اس میں" چمچہ گیری ایوارڈ" کا بھی اضافہ فرما لیںنذیر ناجی کے لیے ایک اور ایوارڈ بھی ہونا چاہیے تھے ، "حبَ زرداری ایوارڈ" ۔۔۔ ویسے ان کے لیے کچھ اور ایوارڈز کا بھی اجراء بھی ہونا چاہیے ۔۔۔ "ابن الوقتی ایوارڈ"، "ضمیر فروشی ایوارڈ" ۔۔۔
آج روزنامہ جنگ میں عطاء الحق قاسمی کے اس کالم کے توسط سے معلوم ہوا کہ نذیر ناجی کو حکومت پاکستان ہلال امتیاز سے نواز رہی ہے۔ اس خبر سے ان حکومتی اعزازات کی وقعت کا اندازہ ہو جاتا ہے اور ان صحافیوں کی منافقت کا بھی جو نذیر ناجی جیسے کرداروں کو خراج تحسین پیش کرتے رہتے ہیں۔
زرد صحافت ميں مقابلہ بہت سخت ہے فرحت ، : ) يہ آسان كيٹيگرى ميں گئے ہيں۔ان موصوف کو تو زرد صحافت میں ہلالِ امتیاز ملنا چاہئیے تھا۔
میں عطاءالحق قاسمی کے کالم پڑھ کر بھی خود کو قائل نہیں کر پائی کہ وہ واقعی نذیر ناجی کو اس ایوارڈ کا حق دار مانتے ہیں۔ کم از کم میں عطاءالحق قاسمی کو کافی آبجیکٹیو سوچ کا مالک سمجھتی تھی۔ خیر میں نذیر ناجی کے بارے میں اسی کالم سے یہ الفاظ ادھار لوں گی۔
نذیر ناجی کو یہ قدرت حاصل ہے کہ وہ قاتل کو بیگناہ اور مقتول کو ظالم ثابت کرسکتے ہیں اور میرا یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ ناجی نے یہ کرکے بھی دکھایا ہے!