ندامت کے آنسو(ایک خوب صورت نعت)

ندامت کے آنسو
نہیں ہے کوئی ذات پیارے نبی سی
انھیں رب نے دی شخصیت ہے بڑی سی
گزر گلشنِ نعت سے جب ہے ہوتا
چٹکتی ہے دل میں خوشی کی کلی سی
وہ خود کیسے ہوں گے! جب ان کی ہے صحبت:
ابوبکر و فاروق و عثماں ، علی سی(رضی اللہ عنہم اجمعین)
کہاں مجھ سا ناقص ، کہاں ان سا کامل
ہے ناقص کے دل میں عجب بے کلی سی
میں قابل نہیں نعت لکھنے کے بالکل
نہ سیرت بھلی سی ، نہ صورت بھلی سی
ارے ”نعت“ چھوڑو بڑا کام ہے یہ
میں اک ”نظْم“ کہہ نہ سکوں نعت کی سی
اِدھر دل یہ کہتا ہے نعتیں لکھوں میں
اُدھر عقْل بولے ’’ہیں راہیں کڑی سی‘‘
ندامت کے آنسو سجا تو لیے ہیں
قلم میں مگر آگئی کپکپی سی
اِدھر نعت لکھ کر اسامہ رکا جب
اُدھر بن گئی اشک کی اک لڑی سی
 

باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوب

اِدھر نعت لکھ کر اسامہ رکا جب
اُدھر بن گئی اشک کی اک لڑی سی
سنتا ہوں جب بھی آقاؐ کا ذکر​
آنسؤں کی لگ جاتی ہے جھڑی سی​
 

بنت یاسین

محفلین
ندامت کے آنسو
نہیں ہے کوئی ذات پیارے نبی سی
انھیں رب نے دی شخصیت ہے بڑی سی
گزر گلشنِ نعت سے جب ہے ہوتا
چٹکتی ہے دل میں خوشی کی کلی سی
وہ خود کیسے ہوں گے! جب ان کی ہے صحبت:
ابوبکر و فاروق و عثماں ، علی سی(رضی اللہ عنہم اجمعین)
کہاں مجھ سا ناقص ، کہاں ان سا کامل
ہے ناقص کے دل میں عجب بے کلی سی
میں قابل نہیں نعت لکھنے کے بالکل
نہ سیرت بھلی سی ، نہ صورت بھلی سی
ارے ”نعت“ چھوڑو بڑا کام ہے یہ
میں اک ”نظْم“ کہہ نہ سکوں نعت کی سی
اِدھر دل یہ کہتا ہے نعتیں لکھوں میں
اُدھر عقْل بولے ’’ہیں راہیں کڑی سی‘‘
ندامت کے آنسو سجا تو لیے ہیں
قلم میں مگر آگئی کپکپی سی
اِدھر نعت لکھ کر اسامہ رکا جب
اُدھر بن گئی اشک کی اک لڑی سی
پہلے بھی بہت خوب تھی اب بھی ماشاءاللہ بہت بہت زبردست ہے۔ اللہ تعالیٰ اور برکت دے۔آمین۔
 
ندامت کے آنسو
نہیں ہے کوئی ذات پیارے نبی سی
انھیں رب نے دی شخصیت ہے بڑی سی
گزر گلشنِ نعت سے جب ہے ہوتا
چٹکتی ہے دل میں خوشی کی کلی سی
وہ خود کیسے ہوں گے! جب ان کی ہے صحبت:
ابوبکر و فاروق و عثماں ، علی سی(رضی اللہ عنہم اجمعین)
کہاں مجھ سا ناقص ، کہاں ان سا کامل
ہے ناقص کے دل میں عجب بے کلی سی
میں قابل نہیں نعت لکھنے کے بالکل
نہ سیرت بھلی سی ، نہ صورت بھلی سی
ارے ”نعت“ چھوڑو بڑا کام ہے یہ
میں اک ”نظْم“ کہہ نہ سکوں نعت کی سی
اِدھر دل یہ کہتا ہے نعتیں لکھوں میں
اُدھر عقْل بولے ’’ہیں راہیں کڑی سی‘‘
ندامت کے آنسو سجا تو لیے ہیں
قلم میں مگر آگئی کپکپی سی
اِدھر نعت لکھ کر اسامہ رکا جب
اُدھر بن گئی اشک کی اک لڑی سی
ماشاء اللہ بہت اچھی لکھی ہے
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
بہت خوب جذب سے بھرپور
اللہ تعالی " نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم " کی کڑی راہوں کو آپ پر آسان فرمائے آمین
 

آبی ٹوکول

محفلین
واہ سبحان اللہ ،سبحان اللہ
وہ خود کیسے ہوں گے! جب ان کی ہے صحبت:
ابوبکر و فاروق و عثماں ، علی سی(رضی اللہ عنہم اجمعین)
 
Top