البتہ ایک لفظ کے تصرف سے ان کی اصلاح شدہ شعر
ارے نعت چھوڑو بڑا کام ہے یہ
میں اک نظم کہہ نہ سکوں نعت کی سی
اِدھر دل ہے کہتا کہ نعتیں لکھوں میں
اُدھر عقْل بولے ’’ہے یہ راہ کڑی سی‘‘
ندامت کے آنسو سجاکر ہیں لیتے
قلم کپکپی سی ، زباں جھرجھری سی
ان کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے مثلإ
اِدھر دل یہ کہتا ہے نعتیں لکھوں میں
اُدھر عقْل بولے ’’ہیں راہیں کڑی سی‘‘
ندامت کے آنسو سجاکر ہیں لیتے
قلم کپکپی سی ، زباں جھرجھری سی
اس شعر کو قلمزد ہی کر دیں تو بہتر ہو، ’جھرجھری‘ کا قافیہ اچھا نہیں لگتا۔ یا محض یوں کہیں
ندامت کے آنسو سجا تو لئے ہیں
قلم میں مگر آ گئی کپکپی سی