہونگے کہ آپ کسی وائرس سے انفیکٹ ہو سکتے ہیں :cool:

میں کم از کم چار سال سے Avira AntiVir Personal Edition استعمال کر رہا ہوں، اور صرف ابتدا میں ایک مرتبہ کمپیوٹر کو وائرس کی وجہ سے فورمیٹ کرنا پڑا، وہ بھی میری غلطی تھی کہ اس وقت اینٹی وائرس استعمال کرنا نہیں آتا تھا۔

اسکے بعد سے آج تک کبھی کسی وائرس سے پریشانی نہیں ہوئی۔
 

میم نون

محفلین
ہا ہا ہا ہا

آپکے بتائے ہوئے ربط پر مائیکرو سافٹ سیکیورٹی کا فل ریویو پڑھا، آخر میں نتیجہ کیا لکھتے ہیں

There's a lot to like about Microsoft Security Essentials, but we were a little disappointed by its malware detection and attack blocking--after all, antivirus software is only as good as its ability to keep your PC protected. Hopefully, Microsoft will bolster Security Essentials' threat-blocking capabilities in a future update, but until then, you'd be better served by going with something having better detection capabilities, such as Avira AntiVir Personal.

:grin:
 

وجی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ مائکروسافٹ کا سیکورٹی اسینشل کافی اچھا اور ہلکا ہے
 
Top