نثار بلوچ کے قتل پر بحث والے دھاگے کا غیاب

گرائیں

محفلین
نثار بلوچ کے قتل کے موضوع پر ایک بحث چل رہی تھی، جس میں مہوش علی نے گھٹیا زبان استعمال کی ۔ مہوش علی نے کسی کے باپ کی نسبت افتخار چوہدری کی طرف کی اور میں نے وضاحت بھی طلب کی تھی محترمہ سے۔

آج میں حیران ہوں کہ وہ دھاگہ تو محفل سے اس طرح غائب ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ؟ کیا میں جان سکتا ہوں کہ محفل کی انتظامیہ نے مہوش علی کی اس یاوہ گوئی پر کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟

کیا مہوش کو سرزنش کی گئی ہے ؟

محفل کے منتظمین اپنے صوابدید اختیارات استعمال کرنے میں انتہائی فعال ہیں اور مجھے امید ہے کہ انھوں نے ضرور کوئی قدم اٹھایا ہوگا، مگر اس دھاگے کا پر اسرار طور پر غائب ہونا مجھے سمجھ نہیں آتا۔ '

کیا کوئی مجھے بتائے گا ایسا کیوں ہوا اور یہ کہ مہوش علی کو آئندہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے سے روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟
 
dxbgraphics

محفلین
شاید ویب کا کوئی مسئلہ ہوگا۔ امید ہے جلد ہی دوبارہ منظر عام پر دوبارہ وہ دھاگہ آجائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
تین دھاگے خطرناک صورتحال اختیار کرتے جا رہے تھے جس کی وجہ سے ان کو حذف کرنا ہی پڑا۔
 
عین عین

لائبریرین
شمشاد بھائی کچھ دنوں‌ کے لیے سیاست کو ہی غائب کر دیں‌ یہاں‌ سے تمام بچے خراب ہو رہے ہیں
 
خورشیدآزاد

محفلین
تین دھاگے خطرناک صورتحال اختیار کرتے جا رہے تھے جس کی وجہ سے ان کو حذف کرنا ہی پڑا۔

معذرت کے ساتھ شمشاد بھائی میں آپ سے متفق نہیں ہوں اور میرا خیال ہے آپ بعض اوقات خیرضروری اختیارات کا استعمال کرتےہیں ۔ جو دھاگے آپ نے حذف کیئے ہیں اس کی قطعًا ضرورت نہیں تھی، اگر کسی انفرادی رکن نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی تو اس کے ساتھ محفل کے قوانین کے مطابق انفرادی طورپر معاملہ کیا جاتا نہ کہ دھاگے کو ہی مٹا دیا جائے۔

سب سے ضروری بات اردو فورمز پہلے ہی ایک چاٹ روم بنے ہوئے ہیں اور اگر اس طرح ان دھاگوں کو مٹایا جاتا ہے تو کوئی دل کھول کرآئندہ بحث میں حصہ نہیں لے گا اس لیے شمشاد بھائی میری نظر میں ہر وہ دھاگہ جس میں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے بحث ہوتی وہ اردومحفل کا قیمتی سرمایہ ہےجس کو اس بے دردی سے نہیں مٹانا چاہیے۔

زور دے کر میں ایک بار پھر کہوں گا اگر کوئی رکن اردو محفل کی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف آپ کے پاس پورا اختیار ہےکہ کاروائی کریں۔
 
فاتح

میں خورشید آزاد صاحب کی تائید کرتا ہوں کہ
اگر کسی انفرادی رکن نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی تو اس کے ساتھ محفل کے قوانین کے مطابق انفرادی طورپر معاملہ کیا جاتا نہ کہ دھاگے کو ہی مٹا دیا جائے۔
ہر وہ دھاگہ جس میں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے بحث ہوتی وہ اردومحفل کا قیمتی سرمایہ ہےجس کو اس بے دردی سے نہیں مٹانا چاہیے۔
اگر کوئی رکن اردو محفل کی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف آپ کے پاس پورا اختیار ہےکہ کاروائی کریں۔
 
زیک

مسافر
میں ان تھریڈز کے بارے میں فی‌الحال کچھ نہیں کہنا چاہتا مگر ایک بات میں نے نوٹ کی ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے سیاست کے مقضوع پر بہت سے لوگوں کی گفتگو کافی عامیانہ ہو گئ ہے۔ ہم سب کو چاہیئے کہ ذرا اس بارے میں غور کریں کہ اچھے اور مہذب طریقے سے ایک دوسرے سے کیسے اختلاف کر سکتے ہیں۔
 
معذرت کے ساتھ شمشاد بھائی میں آپ سے متفق نہیں ہوں اور میرا خیال ہے آپ بعض اوقات خیرضروری اختیارات کا استعمال کرتےہیں ۔ جو دھاگے آپ نے حذف کیئے ہیں اس کی قطعًا ضرورت نہیں تھی، اگر کسی انفرادی رکن نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی تو اس کے ساتھ محفل کے قوانین کے مطابق انفرادی طورپر معاملہ کیا جاتا نہ کہ دھاگے کو ہی مٹا دیا جائے۔

سب سے ضروری بات اردو فورمز پہلے ہی ایک چاٹ روم بنے ہوئے ہیں اور اگر اس طرح ان دھاگوں کو مٹایا جاتا ہے تو کوئی دل کھول کرآئندہ بحث میں حصہ نہیں لے گا اس لیے شمشاد بھائی میری نظر میں ہر وہ دھاگہ جس میں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے بحث ہوتی وہ اردومحفل کا قیمتی سرمایہ ہےجس کو اس بے دردی سے نہیں مٹانا چاہیے۔

زور دے کر میں ایک بار پھر کہوں گا اگر کوئی رکن اردو محفل کی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف آپ کے پاس پورا اختیار ہےکہ کاروائی کریں۔

میں بھی خورشید آزاد صاحب کی تائید کرتا ہوں ۔میرا قیمتی ٹھریڈ بھی غائب ہے
 
شمشاد بھائی کچھ دنوں‌ کے لیے سیاست کو ہی غائب کر دیں‌ یہاں‌ سے تمام بچے خراب ہو رہے ہیں

کیا بات کرتے ہیں۔ کیا بات کرتے ہیں۔ بقول شہباز شریف

بھائی یہ فورم ہے کوئی ہوٹل نہیں جہاں سیاسی باتیں کرنا منع ہو یا کوئی ہاتھا پائی کا خدشہ پو
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی یہ دھاگے میں نے ہی حذف کیے تھے۔ ایک ٹریڈ آف دیکھنا پڑتا ہے کہ دھاگے حذف کیے جائیں یا ممبران کو متنبہ یا محفل بدر کیا جائے۔ میں نے آسان راہ اپنائی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نثار بلوچ کے قتل کے موضوع پر ایک بحث چل رہی تھی، جس میں مہوش علی نے گھٹیا زبان استعمال کی ۔ مہوش علی نے کسی کے باپ کی نسبت افتخار چوہدری کی طرف کی اور میں نے وضاحت بھی طلب کی تھی محترمہ سے۔

آج میں حیران ہوں کہ وہ دھاگہ تو محفل سے اس طرح غائب ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ؟ کیا میں جان سکتا ہوں کہ محفل کی انتظامیہ نے مہوش علی کی اس یاوہ گوئی پر کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟

کیا مہوش کو سرزنش کی گئی ہے ؟

محفل کے منتظمین اپنے صوابدید اختیارات استعمال کرنے میں انتہائی فعال ہیں اور مجھے امید ہے کہ انھوں نے ضرور کوئی قدم اٹھایا ہوگا، مگر اس دھاگے کا پر اسرار طور پر غائب ہونا مجھے سمجھ نہیں آتا۔ '

کیا کوئی مجھے بتائے گا ایسا کیوں ہوا اور یہ کہ مہوش علی کو آئندہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے سے روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟

ہم نے کس ممبر کو کس بات پر سرزنش کی ہے، اس کے بارے میں پبلک فورم پر بتانا غیر ضروری ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی خورشید آزاد صاحب کی تائید کرتا ہوں ۔میرا قیمتی ٹھریڈ بھی غائب ہے

کیا بات کرتے ہیں۔ کیا بات کرتے ہیں۔ بقول شہباز شریف

بھائی یہ فورم ہے کوئی ہوٹل نہیں جہاں سیاسی باتیں کرنا منع ہو یا کوئی ہاتھا پائی کا خدشہ پو

آپ لوگوں کے جھوٹ اور افترا کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی سائٹ موجود ہے جہاں‌ آپ اپنے قیمتی تھریڈ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
 
Top