تعارف ندا کو اردو محفل میں خوش آمدید۔

ماوراء

محفلین
السلام و علیکم،

میری ایک پیاری سی دوست ندا ہے۔ جس کو میں نے اردو محفل پر انوائیٹ کیا ہے۔ اور وہ فوراً ہی رجسٹر ہو گئی ہے۔ بہت شکریہ ندا کے تم میرے کہنے پر آئی ہو۔


تمھیں محفل میں خوش آمدید۔ مجھے امید ہے کہ تم محفل میں خوب انجوائے کرو گی۔ اور دیکھنا کہ تمھیں یہاں اپنائیت کا احساس ہو گا۔ اور امید کرتی ہوں کہ تم بھی محفل کے لیے ایک اچھی رکن ثابت ہو گی۔


خوش آمدید!
 

شمشاد

لائبریرین
اہل محفل کی جانب سے ندا کو اردو محفل میں خوش آمدید

ماوراء وہ محفل میں قلم رنجہ تو فرمائیں، اپنے متعلق کچھ بتائیں، اپنا مختصر سا تعارف تو دیں، پھر سوال بھی پوچھ لیں گے۔
 

ندا خان

محفلین
شکریہ ماوراء

وعلیکم اسلام!

شکریہ ماورا۔۔تم نے مجھے اتنی اچھے فورم پر انوائیٹ کیا ۔
میں باقاعدگی سے آنے کی کو شش کروں گی۔۔انشاءاللہ۔ 8)
 

اعجاز

محفلین
پوچھ بھی لیں‌ اب شمشاد بھائ۔ آپ کے پاس کونسے سوالات ختم ہو رہے ہیں‌ :D
 

اعجاز

محفلین
نہیں‌ کہا :shock:
سوری ندا۔
آپ کو بہت بہت خوش آمدید ۔ اللہ آپ کو محفل میں‌ دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے۔ آمین
اور آپ ماوراء سے ھزاروں‌ گنا زیادہ پیغامات ارسال کریں‌ ۔
پر اچھے بھی :p
 

اعجاز

محفلین
شمشاد تو شاید کھانا بنا رہے ہیں‌
سو ندا جلدی سے بتائیں

ابتک آپ کیا کرتی رہیں‌؟
آگے کیا کرنا ہے؟
ماوراء کو کیسے جانتی ہیں؟

اس کا جواب دیں‌تب تک شمشاد آتے ہونگے۔ :desi:
 

ماوراء

محفلین
اعجاز نے کہا:
نہیں‌ کہا :shock:
سوری ندا۔
آپ کو بہت بہت خوش آمدید ۔ اللہ آپ کو محفل میں‌ دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے۔ آمین
اور آپ ماوراء سے ھزاروں‌ گنا زیادہ پیغامات ارسال کریں‌ ۔
پر اچھے بھی :p

پر اچھے بھی۔۔۔؟ مطلب؟ :(
اب میں اتنا برا بھی نہیں لکھتی۔ :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز نے کہا:
شمشاد تو شاید کھانا بنا رہے ہیں‌
سو ندا جلدی سے بتائیں

ابتک آپ کیا کرتی رہیں‌؟
آگے کیا کرنا ہے؟
ماوراء کو کیسے جانتی ہیں؟

اس کا جواب دیں‌تب تک شمشاد آتے ہونگے۔ :desi:

ابھی نہیں آ سکتا، ابھی کھانا بننے میں دیر ہے۔ بننے کے بعد کھانا بھی ہے۔ تو دیر تو ہو جائے گی۔
 

تیشہ

محفلین
سلام اور ویلکم ندا :welcome:


آپ کو ویلکم کہتی ہوں ماورہ کی دوست ہیں تو ہماری بھی ہوئیں میں کچھ ڈھونڈ کر لاتی ہوں کوئی جھنڈی ، غبارہ ۔ تاکے ویلکم اچھے سے ہو


( نہ لوٹ کر آئی تو سمجھ لیا جائے مجھے کچھ نہیں مل سکا)

:chalo:
 

ماوراء

محفلین
ایک تو شمشاد بھائی کا کھانا بھی جانے کتنی دیر کا ہوتا ہے۔ کاپی پیسٹ ہی تو کرنے تھے سوال۔ میں ہی کر دیتی ہوں۔


ندا ان سوالوں میں جس کا جواب دینا چاہو، دے سکتی ہو۔ تاکہ باقی ممبر بھی تمھارے بارے میں کچھ جان سکیں۔ :)


١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ایک تو شمشاد بھائی کا کھانا بھی جانے کتنی دیر کا ہوتا ہے۔۔۔۔۔

خالی بنانا تھوڑا ہی تھا، کھانا بھی تو تھا، پھر چائے وغیرہ۔۔ تو دیر تو لگتی ہے ناں۔ تمہیں تو پکا پکایا مل جاتا ہے ناں۔
 

ماوراء

محفلین
بھبھ ۔۔۔ بھابھی کہاں ہیں؟ :roll: پاکستان تو نہیں چلی گئیں؟ دیکھو ذرا آج کھانا بنانا کیا پڑ گیا تو کیسے کہہ رہے ہیں کہ تمھاری طرح پکا پکایا تو نہیں مل جاتا ناں۔ :roll: :p
 
Top