1969 کی سیاسی تاریخ کے بہت سے دیگر علیحدگی پسند اور قوم پرست آج قومی سیاست اور پاکستان کی سالمیت کے داعی ہیں ۔ لگتا ہے کہ آپ نے تصویر کا صرف ایک رخ دیکھا ہے یا پھر آپ نے پیش کردہ رپورٹ جیسی دیگر رپورٹس کا مطالعہ ہی نہیں کیا۔ کل کے بہت سے ولن آج کے ہیرو اور کل کے ہیرو آج کے ولن نظر آئیں گے۔ سندھ اور بلوچستان کی سیاست پر ذرا ریسرچ کریں تو بہت کچھ ہے چونکا دینے والا۔
8 مارچ کو لاہور میں بلوچستان کے صحافیوں کی کانفرنس کی آخری نشست تھی ان میں شرکت کرنے والے صحافیوں سے ہماری ملاقات بھی ہوئی وہ دل و جان سے پاکستان کے وفادار تھے لیکن جن گاڑیوں میں آئے تھے ان پر براہمداغ بگتی کی تصویر تھی۔ یہ چھوٹی سی مثال ہے بلوچستان کی سیاست کے مدو جذر جاننے کے لئے ، صرف رپورٹس سے آپ حقائق تک نہیں پہنچ سکتے۔ رپورٹس کی بنیاد پر ہی تو ہماری حکومتیں بلوچستان میں غلطیوں پر غلطیاں کرتی رہی ہیں۔